GreenWell Farms & Gardens Consultancy

GreenWell Farms & Gardens Consultancy Consultancy:Conventional, English & Chinese vegetable farming, Tunnel Farming, Hydroponic Tunnels, L

13/08/2026
کینیا اور تنزانیہ کی سرحدوں پر دریائے مارا کے کنارے زیبرا اور وائلڈ بیسٹ جمع ہونا شروع ہوگئے ہوں گے. صدیوں سے ہر سال جول...
13/08/2026

کینیا اور تنزانیہ کی سرحدوں پر دریائے مارا کے کنارے زیبرا اور وائلڈ بیسٹ جمع ہونا شروع ہوگئے ہوں گے. صدیوں سے ہر سال جولائی سے ستمبر کے درمیان یہ ریوڑ دریائے مارا کے کنارے جمع ہو کر دریا کے پانی کو دیکھ رہا ہوتا ہے.

اس پانی میں مگرمچھ بھی جمع ہو رہے ہوتے ہیں. کیونکہ اگلے کچھ دنوں میں ایک یہ زیبرے اور وائلڈ بیسٹ دریا کو ضرور کراس کریں گے. یہ جانتے ہوئے بھی کہ دریا کا تیز بہاو ناہموار سطح اور خونی مگرمچھوں کا میلہ لگا ہوا ہے. یہ صدیوں کی رسم ہے.

موسم نے ایک کنارے کی گھاس ختم کر دی ہے. دوسری طرف کی گھاس کیلئے یہ خونی دریا کراس کرنا ہے. تب یہ بے زباں جانور اپنی جبلت پر کچھ حساب کتاب کرتے ہیں. یہ جمع ہونا شروع ہوتے ہیں یہاں تک کے تعداد لاکھوں میں چلی جائے. اس کے بعد کسی دن یہ اچانک یلغار کر کے دریا پار کریں گے.

ان میں ایسے بدنصیب ہوں گے جو یہ دریا پار نہیں کر پائیں گے. لیکن لاکھوں میں یہ چند درجن بدنصیب کون ہوں گے.؟ چونکہ یہ معلوم نہیں ہوتا تو ایک طرف کی یقینی بھوک کی سسکتی موت سے دوسری طرف کی بقا کی خواہش ہر ایک کو دریا میں چھلانگ لگانے پر مجبور کر دیتی ہے.

غریب ملکوں کے بچے جب خواب سجائے دور دراز ملکوں کی سرحدوں و سمندروں میں مر رہے ہوتے ہیں تب دریا مارا کا یہ کنارہ آنکھوں کے آگے گھوم جاتا ہے. زیبروں اور جنگلی گائے بیلوں کا حساب سادہ ہے. آخر یہ خونی مگرمچھ کتنا گوشت کھا لیں گے.؟ انسانی مگرمچھوں کا حساب پیچیدہ ہے کیونکہ یہ خود بھی کھاتے ہیں اور اپنی نسلوں کیلئے بھی غریبوں کا خون جمع کرتے ہیں.

انسانی معاشرے کے انسان نما خونی مگرمچھ دریائے مارا کے مگرمچھوں سے زیادہ خطرناک ہیں. ان کی بھوک ختم ہی نہیں ہوتی. کیونکہ مارا کے مگرمچھ کی بھوک جبلت ہے اور انسانی مگرمچھ کی بھوک حرص و ہوس ہے.

14/04/2026

Apni ma se kisi ko sharam kaise aa sakti hai? RJ Pankit ka ye call miss mat karna.

Address

427-J, Street 8, G-10/2
Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 09:00 - 20:00
Tuesday 09:00 - 20:00
Wednesday 09:00 - 20:00
Thursday 09:00 - 20:00
Friday 09:00 - 12:00
21:00 - 22:00
Saturday 12:00 - 18:00
Sunday 12:00 - 18:00

Telephone

+923125947644

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GreenWell Farms & Gardens Consultancy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share