FUN n JOB

FUN n  JOB Fun n job guys please mane cloths n jellery sell ing karne ka kam start kiya ha tu please ap

*🕋🤲 یا اللہ رب العزت*ہمارے پیارے وطن پاکستان کو اپنی حفظ و امان میں رکھیےاس ملک کو ہر ظاہری و باطنی آفت، فتنے، فساد، جنگ...
20/08/2026

*🕋🤲 یا اللہ رب العزت*
ہمارے پیارے وطن پاکستان کو اپنی حفظ و امان میں رکھیے
اس ملک کو ہر ظاہری و باطنی آفت، فتنے، فساد، جنگ، دہشت گردی، ظلم، ناانصافی، بدامنی اور ہر شر سے محفوظ فرمائیں
یا اللہ !
پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت فرمائیے، ہمارے ملک کے محافظوں کی حفاظت فرمائیے، انہیں اخلاص، حکمت، شجاعت اور ثابت قدمی عطا کریں
جو لوگ وطن کی حفاظت اور امن کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں ان کی مدد و نصرت فرمائیے اور ان کے اہلِ خانہ کو بھی اپنی امان میں رکھیں
اے اللہ!
ہمارے شہروں، دیہاتوں، بستیوں اور سرحدی علاقوں میں امن و سکون قائم کردیجیے
کسی ظالم کو ظلم کی طاقت نہ دیجیے اور کسی فتنہ پرور کو فساد پھیلانے کا موقع نہ دیجیے
ہر سازش، شرپسندی اور بدامنی کو اپنے فضل سے ناکام کردیجیے
یا اللہ!
ہمارے ملک میں عدل و انصاف قائم فرمائیں
حکمرانوں، ذمہ داران اور تمام اہلِ اختیار کو امانت، دیانت، تقویٰ، بصیرت اور صحیح فیصلوں کی توفیق دے دیں
انہیں ذاتی مفاد سے بلند ہو کر عوام اور ملک کی بھلائی کے لیے کام کرنے والا بنائیں
اے اللہ!
پاکستان کے عوام کے دلوں میں محبت، اخوت، اتحاد اور خیرخواہی پیدا کردیجیے
ہمیں لسانی، علاقائی، نسلی اور باہمی تعصبات سے محفوظ فرمائیے
ہمارے دلوں سے نفرتیں نکال دیجیے اور ہمیں ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے والا بنادیں
یا رب!
ہمارے ملک کو معاشی مشکلات سے نجات دے دیجیے
حلال روزگار کے دروازے کھول دیں، غربت و مہنگائی میں مبتلا لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کردیجیے
بے روزگاروں کو باعزت روزگار عطا کریں
اور کاروبار کرنے والوں کے رزق میں برکتیں عطا فرمائیے
اے اللہ!
پاکستان کے کسانوں کی فصلوں میں برکت دے دیں، مزدوروں کی محنت قبول فرمائیں، تاجروں کے کاروبار میں حلال برکت عطا کریں
طلباء طالبات کو علمِ نافع عطا فرمائیے اور نوجوانوں کو نیکی، ہنر، کردار اور ملک و ملت کی خدمت کا جذبہ عطا کریں
یا اللہ!
ہماری ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور تمام بچوں کو اپنی خصوصی حفاظت میں رکھیے
ہمارے گھروں میں سکون، محبت، حیا، دین اور برکت عطا فرمائیے
ہر گھر کو جھگڑوں، ظلم، نشے، بے حیائی اور ہر قسم کے فساد سے محفوظ فرمادیں
اے اللہ!
جو لوگ بیماری، غربت، بے گھری، قرض، پریشانی یا کسی بھی مصیبت میں مبتلا ہیں، ان کی مشکلات آسان کردیجیے
کسی کو کسی کا محتاج نہ کریں، سب کے لیے حلال اور پاکیزہ رزق کے راستے کھول دیجیے
یا اللہ!
ہمارے ملک کو علم، تعلیم، تحقیق، ٹیکنالوجی اور ہر جائز میدان میں ترقی عطا کیجیے
مگر ایسی ترقی جو آپکے احکام سے دور نہ کرے بلکہ ہمیں شکر گزار، ذمہ دار اور باکردار بنائے
اے اللہ!
پاکستان کو ایسا ملک بنا دیجیے جہاں ظلم کے بجائے انصاف، نفرت کے بجائے محبت، فساد کے بجائے امن، خیانت کے بجائے امانت اور مایوسی کے بجائے امید غالب ہو
یا اللہ!
ہمیں اپنے وطن کی خیرخواہی کرنے والا بنادیں ، ہمیں اپنے ملک کے وسائل کی حفاظت، قانون کی پاسداری، دوسروں کے حقوق کی ادائیگی اور معاشرے کی اصلاح کی توفیق عطا کریے
یااللہ رب العزت !
پاکستان کو ہر اندرونی اور بیرونی خطرے سے محفوظ رکھیے، امن و استحکام عطا کریں ، اس کے مستقبل کو روشن فرمائیے اور اس ملک کو دنیا کے لیے خیر، امن اور بھلائی کا ذریعہ بنا دیجیے
یا اللہ!
ہمارے وطن کے لیے جو خیر ہے اسے آسان فرمائیں اور جو شر ہے اسے دور کردیں
پاکستان کے لیے بہترین فیصلے فرمائیے، اس کے مستقبل کو اپنے فضل سے سنوار دیجیے اور ہماری آنے والی نسلوں کو امن، ایمان، عزت اور خوشحالی والی زندگی عطا کرئیے
اے اللہ !
پاکستان کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھیں، اس کے امن کو قائم رکھیں، دشمنوں کے شر سے محفوظ فرمائیں
اور ہمیں اپنے وطن کے لیے خیر کا ذریعہ بنادیں

*آمین یا رب العالمین*

اللہ کرے میری ارض پاک پر اترےوہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہویہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوںیہاں خزاں کو گزرنے کی ...
20/08/2026

اللہ کرے میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو
یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو

🌸*مُختصر پُراثر*🌸*🪷جو آج دیوار ہے، کل راستہ بن سکتی ہے۔ وقت، حالات اور مشکلات کبھی ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتیں۔**🪷بس تمہارا ...
20/08/2026

🌸*مُختصر پُراثر*🌸

*🪷جو آج دیوار ہے، کل راستہ بن سکتی ہے۔ وقت، حالات اور مشکلات کبھی ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتیں۔*

*🪷بس تمہارا حوصلہ ہمیشہ زندہ رہنا چاہیے۔*

20/08/2026
19/08/2026

Enjoy the videos and music you love, upload original content, and share it all with friends, family, and the world on YouTube.

13/08/2026

Charlie Chaplin — a legendary icon whose life and words continue to...

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FUN n JOB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share