Urdu Updates

Urdu Updates زندگی خوشی اور جوش کے ساتھ Fun, Entertainment, Wisdom, Knowledge, Awareness and all about the modern era of the Information Technology!

07/03/2025

‏ٹیوب ویل کے گرد گاؤں کی کچھ عورتیں کپڑے دھو رہی تھیں، ایک عورت نے دوسری سے پوچھا "آج کیا کھایا؟" اُس نے جواب دیا

"کوئی ایک مہینہ پہلے کھیر کی دیگ اتاری تھی، اس دن سے روزانہ کھیر ہی کھا رہی ہوں"
ایک عورت کے کان میں یہ بات پڑی تو اس نے سوچا میں بھی ایسا ہی کرتی ہوں کھیر ویسے بھی اس کی پسندیدہ ڈش تھی۔

چنانچہ اس نے گھر پہنچتے ہی کھیر کی دیگ اتارنے کا پروگرام بنایا۔۔ وہ کھیر کی دیگ سب سے چھپ کر مہینہ بھر اکیلی کھانا چاہتی تھی۔۔ لہذٰا اس نے دیگ پکا کر "تُوڑی" والے کمرے میں چھپا دی۔۔

پہلے دن کھیر کھائی، دوسری دن بھی کھائی، مگر تیسرے دن اس میں سے بُو آنے لگی مجبوراً بھری دیگ ضائع کرنی پڑی۔۔۔

اگلے دن پھر سے وہ ٹیوب ویل پہنچی تو کپڑے دھوتے ہوئے کسی عورت نے اسی عورت سے پوچھ لیا کہ آج کیا کھایا؟ تو اس نے وہی جواب دیا۔۔ "ایک ماہ سے ہر روز کھیر کھارہی ہوں"

وہ اس کے پاس گئی اور حیرانی سے کہنے لگی " بہن میں نے تو دو دن کھائی تیسرے دن اتنی شدید بدبو آنے لگی کہ مجبوراً ضائع کرنا پڑی۔۔۔ تمہاری ہمت ہے جو ایک ماہ سے کھائے جا رہی ہو"

وہ عورت اس کی بات سن کر ہنس پڑی۔۔ اور کہنے لگی "میں نے ایک ماہ پہلے کھیر کی دیگ اتروا محلے کے ہر گھر میں بانٹ دی تھی۔۔۔ اس کے بعد سے روزانہ جس کسی گھر میں کھیر پکتی ہے وہ میرے گھر بھی بھجوادیتا یے، اس طرح ہر روز کھیر کھاتی ہوں"
دوسروں کے خوشی غم میں شریک ہوں، راہ چلتے لوگوں کو سلام کریں، عزیز و اقارب کے لیے خاص وقت نکالیں، محفلوں اور دعوتوں کا رواج عام کریں، معاشرے کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں.

اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو یقین کریں آپ کے "فیلنگ سیڈ" پر گردواطراف ہر کوئی فکرمند دکھائی دے گا، راہ چلتے ہوئے پلٹ کر نجانے کتنے سلام آنے لگیں گے، خوشی غمی میں خود کو تنہا نہیں پائیں گے۔۔۔۔ــــــــــــــــــ

*خُوبصُورَت باتیں*ہم میں سے کِتنے ایسے لوگ ہیں،جو گھر میں سُوئمِنگ پَول چاہتے ہیں، جب کہ جِن لوگوں کے گھروں میں موجود ہے...
20/12/2024

*خُوبصُورَت باتیں*

ہم میں سے کِتنے ایسے لوگ ہیں،
جو گھر میں سُوئمِنگ پَول چاہتے ہیں،
جب کہ جِن لوگوں کے گھروں میں موجود ہے،
وہ بَمَشکِل اُس کا اِستِعمال کرتے ہیں،

وہ لوگ جِنہُوں نے اپنے کِسی عزیز کو کھو دیا ہے،
وہ ہر گھڑی پیاروں کے کھو جانے کا گہرا دُکھ محسوس کرتے ہیں،
جب کہ دُوسرے اپنے زِندہ رِشتہ داروں کے بارے میں اکثر شِکوہ کُناں رہتے ہیں،

جِس کے پاس جِیوَن ساتھی نہیں ہے،
وہ شِدَّت سے ایک ہَمسَفَر کی خواہش اور تلاش کرتا ہے،
لیکن جِس کے پاس ایک ساتھی ہے،
وہ اُس کی تعریف ہی نہیں کرتا اور اس کی موجودگی کی اہمیت کو تَسلِیم ہی نہیں کرتا،

ایک بُھوکا شخص روٹی کے ایک لُقمے کے عِوَض اپنا سب کُچھ داؤ پر لگا دے گا،
جب کہ جِس کا پیٹ بھرا رہتا ہے،
وہ اپنے کھانے کے ذائقے کی شِکایت کرتا رہتا ہے،

جِس کے پاس گاڑی نہیں ہے،
وہ ہمیشہ اُس کی تلاش میں رہتا ہے.
اور جِس کے پاس گاڑی ہے،
وہ اُس سے بڑی گاڑی کی فِکر میں ہَلکان ہُوا رہتا ہے.

بہتر سے بہترین کی جُستَجُو میں ہمیشہ پَلے باندھنے والی بات یہ ہے کہ،
خُوشی کی کِلِید (خلاصہ) شُکر گُزار ہونا اور ہمارے پاس جو کُچھ ہے،
اِس پر غَور و فِکر کرنا اور اِس بات کو سَمَجھنا کہ اِسی دنیا میں کہیں کوئی اِن چِیزوں کے بدلے میں سب کُچھ دینے کو تیار ہے،
*جو ہمارے پاس پہلے سے موجود ہیں لیکن ہم اِس کی قَدر نہیں کرتے•*

31/10/2024

‏ایک انگریز مصنف لکھتا ہے کہ میں ایک بار جھیل میں مچھلیاں پکڑ رہا تھا کہ میرے پاس چارہ (bait) ختم ہو گیا۔ ابھی میں سوچ ہی رہا تھا کہ کیا کروں، اتنے میں مَیں نے ایک سانپ کو اپنے پاس تیرتے دیکھا جس نے منہ میں ایک مینڈک دبوچ رکھا تھا۔ مجھے معلوم تھا کہ مینڈک بڑی مچھلیوں کیلئے اچھا چارہ ثابت ہو سکتا ہے، اور یہ کہ سانپ منہ میں مینڈک لیئے مجھے نہیں ڈس سکتا، چنانچہ میں نے سانپ کو گردن سے دبوچ لیا اور اس کے منہ سے مینڈک نکال کر اپنی ٹوکری میں رکھ لیا۔
اب مسئلہ یہ بن گیا کہ سانپ کو کیسے چھوڑوں، وہ مجھے پلٹ کر ڈس لے گا۔ تھوڑا سا سوچنے کے بعد میں نے اپنی وہسکی کی بوتل اٹھائی اور کافی ساری اس کے منہ میں انڈیل دی، پھر اسے دور اچھال دیا اور خود مچھلیاں پکڑنے میں مشغول ہو گیا۔
جب میں مچھلیاں پکڑ کر واپس جا رہا تھا تو میں نے اپنے پاؤں میں کوئی چیز محسوس کی۔ نیچے دیکھا تو وہی سانپ منہ میں دو مینڈک لیئے میری طرف سوالیہ اور پرامید نظروں سے دیکھ رہا تھا۔____________

ایک سردار جی کی اپنی بیوی سے لڑائی ہو گئی 😭😁توں توں، میں میں اتنی بڑھ گئی کہ سردار جی نے ہاتھ جوڑ کر کہا "بس کر بس کر می...
30/10/2024

ایک سردار جی کی اپنی بیوی سے لڑائی ہو گئی 😭😁
توں توں، میں میں اتنی بڑھ گئی کہ سردار جی نے ہاتھ جوڑ کر کہا "بس کر بس کر میری ماں"
اب بیوی کو ماں کہہ دیا تو مذہبی معاملہ آ گیا، دونوں اپنے گرو جی کے پاس گئے، تو گرو جی نے بڑی کتابیں پھرول کے ان کو بتایا کہ اب تم دونوں کو
چالیس دن تک چار سو لوگوں کو کھانا کھلانا پڑے گا، پھر ہی تم دونوں کا میاں بیوی والا رشتہ بحال ہو سکتا ہے
بس جی ! بہت خرچہ ہوا، اور سردار جی نے گھر کی ایک ایک چیز بیچ کر چالیس دن کا چار سو لوگوں کا کھانا پورا کیا، اکتالیسویں دن دونوں میاں بیوی خالی گھر میں اکلوتی بچ جانے والی چارپائی پر بیٹھے ایک دوسرے کا منہ تک رہے تھے، کہ سردارنی بولی
سردارا، ایہہ سب تیری وجہ نال ہوئیا۔۔۔۔!!!
سردار جی نے غصے سے اپنی گھر والی کو دیکھا اور بولا

فیر چھیڑنی پَئی ایں آپنے پیو نوں😄😀😃

29/10/2024

‏ایک رن مرید اپنی شادی سے پہلے ہر وقت گھر والوں سے لڑا کرتا تھا کہ، تم کیا ہر وقت آلو بینگن پکاتے رہتے ہو۔
میری شادی ہو گی تو یہ منحوس ڈش اپنے گھر میں کبھی نہیں پکنے دوں گا۔ شادی ہوتے ہی گھر والوں نے اسے علیحدہ کر دیا۔
چند دن بعد اس کے گھر والے اسے ملنے پہنچے کھانے کا وقت تھا۔ دسترخوان لگا تو اس پر آلو بینگن سجے ہوئے تھے۔گھر والوں نے اسے لمیاں پا کے لتر و لتری کر دیا کہ آلو بینگن آلو بینگن کی بکواس کر کر کے تم نے سالوں ہمارا دماغ چاٹا ہے ہن ایہہ کی سوغات اے؟
رن مرید کپڑے جھاڑتے ہوئے اطمینان سے اٹھ کر کہنے لگا۔
ایہہ آلو بینگن تاں نئیں، ایہہ تاں بینگن آلو ہیگے۔

(یہ آلو بینگن تھوڑی ہے ، یہ تو بینگن آلو ہے)
😒🤣🤪

20/10/2024

ریلوے میں ملازمت کے امیدوار سے انٹرویو بورڈ نے یہ پوچھا کہ اگر تم ایک ہی لائن پر دو ٹرینوں کو آتے دیکھو تو کیا کرو گے؟ امیدوار نے جواب دیا کہ میں کانٹا بدلنے والے کو خبر دوں گا۔
انٹرویو کرنے والے نے پوچھا کہ اگر وہ اپنی جگہ نا ہو تو؟ امیدوار نے کہا کہ میں سٹیشن ماسٹر کو بتاؤں گا۔
اگلا سوال آیا کہ اگر وہ بھی چھٹی پر ہو تو؟ امیدوار نے کہا کہ میں لال کپڑا لہرا کے ٹرین ڈرائیور کو خطرے سے آگاہ کرنے کی کوشش کروں گا۔
سوال ہوا کہ اگر لال کپڑا بھی نا ملے تو؟ نوکری کے امیدوار نے کہا کہ اس صورت میں میں اپنی خالہ کو فون کروں گا کہ فوراً پہنچیں۔
انٹرویو کرنے والے نے حیرت سے پوچھا کہ تمہاری خالہ وہاں کیا کریں گی۔ امیدوار نے کہا کہ کر تو وہ کچھ نہیں سکیں گی لیکن انہیں ٹرین کی ٹکر دیکھنے کا بہت شوق ہے۔😂🤣😂

20/10/2024

*میاں بیوی :*👇🏻

✨ایک بے وقوف اور اس کی بِیوِی رات کو چھت پر سو رہے تھے .😴

بِیوِی کہنے لگی جب ہمارے ہاں لڑکا ہو گا تو اس کے واسطے چارپائی کہاں بچھائیں گے ؟🤷🏻‍♀️

بیوقوف بولا : تم اپنی چارپائی اُدھر سرکا لو .
میں ادھر سرکا لیتا ہوں .😑

بِیوِی بولی : لڑکے کی دلہن کے واسطے بھی جگہ بنا لو .

لیکن اب جو انہوں نے چارپائیاں تھوڑی اور سرکائی

تو دونوں چھت سے نیچے جا گرے . 🤣

آخر دونوں روتے ہوئے اُٹھے اور کہنے لگے😥

خدا ایسی دکھ دینی والی اولاد کسی کو نہ دے .😆😠😝
🤩🤩😜😜😅😅

15/10/2024

*لوگوں کے ہاتھوں میں آپ کا نصیب نہیں ہوتا*
*وہ آپ کے “مالک” “رازق” نہیں ہیں*
*انہوں نے آپ کو تخلیق نہیں کِیا ہے*
*سو انہیں اس بات کی اجازت ہی کیوں دی جائے کہ وہ آپ کے اندر مایوسی کا زہر بھر دیں؟*
*آپ سے آپ کے خواب چھین لیں؟*
*آپ کو آپ کی نظروں میں بے وقعت کر دیں؟*
*آپ نے صرف ﷲ پر ہی بھروسہ رکھنا ہے*
*جس نے آپ سے خود آسانیوں کا وعدہ کیا ہے*

14/10/2024

```4 دن سے خواب میں گورے گوریاں نظر آرہی ہیں بابا جی سے تعبیر پوچھی تو فرمانے لگے پتر لنڈے دیاں جرسیاں خریدن دا ٹا ئم آگیا اے 😁😍😝🤣🤣

14/10/2024

‏جس گاڑی پہ دُھول مٹی جمی ہو ،اُس پر ہاتھ سے نقش ونگار بنانے میں ہر پاکستانی بہت بڑا آرٹسٹ ہے😜😜

‏آپ نے بنائے کبھی؟😂😂

14/10/2024

Address

Islamabad
37500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Urdu Updates:

Share