Muhammad Kashif

Muhammad Kashif President AL-Safa Group
President Markazi Tanzem E Tajaran Pakistan
President PBF

31/03/2025

Donate for your Muslim Brother/ sister Orphan Son/Daughter

29/03/2025

28/ (طاق رات)29 رمضان المبارک
بروز ہفتہ،29 مارچ 2025

الحمد اللہ ایک دوست نے 50 مرلہ جگہ ہدیہ کی ہے، اس جگہ پر فل سط ینی یتیم بچوں اور سرکاری ملازمین کے یتیم بچوں کے لیے جدید طرز کا رہائشی و تعلیمی ادارہ بنائیں گے۔ حکومت پاکستان اس امت مسلمہ کے اجتماعی نیکی کے کام میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ اس پر ہم سلام پیش کرتے ہیں۔

نوٹ ہمیں اسلام آباد میں اس بڑے نیکی کے کام کے لیے (مرد و خواتین) رضا کاروں کی ضرورت ہے۔دئیے گئے وٹس ایپ/ ای۔میل/ فیس بک میسنجر پر وائس و ٹیکسٹ میسیج کر کے رجسٹریشن کروا لیں۔

برائے رابطہ: "آفیشل وٹس ایپ"
00923235152152
ای میل:
[email protected]
فیس بک پیج:
https://www.facebook.com/share/18mKqVT8PY/

اس رمضان المبارک کی آخری طاق رات میں فل سط ینی مسلمانوں کے لیے دعا ضرور کریں۔ آپ وہاں جا نہیں سکتے لیکن کم سے کم رمضان المبارک کے ان پرنور لمحات میں ہزاروں لاکھوں نیکیوں کے لیے بسمہ اللہ و درود پاک صلی اللہ علیہ وسلم پڑھ کے شئیر تو کر سکتے ہیں۔ یقین جانیں آپ کا ایک کلک آخرت میں آپ کے لیے نیکیوں کا پہاڑ ہو گا۔ ایمان کی آخری حد پر پہنچے ہوئے ہیں اور یہ بھی نہیں کر سکتے ہیں تو اس عید پر اس را ئیل و اس کے حواریوں کی مصنوعات کا بائکاٹ تو ایمان کی ریڈ لائن ہے وہی کر دیں۔

اللہ رب العزت ہم سب کو اس نیکی کے کام میں استقامت و جزائے خیر عطا فرمائے۔۔

نشر کردہ:
شعبہ نشر و اشاعت
سینٹرل گورنمنٹ ایمپلائز ادارہ الفلاح (رجسٹرڈ) اسلام آباد

جمعیت اہلحدث کے اسلام آباد کے امیر مولانا اقبال سلفی اور سیکرٹری جنرل سردار خالد محمود جماعت اسلامی کے تینوں امیدواران ک...
25/01/2024

جمعیت اہلحدث کے اسلام آباد کے امیر مولانا اقبال سلفی اور سیکرٹری جنرل سردار خالد محمود جماعت اسلامی کے تینوں امیدواران کی مکمل حمایت کا اعلان کر رہے ہیں ۔

Kashif Chaudhary
⚖️NA-47⚖️

#اسلامآباد

25/01/2024
25/01/2024

شہر اقتدار کی سڑکیں ترازو کے نعروں سے گونج اٹھیں۔ رات گئےاسلام آباد کے نوجوانوں کے ترازو کے حق میں نعرے بازی ۔

کھلا خط  کاشف چوھدری صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان  حلقہ این اے 47 انتخابی نشان ⚖️ اسلام وعلیکم اللہ تعالٰی سے آپکے اور...
19/01/2024

کھلا خط
کاشف چوھدری
صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان
حلقہ این اے 47 انتخابی نشان ⚖️

اسلام وعلیکم
اللہ تعالٰی سے آپکے اور آپکے اہل خانہ کی ایمان و سلامتی کے لیے دعاگو ہوں۔

میرے عزیز بھائی :

کائنات میں موجود ہر چیز رب کائنات کی ملکیت ہے۔ اور اس پر صرف چند افراد کا قبضہ ختم کروا کر اس پر سب انسانوں کو برابر حق دلوانا میرا مشن ہے۔ میرا ماننا ہے کہ جہاں جہاں انسان رہتے ہیں وہاں وہاں تمام شہری سہولتیں پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ کوئی آپ پر احسان نہیں۔ پاکستان پر میری جان و مال سب قربان ،اپنے پاکستان کو کل کس کے ہاتھوں میں دینا ہے آج اچھی طرح سوچ کر فیصلہ کریں
میرے عزیز بھائی ¡ انتخابات میں ایک دفعہ پھر روایتی سیاستدان نئے اور خوشنما نعروں، دلفریب وعدوں اور جھوٹی تسلیوں کے ساتھ آپکا ووٹ لینے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
آپ سب جانتے ہیں کہ 76 سالوں سے بار بار اقتدار میں رہنے والے سیاستدانوں نے سوائے سرکاری مراعات کا ناجائز استعمال کرنے ، جائیدادیں بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ عام آدمی کو آج بھی اسی مہنگائی، بےروزگاری اور لاقانونیت کا سا منا ہے ۔
شہری اور دیہی آبادی آج بھی معیاری تعلیم ، صحت اور پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم ہے ۔ یہ سب سیاستدانوں کی نااہلی، عدم دلچسپی اور ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
سیاستدانوں کے ان حالات میں میرا ماضی اور حال آپکے سامنے ہے
تاجر سیاست سے ملکی سیاست تک ، دینی و قومی معاملات سے لوکل مسائل تک ، متاثرین اسلام آباد کو حقوق دلوانے سے ، سرکاری ملازمین کے تحفظ تک ، بجلی و گیس میٹرز پر پابندیوں کے خاتمے سے لے کر تعمیرات پر قدغن کو ختم کروانے تک ، کشمیر و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی تک ، غرض ہر وقت ہر جگہ ،جرات و بہادری سے مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں احتجاج اور دھرنوں کے ذریعے مسائل کو حل کروایا ۔

کہتا ہوں وہی بات سمجھتا ہوں جسے حق

میں زہر ہلاہل کو کبھی کہ نہ سکا قند

میری زندگی کا مقصد عوام کی خدمت ہے اور یہ میں اپنے رب کو راضی کرنے کے لیے کرتا ہوں۔
اگر ملک سے مہنگائ کا خاتمہ کرنا ہے آٹا،چینی، ادویات ،گیس بجلی جیسے مافیاز سے جان چھڑوانی ہے تو اس بار ترازو۔ ⚖️ کو ووٹ دیجے ۔ میں یہ بات دعوے سے کہتا ہوں کہ آپکا ووٹ آپکا مجھ پر اعتماد کی جیت ہوگا ۔ کیونکہ میں آپ سے اور آپ مجھ سے ہیں۔ اللہ نے مجھے
فا ئٹر بنایا ہے میں آپکے ساتھ ہونے والی ہر نا انصافی کے خلاف لڑوں گا اور اسکے لیے مجھے اپکا ساتھ چاہیے
8 فروری کو ترازو⚖️ کو ووٹ دے خوشحال پاکستان کی نئی بنیاد رکھیں
حلقہ این اے 47 میں جاری میری انتخابی مہم کے دوران تمام طبقات نے متفقہ طور پر میری حمایت کے فیصلے کئے ہیں۔
الحمدللہ جیت آپکی ہے ۔

بس آپ سے گزارش ہے کہ اپ اگلے دنوں میں اس پیغام کو گھر گھر پہنچائیں ۔
ایک طرف راہ حق ہے اور دوسری طرف وہ لوگ کھڑے ہیں جنھوں نے اپ کے بنیادی حقوق چھین رکھے ہیں ۔
اب
فیصلہ آپ نے کرنا ہے
والسلام
آپ کا بھائی آپ کا دوست
محمد کاشف چوہدری
صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان
امیدوار قومی اسمبلی
حلقہ این اے 47
انتخابی نشان ترازو⚖️

اسلام آباد سے میاں اسلم نے 2002 میں الیکشن جیت کر خدمت کی اعلی مثال قائم کی تھی، 2023 سے اسلام آباد کی تینوں سیٹوں سے جی...
19/01/2024

اسلام آباد سے میاں اسلم نے 2002 میں الیکشن جیت کر خدمت کی اعلی مثال قائم کی تھی، 2023 سے اسلام آباد کی تینوں سیٹوں سے جیت کر ترقی یافتہ، روشن، پرامن و 100 فیصد تعلیم یافتہ اسلام آباد کی بنیاد رکھیں گے۔ کاشف چوہدری

انتخابی نشان: ترازو⚖️

این۔اے 46: میاں اسلم، امیدوار برائے ممبر قومی اسمبلی، اسلام آباد

این۔اے 47: کاشف چوہدری، امیدوار برائے ممبر قومی اسمبلی، اسلام آباد

این۔اے 48: ملک عبد العزیز، امیدوار برائے ممبر قومی اسمبلی، اسلام آباد

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=348136544824732&id=100088851672162

آج شام 5 بجے مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے لیے آپ کا انتظار کروں گا۔ کاشف چوہدری
19/01/2024

آج شام 5 بجے مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے لیے آپ کا انتظار کروں گا۔ کاشف چوہدری

Address

Islamabad

Telephone

03335166005

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Kashif posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share