13/02/2026
آج دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اپنے پیارے بھائیوں کو۔ خاص طور پر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے وزیرستان سٹوڈنٹس سوسائٹی کے موجودہ صدر جنید داوڑ صاحب اور سابق صدر یحییٰ وزیر صاحب کا۔
ان دونوں نے مجھے بہت عزت بخشی اور وزیرستان نائٹ (یا وزیرستان کلچرل نائٹ) میں مہمانِ خصوصی کے طور پر مدعو کیا۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ یہ پروگرام میرے لیے بہت یادگار اور خوبصورت ثابت ہوا۔
یقیناً یہ تمام یونیورسٹیوں کے نائٹس میں سے ایک بہترین اور سب سے شاندار پروگرام تھا۔ طلبہ اور سٹوڈنٹس کو ایسے تفریحی اور کلچرل پروگرامات ضرور کرنے چاہییں۔ یہ نہ صرف خوشی اور انجوائےمنٹ کا موقع دیتے ہیں بلکہ طالبعلموں کی ذہنی نشونما، تخلیقی صلاحیتوں اور باہمی اتحاد کو بھی فروغ دیتے ہیں۔
ایسے ایونٹس ہمارے نوجوانوں کو اپنی ثقافت سے جوڑتے ہیں، تناؤ کم کرتے ہیں اور نئی توانائی دیتے ہیں۔
جنید داوڑ بھائی، یحییٰ بھائی اور پوری ٹیم کا دل سے شکریہ! اللہ آپ سب کو مزید ترقی دے، کامیابیاں نصیب کرے اور ایسے ہی خوبصورت پروگرامات منعقد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین