Layyah Politics

Layyah Politics Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Layyah Politics, Business service, karor Lal esion, Islamabad.

01/08/2026

سیاست نہیں ریاست بچاؤ

کروڑ لعل عیسن کا تاریخی میلہ چودہویں سرکاری سطح پر بحال کیا جائےکروڑ لعل عیسن کا تاریخی میلہ چودہویں صدیوں پرانی ثقافتی،...
18/07/2026

کروڑ لعل عیسن کا تاریخی میلہ چودہویں سرکاری سطح پر بحال کیا جائےکروڑ لعل عیسن کا تاریخی میلہ چودہویں صدیوں پرانی ثقافتی، سماجی اور عوامی روایت کی حیثیت رکھتا ہے۔ ماضی میں یہ میلہ نہ صرف مقامی آبادی بلکہ ملک بھر سے آنے والے ہزاروں زائرین، تاجروں اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہوتا تھا۔ اس میلے سے مقامی ثقافت کو فروغ ملتا، روایتی کھیل، دستکاریاں اور کاروباری سرگرمیاں بھی عروج پر پہنچتی تھیں۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس تاریخی میلے کی سرکاری سطح پر دوبارہ بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ کروڑ لعل عیسن کی ثقافتی شناخت کو محفوظ رکھا جا سکے اور مقامی معیشت کو بھی تقویت ملے۔شہریوں، سماجی تنظیموں، تاجروں اور نوجوانوں نے ڈپٹی کمشنر لیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ میلہ چودہویں کو سرکاری سطح پر باقاعدگی سے منعقد کروانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مناسب فنڈز مختص کیے جائیں اور تمام متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے ذمہ داریاں سونپی جائیں۔عوام کا کہنا ہے کہ اگر یہ تاریخی میلہ سرکاری سرپرستی میں منعقد کیا جائے تو نہ صرف کروڑ لعل عیسن کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت اجاگر ہوگی بلکہ سیاحت کو فروغ ملے گا، مقامی کاروبار میں اضافہ ہوگا اور نوجوان نسل اپنی ثقافتی روایات سے مزید آگاہ ہو سکے گی۔

کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ میں ستھرا پنجاب پروگرام کی شاندار کارکردگی پر عوام الناس بھرپور اطمینان اور خوشی کا اظہار کر رہے ہ...
17/07/2026

کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ میں ستھرا پنجاب پروگرام کی شاندار کارکردگی پر عوام الناس بھرپور اطمینان اور خوشی کا اظہار کر رہے ہیں علاقے میں صفائی کا نظام انتہائی مؤثر اور مثالی ہے جبکہ خصوصاً عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایسے تاریخی اقدامات کیے گئے جن کی بدولت غیر معمولی صفائی دیکھنے میں آئی اور شہریوں نے اس کا کھلے دل سے اعتراف کیا
چند ورکرز اپنی ذاتی یا سیاسی وجوہات کی بنا پر بعض افراد پر الزامات عائد کر رہے ہیں حالانکہ جن معاملات کا تعلق صوبائی سطح سے ہو انہیں تحصیل سطح کے ذمہ داران کے کھاتے میں ڈالنا انصاف کے تقاضوں کے مطابق نہیں بلکہ یہ ذاتی رنجش یا پسند ناپسند کا اظہار ہو سکتا ہے
محمد شعیب خان اور سکندر علی نے اپنی ذمہ داریوں کو جس محنت دیانت اور پیشہ ورانہ انداز سے انجام دیا ہے وہ قابل تحسین ہے ان کی کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر نیت خدمت کی ہو تو عوام کو عملی طور پر اس کے مثبت نتائج ضرور نظر آتے ہیں

اگلے دو ماہ کے لیے ضلع لیہ میں زبان بندی کا حتمی فیصلہ لیہ کےافتخارالحسن سواگ پر پابندی
10/06/2026

اگلے دو ماہ کے لیے ضلع لیہ میں زبان بندی کا حتمی فیصلہ لیہ کےافتخارالحسن سواگ پر پابندی

سردار بہادراحمدخان سیہڑ سابق وفاقی وزیر کا بیانروزانہ مسائل میں گھرے ہوئے زلتیں سمیٹے ہوئے اذیتوں میں مبتلا لوگ ہمارے پا...
11/05/2026

سردار بہادراحمدخان سیہڑ سابق وفاقی وزیر کا بیان
روزانہ مسائل میں گھرے ہوئے زلتیں سمیٹے ہوئے اذیتوں میں مبتلا لوگ ہمارے پاس آتے ہیں۔ کچھ کو رلیف دلوانے کے لیے ریاستی اداروں یعنی پولیس، محکمہ محال، واپڈا دیگر محکموں سے رابطہ کر کے انکی مشکلات میں کمی کی کوشش کرتے ہیں۔ کچھ کے آپس میں تصفیہ کرواتے ہیں۔ مگر یہ تو نہیں چاہتے کہ لوگوں کی تکالیف میں اضافہ کا سبب بنیں۔کچھ فقیر کلیوں والے ایک بزرگ محترم دوست جو پیر صاحب اور سیاست دان بہاولپور سے ہیں کے خط لیئے پھرتے ہوتے ہیں کہ ان کا کوئی مسئلہ ہو تو حل کروا دیا کریں۔کیوں کہ سارے پاکستان میں یہ کلیوں والے فقیر ہمارے مرید ہیں۔ہم کوشش کرتے ہیں کہ ان کے مسائل بھی حل کرتے رہا کریں ۔ ہم چونکہ کچے کے علاقے کے زمیندار ہیں ہمارے ساتھ کچھ قبائل رابطے میں رہتے ہیں جن میں کیہل، مہانڑیں اور لوری وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔ یہ لوگ چشمہ بیراج سے لے کر گدو بیراج تک پھیلے ہوئے ہیں اور اپنا روزگار کرتے ہیں ان کے روزگار میں لوڈنگ، مچھلی کی فروخت، کائیاں وغیرہ کی فروخت کاشتکاری شامل ہیں۔ ہم نے انسان دوستی اور مثبیت کے پیش نظر ان لوگوں کو بیٹھنے کے لیے اپنی زمین راہ للہ دیں ہیں۔ ان کا سوشل سٹیٹس بلند کرنے کے لئے ان کی بستیوں کو بجلی فراہم کی اور کمیونٹی ماڈل سکول بنوائے تاکہ ان کے بچے پڑھیں۔۔ اب اس واقعہ کی طرف آتے ہیں ۔ جہاں یہ بیٹھے تھے وہاں قریب ہی پولیس کی چوکی( چوکی مونگڑ ) موجود ہے۔ اب نہ ہمیں معلوم نہ پولیس کو معلوم کہ ان میں ایک لڑکا چوریوں، ڈکیتیوں میں ملوث ہو گیا ہے۔ کیونکہ آج بھی ہمارے کچے کے علاقے میں باقی علاقوں کی نسبت ہماری وجہ سے چوری اور ڈکیتی کنٹرولڈ ہے۔ تو یہ لڑکا دریا کے دوسرے پار وارداتیں کرتا تھا۔ اس کی کسی کو خبر نہیں ہو سکی۔ اب معلوم ہوا ہے کہ اس کے یہ کرتوت ہیں۔ تونسہ، لیہ پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔ان کے دو بندے گرفتار کیئے۔ اصل ملزم پولیس کے ہاتھ نہیں آیا۔ جب ان کی عورتوں پر دباؤ ڈالا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ خان صاحب کے پاس ہے۔ پولیس گھوڑوں کے فارم پر ڈیرہ اسماعیل خان کی حدود میں گئی۔پھر کروڑ فارم ہاؤس پر آئی۔ پھر ہمارے ڈیرہ پر آئی۔۔ہمیں اس وقت معلوم ہوا کہ کیا ماجرا ہے۔ آج کے صحافی صاحبان کچھ تو باخبر ہیں کچھ نہیں جانتے کہ ہم لوگوں نے تو ڈکیتوں کے ساتھ آمنے سامنے مقابلے کیئے ہیں۔ ان مقابلوں میں ہمارے کچھ عزیز بھی شہید ہوئے اور ڈکیتوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ پولیس ریکارڈ موجود ہے۔ یہ اگر اس لڑکے کے کرتوتوں کا ہمیں معلوم ہوتا یا پولیس ہمیں باخبر کرتی تو ہم اسے خود ہی پکڑوا دیتے۔ پولیس جو ہمارے ملازم لے گئ تھی وہ تو بے گناہ تھے۔پولیس نے انہیں چھوڑا۔ جو اس لڑکے کے لواحقین تھے وہ ابھی پولیس کی حراست میں ہیں۔ وہ تو پولیس کے پاس ہیں۔ ان کی سفارش کسی نے نہیں کی۔ اور ہماری کوشش بھی یہی ہے کہ ملزم پولیس سے یا ہم سے پکڑا جائے اور کیفر کردار کو پہنچے ۔ صحافی صاحبان کو اپنا بیانیہ دینے سے پہلے مکمل تحقیقات کر لینی چاہیے۔

کیاہم سب اسی میں ملوث تونہیں صرف اپنی طرف دیکھیں دوسروں کوچھوڑیں
07/04/2026

کیاہم سب اسی میں ملوث تونہیں صرف اپنی طرف دیکھیں دوسروں کوچھوڑیں

لیہ:پولیس کے سپوت کانسٹیبل اسد نصیر شہید کے قاتلوں کی تلاشلیہ:پولیس کی جانب سے اطلاع دہندہ کو 5 لاکھ روپے کا نقد انعام د...
24/03/2026

لیہ:پولیس کے سپوت کانسٹیبل اسد نصیر شہید کے قاتلوں کی تلاش

لیہ:پولیس کی جانب سے اطلاع دہندہ کو 5 لاکھ روپے کا نقد انعام دینے کا اعلان

لیہ:قاتلوں کی معلومات کے لئے پولیس کے نمبرز 03318643926،03346961268 پر رابطہ کریں

لیہ:اطلاع دہندی کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ پولیس

کروڑ لعل عیسن :تھانہ کروڑ پولیس کی بڑی کاروائی موت کا سوداگر گرفتار ۔ انچارج سیکیورٹی برانچ کروڑ محمد وسیم کی بروقت نشان...
24/03/2026

کروڑ لعل عیسن :تھانہ کروڑ پولیس کی بڑی کاروائی موت کا سوداگر گرفتار ۔
انچارج سیکیورٹی برانچ کروڑ محمد وسیم کی بروقت نشاندہی پر ایس ایچ او تھانہ کروڑ ہارون رندھاوا نے کاروائی کی ۔

ایس ایچ او نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مار کر ایک خطرناک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا

منور عرف کالا کھسرا ولد غلام شبیر ملزم کے قبضے سے مہلک منشیات (آئس) برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے
ہماری نسلِ نو کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ کروڑ لعل عیسن میں منشیات کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی۔ایس ایچ او کروڑ لعل عیسن

15/03/2026

میرےچراغوں کوبیچ ڈالا

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ملک نیازاحمدجکھڑ  لیہ کے سابق ایم این اے خالق حقیقی سے جاملے ۔۔۔۔۔😭😭😭😭اللہ تعالیٰ انکے درجات ...
10/03/2026

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
ملک نیازاحمدجکھڑ لیہ کے سابق ایم این اے خالق حقیقی سے جاملے ۔۔۔۔۔😭😭😭😭

اللہ تعالیٰ انکے درجات بلند فرمائے اور انکی فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔۔۔۔۔




Address

Karor Lal Esion
Islamabad

Telephone

+923128753786

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Layyah Politics posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share