Hopestake Rawat

Hopestake Rawat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hopestake Rawat, Business Center, Rawat, Islamabad.

10/10/2023
10/10/2023

Aik doost k sells se mataliq question tha..

*کامیاب سیلز کے بنیادی اصول*
*Selling Cycle*
کسی بھی کام کو احسن طور پر سر انجام دینے کے لیے چند بنیادی اصولوں پر عمل کرنا پڑتا ہے۔ ایک خاص ترتیب کو مد نظر رکھنا پڑتا ہے۔ اس کی ایک عام اور *سادہ مثال* کھانا پکانے کی ہے۔ کھانا پکانے کے لیے آپ کو مختلف اجزا کو اکٹھا کرنا پڑتا ہے، پھر انہیں *ایک خاص ترتیب اور ترکیب کے ساتھ استعمال میں لایا جاتا ہے*۔ اگر اس ترتیب اور ترکیب کو مد نظر نہ رکھا جائے تو عمدہ اور لذیذ کھانا تیار نہیں ہو سکتا۔ اسی طرح اگر اس کھانے کے اجزا مکمل نہ ہوں تب بھی آپ من چاہا کھانا تیار کرنے میں ناکام ہو جائیں گے۔ *بالکل اسی طرح سیلز کے عمل کو کامیاب بنانے کے لیے بھی کچھ خاص اجزا کا اکٹھا ہونا اور انہیں خاص ترتیب اور ترکیب کے ساتھ استعمال کرنا اشد ضروری ہے*۔
اس کے بغیر کامیاب سیلز نہیں ہو سکتی ۔
*آئیے دیکھتے ہیں کہ کامیاب سیلز کے اجزا ترتیب اور ترکیب کیا ہوتی ہے۔*
1- پر اسپیکٹ یعنی متوقع کلائنٹ کے ساتھ اعتماد کا رشتہ بنا ئیں۔
2۔ ضرورت مسئلہ کو سمجھنے میں اپنے متوقع کلائنٹ کی مددکر ہیں۔
3-مسئلے پر اہلم) کو حل نہ کرنے کے نقصانات بیان کریں۔
4- مسئلے کا حل تجویز کریں اور بہترین حل پر زور دیں۔

5 - دوران گفتگو اس بات کی تصدیق کریں کہ آپ کا متوقع خریدار آپ کی بات سمجھ رہا ہے۔ مصنوعات خرید نے یا جوائن کرنے میں پراسپیکٹ کی مدد کریں۔

اگر آپ اپنی *مصنوعات کی صحیح افادیت اور خصوصیات اُجاگر کرنے میں ناکام رہے* تو yaqeenan آپ کا پر اسپیکٹ مطمئن نہیں ہوگا۔ اپنے متوقع خریدار کو مطمئن کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی *مصنوعات کی خصوصیات* سے آگاہ ہوں اور ان خصوصیات کو اپنے متوقع خریدار کی ضروریات اور خواہشات کے مطابق ڈھالنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ یاد رکھیں ہمارے کلائنٹ کو ہماری پراڈکٹ یا خدمات سے کوئی غرض نہیں وہ تو صرف اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں لہذا کامیاب سیلز مین کی طرح پراڈکٹ بیچنے کی بجائے *کلائنٹ کے مسائل کا حل فروخت کریں*۔ اسی طرح ہر سمجھدار شخص چاہتا ہے کہ جو مصنوعات بھی وہ خریدے ان کے فوائد ان کی قیمت
سے زیادہ ہوں ۔ لہذا *مصنوعات کے فوائد کو ذہن نشین کر لیں*۔
اس کے لیے اپنی پراڈکٹ کو سمجھیں، *پراڈکٹ کے نئے نئے استعمال ڈھونڈ ہیں*، اپنی پراڈکٹ کی نمایاں خصوصیات ذہن نشین کرلیں اور پراسپیکٹ سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کو مد نظر رکھیں کہ *آپ کی پراڈکٹ پر اسپیکٹ کی کون کون سی ضروریات کو پورا کرتی ہیں* کیونکہ کلائنٹ کو صرف اس بات سے غرض ہے کہ آپ کی پراڈکٹس اس کے مسائل کو حل کر سکتی ہیں یا نہیں۔

Address

Rawat
Islamabad
44600

Telephone

+923155435460

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hopestake Rawat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hopestake Rawat:

Share