Business Touch

Business Touch Grow yourself, grow your business.

نیٹ ورکنگ سے مراد ہے کہ آپ اچھے اور کاروباری لوگوں سے تعلق بنائیں، اپنے کسٹمرز کی کمیونٹی بنائیں، اپنی مارکیٹ اور فیلڈ ک...
18/08/2026

نیٹ ورکنگ سے مراد ہے کہ آپ اچھے اور کاروباری لوگوں سے تعلق بنائیں، اپنے کسٹمرز کی کمیونٹی بنائیں، اپنی مارکیٹ اور فیلڈ کے لوگوں سے استفادہ کرتے رہیں۔

فیس بک کا نفیس اور سنجیدہ استعمال کر کے آپ اس کے ذریعے بہت سے اچھے اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔
18/08/2026

فیس بک کا نفیس اور سنجیدہ استعمال کر کے آپ اس کے ذریعے بہت سے اچھے اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔

آغاز کریں اور پھر پیچھے مڑ کر مت دیکھیں۔ آگے سے آگے بڑھیں۔ اپنی زندگی کو روزانہ خوبصورت بناتے رہیں۔
18/08/2026

آغاز کریں اور پھر پیچھے مڑ کر مت دیکھیں۔ آگے سے آگے بڑھیں۔ اپنی زندگی کو روزانہ خوبصورت بناتے رہیں۔

بس تھوڑی دیر کے لیے اس پوسٹ کو توجہ سے سمجھ کر سوچیں۔
18/08/2026

بس تھوڑی دیر کے لیے اس پوسٹ کو توجہ سے سمجھ کر سوچیں۔

یہ اصل بات ہے۔ ہم مسائل پر زیادہ بات کرتے ہیں مگر مسائل کے حل پر بہت کم بات کرتے ہیں۔ حل پر زیادہ فوکس کرنا چاہیے۔
18/08/2026

یہ اصل بات ہے۔ ہم مسائل پر زیادہ بات کرتے ہیں مگر مسائل کے حل پر بہت کم بات کرتے ہیں۔ حل پر زیادہ فوکس کرنا چاہیے۔

18/08/2026

💧 ڈیلی واٹر ڈرنکنگ چیلنج

ریمائنڈر | آج مطلوبہ مقدار میں پانی پئیں۔ پانی زندگی کی علامت اور ضرورت ہے اور پانی کا درست استعمال آپ کو بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ بہت سے لوگ پانی نہ پینے، کم پینے یا درست انداز میں نہ پینے کی وجہ سے طرح طرح کی بیماریوں کا شکار رہتے ہیں۔ آپ روزانہ پانی پینے کے چیلنج کو اختیار کر کے اس حوالے سے بہتری لانے کی کوشش کریں۔ آپ عزم کریں کہ آپ نے روزانہ بھرپور پانی پینا ہے۔ آپ روزانہ اپنے وزن کے ہر دس کلو پر ایک گلاس پانی پیا کریں۔ یعنی اگر وزن پچاس کلو ہے تو پانچ گلاس، اگر وزن ستر کلو ہے تو سات گلاس وغیرہ۔ آپ پیاس لگنے کا انتظار کیے بغیر پانی پیا کریں۔ پانی کو ایک دم پینے کی بجائے وقفوں میں سانس لے کر پیا کریں۔ نیم گرم پانی پی سکیں تو بہتر ہے۔ کھانا کھانے سے کچھ وقت پہلے بھی پانی پیا کریں۔ پانی چیلنج کا آغاز صبح ہی کر دیا کریں اور ایک دو گھنٹوں کے وقفے سے پانی پیتے رہیں۔ رات کو دیر سے پانی نہ پئیں تو بہتر ہے کیونکہ اس سے آپ کو جاگ کر واش روم جانے کی زحمت ہو سکتی ہے۔ شام تک پانی کا ہدف مکمل کر لیا کریں۔ پانی پینے کے بعد پیشاب آئے تو روکیں مت۔ پیشاب کی روانی اچھی صحت کی علامت ہوتی ہے۔ آپ ہر گلاس پیتے وقت گنتی کیا کریں۔ اس چیلنج میں اپنے تمام اہل خانہ کو شامل کریں اور پانی کے گلاس گنتی کرنے کو گھر کی ایک سرگرمی بھی بنا لیں۔ آپ مسلسل تیس دن یہ سرگرمی کریں اور پھر اپنی اور اپنے اہل خانہ کی صحت کا تجزیہ کریں۔ ان شاء اللہ آپ بہت بہتر محسوس کریں گے۔ مگر تیس دن بعد یہ سرگرمی ختم نہیں کرنی بلکہ اسے ساری عمر کی شدید عادت بنانا ہے۔ صرف پانی پینے کو درست اور منظم کر کے آپ اپنی صحت کو بہت بہتر کر سکتے ہیں، بہت سی بیماریوں سے دور رہ سکتے ہیں، ڈاکٹروں اور بیماریوں سے چھٹکارا پا سکتے ہیں، ان شاء اللہ۔ اس پیغام کو روزانہ بلند آواز سے پڑھیں۔ شیئر اور فارورڈ کے چکر میں پڑنے کی بجائے خود عمل کریں۔ سب سے پہلے اور سب سے زیادہ اپنی فکر کریں جب آپ خود عمل کرنے لگ جائیں تو یہ میسج روزانہ صرف ایک فرد کو بھیج دیا کریں۔ چلیں شروع کر دیں۔

18/08/2026

🥊 950: شکوہ ان سے کیا جاتا ہے جو اپنے اوپر آپ کے حق کو تسلیم کریں۔

18/08/2026

🥊 949: ٹیچنگ سے وابستہ افراد خود کو بہتر طور پر منظم کر کے ترقی کر سکتے ہیں۔ بس غلط فیصلے اور جلد بازی نہ کریں۔

18/08/2026

🥊 948: ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا میں ترقی کرنی ہے تو مسلسل ویڈیوز بناتے رہیں۔ ویڈیوز کی بھرمار کر دیں۔ باقی بہت سے راستے اس کے اندر سے نکلتے رہیں گے۔

18/08/2026

🥊 947: اپنے غرور، تکبر۔ بڑائی، خود پسندی، غصے اور بدتمیزی کو خود توڑ لیں اور جلدی توڑ لیں۔ ورنہ یہ سب کسی اور طریقے سے ٹوٹنا تو ہے۔

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Business Touch posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share