Law of Pakistan

Law of Pakistan Law of Pakistan is an autonomous organization, based in Islamabad, dedicated to promoting Legal Research, Legal Ethics, Justice & Rule of Law.

30/09/2024
30/09/2024

انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی

فائلر بننے اور ریٹرنز جمع کروانے کیلئے نیچے دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں
03335366897

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ایل ایل بی کی ڈگری تیس سال بعد منسوخ کردی گئی وجہ یہ بتائی گئی کہ...
02/09/2024

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ایل ایل بی کی ڈگری تیس سال بعد منسوخ کردی گئی وجہ یہ بتائی گئی کہ ڈگری کے حصول کے وقت کچھ بے ضابطگیاں پائی گئیں

یہ بہت ہی تشویش ناک صورت حال ہے ایک طرف یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے ایک ممبر ڈاکٹر ریاض احمد کو اسی سلسلے میں اغوا کیا گیا جنھوں نے طاقتور لوگوں کی بات ماننے سے انکار کر دیا دوسری طرف اگر یونیورسٹی انتظامیہ کی بے ضابطگی والی بات مان بھی لی جائے تو بھی اس کا مطلب ہے کہ جہانگیری صاحب کی ایل ایل بی کی ڈگری موجود تھی جسے منسوخ کیا گیا گویا اس بات سے انکار نہیں کہ وہ ایل ایل بی کے امتحان میں شریک ہوئے امتحان پاس کیا اور ڈگری حاصل کی اور اسی کی بنیاد پر ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے

سب سے اہم سوال کراچی یونیورسٹی کو آخر ایل ایل بی کی ڈگری کا خیال تیس سال بعد کیوں آیا اس کا سادہ سا جواب ہے کہ جسٹس جہانگیری اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے ہرائے گئے اُمیدواروں کی الیکشن پٹیشن پر سماعت کر رہے تھے اور حکومت وقت کے من چاہے فیصلے دینے سے انکار کر رہے تھے ان پر اور دیگر ججز پر ایک عرصہ سے حکومت کا من چاہے فیصلوں کے لئے دباؤ تھا جس کا اظہار انہوں نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ کر کیا تھا لیکن شومئی قسمت سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائزہ عیسی اس تمام کھیل جس میں الیکشن 2024 میں دھاندلی کی گئی کے نا صرف روح رواں تھے بلکہ بینیفشری بھی ہیں کہ دو تہائی اکثریت کی صورت میں انہیں مدت ملازمت میں ایکسٹینشن کا وعدہ کیا گیا لہذا سپریم جوڈیشل کونسل سے کوئی داد رسی نہ ہوئی

کسی حاضر سروس جج کی ڈگری منسوخ کرنا بظاہر ایک نیا طریقہ واردات معلوم ہوتا ہے کہ جس کے تحت کسی بھی جج کو ہٹانے کے لئے نہ تو سپریم جوڈیشل کونسل جانے کی ضرورت ہے اور نہ ہی کسی ضابطے کی کارروائی کی ضرورت ہے اس ملک کی طاقت ور اشرافیہ کیسے کیسے طریقے سے واردات کرتی ہے الامان الحفیظ
یہ سب کچھ اس لئے بھی کیا جا رہا ہے کہ ایک شخص ہار نہیں مان رہا اور اس کو شکست دینے کے لئے سارے سسٹم کو تہہ بالا کیا جا رہا ہے خیر ہم پچیس کروڑ ہجوم سوائے تماشہ دیکھنے کے اور کیا کر سکتے ہیں

22/06/2024

فائلر بننے کے فوائد/ نقصانات /
فائلر کون بن سکتا ہے

👈 فوائد NTN / فائلر
1-پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس کی بچت۔۔۔۔
2-بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کی بچت (زیرو ٹیکس)
3-گاڑیوں کی خریدوفروخت پر ٹیکس کی بچت۔۔
4-سرکاری ملازمین کے لیے اضافی ڈیوٹیز میں بیس کی بجائے دس فیصد ٹیکس کٹوتی مثلا
بورڈ کی امتحانی ڈیوٹیز، اوپن یونیورسٹی ٹیوٹرشپ، الیکشن، مردم شماری اور دیگر ڈیوٹیز
5-ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے انٹرنیشنل پیمنٹ پر ٹیکس کی بچت ۔۔
6- بجلی کے بل میں انکم ٹیکس صفر
7-قومی سیونگ سرٹیفیکٹ اور پرائز بانڈ پر ٹیکس کی بچت ۔۔
8-کاروبار کو رجسٹرڈ کرواکر قانونی دائرے کار لانے پر فوائد حاصل کیجئیے ۔۔
9-بینک میں کاروباری اکاونٹ کھلوانے میں آسانی ۔۔
10-کمرشل ptcl بجلی ،گیس ، میٹر لگوانے میں آسانی ۔۔11-گورنمنٹ ٹھیکے لینے پر فائلر ہونا شرط۔
12-چیمبر اف کامرس کے ممبر کے لئیے فائلر ہونا ضروری ۔۔
13-کرائے داری انکم پر مالک کو ٹیکس کی بچت ۔۔
14-رئیل اسٹیٹ ،جیولرز ،وکلاء کیلئے DNFBP سرٹیفیکٹ کا اجراء ۔۔
15-فری لانسرز'اور آی ٹی سے وابستہ افراد کے لئیے ٹیکس کی چھوٹ ۔۔
16-اوورسیز پاکستانیوں کے لئیے فائلر کی صورت میں تیکس میں بھی رعایت ۔۔
17-پراپرٹی کی خریداری پر نان فائلر کے لئے لمٹ کی شرط۔
دیگر بے شمار فوائد

👈 نقصانات
ٹیکس فائلر بننے کا نقصان کوئی نہیں۔
بعض لوگ سمجھتے ہیں اگر ہم ٹیکس فائلر بن جائیں تو ہمیں اضافی ٹیکس دینے پڑیں گے۔
ٹیکس تو وہی ہے جو آپ کی سیلری سے کٹ رہا ہے پہلے ہی۔ صرف آپ نے فائلر بن کر اپنی ریٹرن میں یہ بتانا ہے کہ میں نے سالانہ اتنا ٹیکس گورنمنٹ کو ادا کر دیا ہے۔ چونکہ آپ نے ٹیکس پہلے ہی ادا کر دیا۔ اس لیے آپ کو ڈیلی لائف میں ٹیکس کی بچت ملتی یے۔

👈 ٹیکس فائلر کون بن سکتا ہے؟
کوئی بھی پاکستانی شناختی کارڈ ہولڈر ٹیکس فائلر بن سکتا ہے۔ خواہ اس کی آمدنی صفر ہی کیوں نہ ہو۔
لیکن

جن کی ماہانہ گراس تنخواہ/آمدنی 50 ہزار سے زیادہ ہے۔ ان کے لیے فائلر بننا لازمی ہے۔ ورنہ قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔
اساتذہ کرام کے لیے خصوصی رعایت۔
گھر بیٹھے فائلر بننے کیلئے رابطہ کریں .

Whatsapp : 03335366897

مالی سال 2023 - 2024 میں رینٹل, پراپرٹی کے انکم پر ٹیکس کی شرح:- نوٹ نان فائلر کی صورت میں ٹیکس ڈبل پے کرنا ہوگا
22/12/2023

مالی سال 2023 - 2024 میں رینٹل, پراپرٹی کے انکم پر ٹیکس کی شرح:-
نوٹ نان فائلر کی صورت میں ٹیکس ڈبل پے کرنا ہوگا

Address

Islamabad
44000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Law of Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share