10/04/2026
لکی مروت:- لکی مروت پولیس اور CTD پولیس کا فتنہ الخوارج کے خلاف مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کا انعقاد*
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر بنوں ریجن سجاد خان کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت نذیر خان کی خصوصی ہدایات پر لکی مروت پولیس نے CTD پولیس کے ساتھ مل کر فتنہ الخوارج، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ڈی آئی خان سے متصل سرحدی علاقوں وانڈہ میر عالمی، وانڈہ نظامی، جبار خیل،وانڈہ دولتی اور حساس پہاڑی علاقوں میں بڑے پیمانے پر مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا۔
اس اہم آپریشن میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی، ایس ایچ او صدر ،ضلعی پولیس،سی ٹی ڈی نفری،اے پی سیز ،آر آر ایف، ایلیٹ فورس،ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ (BDS) اور دیگر پولیس نفری نے بھرپور حصہ لیا۔
آپریشن کے دوران مشتبہ ٹھکانوں، خالی عمارتوں، داخلی و خارجی راستوں، اور مخصوص دیہات میں باریک بینی سے سنیپ چیکنگ اور جدید سسٹمز کے ذریعے ڈیٹا ویریفکیشن کی گئی اور دہشتگردوں کے مخصوص ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے۔