26/05/2026
یورپی چیمپئن اسپین نے آئندہ فٹبال ورلڈ کپ کے لیے 26 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، جس میں تاریخ میں پہلی بار ریال میڈرڈ کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں کیا گیا۔
ہیڈ کوچ لوئس ڈی لا فوینتے نے بارسلونا کے 8 کھلاڑیوں پر اعتماد کیا ہے، جن میں لامین یامال، پیڈری، گاوی، ڈینی اولمو اور فیران ٹوریس نمایاں ہیں۔
کوچ کے مطابق انتخاب کلب کی بنیاد پر نہیں بلکہ فٹنس، کارکردگی اور قومی ٹیم کے لیے جذبے پر کیا گیا، جبکہ لامین یامال اور نیکو ولیمز ٹورنامنٹ سے قبل مکمل فٹ ہوں گے۔