Awan Servey Group

Awan Servey Group This page is for those people who are interested in construction industry.

25/12/2020

Are you acting like a monkey?
Watch this video and judge yourself.

19/12/2020

Muslim no 33 Servey Group
۔ ابو نضر ہاشم بن قاسم نے حدیث بیان کی ، کہا : ہم نے بہیہ کے مولیٰ ابو عقیل ( یحییٰ بن متوکل ) نے حدیث بیان کی ، کہا : میں قاسم بن عبید اللہ ( بن عبد اللہ بن بن عمر جن کی والدہ ام عبد اللہ بنت قاسم بن محمد بن ابی بکر تھیں ) اور یحییٰ بن سعید کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ یحییٰ نے قاسم بن عبید اللہ سے کہا : جناب ابو محمد! آپ جیسی شخصیت کے لیے یہ عیب ہے ، بہت بڑی بات ہے کہ آپ سے اس دین کے کسی معاملے کے بارے میں ( کچھ ) پوچھا جائے اور آپ کے پاس اس کے حوالے سے نہ علم ہو نہ کوئی حل یا ( یہ الفاظ کہے ) نہ علم ہو نہ نکلنے کی کوئی راہ ۔ تو قاسم نے ان سے کہا : کس وجہ سے؟ ( یحییٰ نے ) کہا : کیونکہ آپ ہدایت کے دو اماموں ابو بکر اور عمرؓ کے فرزند ہیں ۔ کہا : قاسم اس سے کہنے لگے : جس شخص کو اللہ کی طرف سے عقل ملی ہو ، اس کے نزدیک اس سے بھی بد تر بات یہ ہے کہ میں علم کے بغیر کچھ کہہ دوں یا اس سے روایت کروں جو ثقہ نہ ہو ۔ ( یہ سن کر یحییٰ ) خاموش ہو گئے اور انہیں کوئی جواب نہیں دیا ۔

14/12/2020

Muslim no 32 Servey Group محمد بن عبد اللہ بن قہزاد نے ( جو مرو کے باشندوں میں سے ہیں ) کہا : میں نے عبدان بن عثمان سے سنا ، کہہ رہے تھے : میں نے عبد اللہ بن مبارک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ ‌ کو یہ کہتے ہوئے سنا : اسناد ( سلسلہ سند سے حدیث روایت کرنا ) دین میں سے ہے ۔ اگر اسناد نہ ہوتا تو جو کوئی جو کچھ چاہتا ، کہہ دیتا ( امام مسلم ‌رحمہ اللہ ‌ ‌ نے ) کہا : اور محمد بن عبد اللہ نے کہا : مجھے عباس بن ابی رزمہ نے حدیث سنائی ، کہا : میں نے عبد اللہ ( بن مبارک ) کو یہ کہتے ہوئے سنا : ہمارے اور لوگوں کے درمیان ( فیصلہ کن چیز ، بیان کی جانے والی خبروں کے ) پاؤں ، یعنی سندیں ہیں ( جن پر روایات اس طرح کھڑی ہوتی ہیں جس طرح جاندار اپنے پاؤں پر کھڑے ہوتے ہیں ۔ ) محمد (بن عبداللہ بن قھزاد) نے کہا میں نے ابو اسحاق ابراہیم بن عیسی طالقانی سے سنا ، کہا : میں نے عبداللہ بن مبارک سے کہا : ابو عبدالرحمن !(وہ) حدیث کیسی ہے جو(ان الفاظ میں ) آئی ہے: نیکی کے بعد (دوسری) نیکی یہ ہے کہ تم اپنی نماز کے ساتھ اپنے والدین کے لیے نماز پڑھو اوراپنے روزوں کے ساتھ اپنے والدین کے لیے روزے رکھو؟کہا ، عبداللہ(بن مبارک )نے کہا : یہ کس (کی سند) سےہے، کہا : میں نے عرض کی : یہ شہاب بن خراش کی (بیان کردہ) حدیث ہے ، انھوں نے کہا : ثقہ ہے، (پھر) کس سے ؟کہا :میں نے عرض کی : حجاج بن دینار سے، کہا : ثقہ ہے (پھر) کس سے ؟ کہا : میں نے عرض کی : رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا ۔ کہنے لگے : ابو اسحاق !حجاج بن دینار اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان کٹھن مسافتیں ہیں جن کو عبور کرتے ہوئے اونٹنیوں کی گردنیں کٹ(کر گر) جاتی ہیں لیکن صدقہ (میت کے لیے فائدہ مند ہے اس ) کے بارے میں کوئی اختلاف نہیں ۔ محمد نے کہا: میں نے علی بن شقیق سے سنا کہہ رہے تھے : میں نے عبداللہ بن مبارک کو سب کے سامنے یہ کہتے سنا : عمر و بن ثابت کی (روایت کی ہوئی) حدیث ترک کر دو کیونکہ وہ سلف صالحین کو گالیاں دیا کرتا تھا۔

14/12/2020

Muslim no 31 Servey Group
۔ مسعر سے روایت ہے ، کہا : میں نے سعد بن ابراہیم ( بن عبد الرحمن بن عوف ) سے سنا ، کہہ رہے تھے : ثقہ راویوں کے علاوہ اور کوئی شخص رسول اللہﷺ سے حدیث بیان نہ کرے ۔

12/12/2020

Muslim no 30 Servey ( عبد الرحمن ) بن ابی زناد نے اپنے والد سے روایت کی ، کہا : میں مدینہ میں سو ( اہل علم ) سے ملا جو ( دین میں تو ) محفوظ ومامون تھے ( لیکن ) ان سے حدیث اخذ نہیں کی جاتی تھیں ، کہا جاتا تھا یہ اس ( علم ) کے اہل نہیں

12/12/2020

Muslim no 29 Servey
سعید بن عبد العزیز نے سلیمان بن موسیٰ سے روایت کی ، انہوں نے کہا : میں نے طاوس ‌ رحمہ اللہ سے عرض کی : فلاں نے ان ان الفاظ سے مجھے حدیث سنائی ۔ انہوں نے کہا : اگر تمہارے صاحب ثقاہت میں بھر پو ہیں تو ان سے اخذ کر لو ۔

12/12/2020

Muslim no 28 Servey ۔ اوزاعی نے سلیمان بن موسٰی سے روایت کی ‘ انھوں نے کہا .میں طاوس ‌ رحمہ اللہ ‌ ‌ سے ملا اور ان سے کہا .مجھےشخص نے اس اس طرح حدیث سنائی ۔ انھوں کہا ’اگر تمہارے صاحب ( استاد ) پوری طرح قابل اعتماد ہیں توان سے اخذ کر لو ۔

09/12/2020

Muslim no 27 Servey Groupعاصم احول نے ابن سیرین سے روایت کی ، کہا : ( ابتدائی دور میں عالمان حدیث ) اسناد کے بارے میں کوئی سوال نہ کرتے تھے ، جب فتنہ پڑ گیا تو انہوں نے کہا : ہمارے سامنے اپنے رجال ( حدیث ) کے نام لو تاکہ اہل سنت کو دیکھ کر ان سے حدیث لی جائے اور اہل بدعت کو دیکھ کر ان کی حدیث قبول نہ کی جائے

09/12/2020

Daily Hadees pak share krna ka jo silsila shru kia tha wo aj sa dobara shru krun ga
IN SHA ALLAH

09/12/2020

Assalam o alaikum friends itna dino sa koi post ni lgai is lia sorry
mara pas mobile ni tha pahla abhi 3 din pahla mobile lia ha

22/09/2020

Muslim no 26 Servey Group
حسن بن ربیع ‘ حماد بن زید ‘ ایوب ‘ ہشام ‘ محمد ‘ ح ‘ فضیل ‘ ہشام ‘ مخلد بن حسین ‘ ہشام ، انہوں نے محمد بن سیرین سے روایت کی ، یہ علم دین ہے ، اس لیے ( اچھی طرح ) دیکھ لو کہ تم کن لوگوں سے اپنا دین اخذ کرتے ہو ۔

22/09/2020

Muslim no 25 Servey Group
علی بن خشرم ‘ ابو بکر بن عیاش نے ہمیں بتایا ، کہا : میں نے مغیرہ سے سنا ، فرماتے تھے : حضرت علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ ‌ سے مروی احادیث میں کسی چیز کی تصدیق نہ کی جاتی تھی ، سوائے اس کے جو عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ ‌ کے شاگردوں سے روایت کی گئی ہو ۔

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awan Servey Group posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share