16/07/2020
افسوسناک واقعہ
اسلام آباد ہمارے بھائ جان محمد خٹک (سرحد جنرل سٹور عباسی مارکیٹ اور چوہدری مارکیٹ سیکٹر آئ نائن فور کے نوجوان بیٹے اور قائداعظم یونیورسٹی کےطالبعلم عبداللہ جان خٹک جو کہ رات کو دکان بند کرکے گھر جارہے تھے راستے میں ظالموں نے ڈکیتی مزاحمت پر بے دردی سے گولیاں مار کر شہید کر دیا😭😭😭
عبداللہ اپنے والد کیساتھ اپنی دکان میں کام کرتا تھا کل رات دکان بند کی تو ڈاکوؤں نے دوبارہ دکان کھولنے کو کہا انکار پر بے رحم درندوں نے عبداللہ کو ابدی نیند سلا دیا۔عبداللہ انتہائ خوش اخلاق ملنسار اور بہادر نڈر جوان تھا وہ پانچ ٹائم کا نمازی تھا اس کی جدائ اہلخانہ عزیز و اقارب اور دوستوں کے لئے گہرا صدمہ ہے اللہ پاک عبداللہ کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے والدین کو صبر عطا فرمائے امین۔
اسلام آباد اب جرائم کا گڑھ بنتا جارہا ہے آئے دن ڈکیتیاں قتل غارت اور قاتل دندناتے پھرتے ہے وزیراعظم ۔آئ جی صاحب اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ اور حلقہ کے ایم این اے واقعے کا نوٹس لیں اور ظالم بے رحم درندوں کو گرفتار کر کے پھانسی کے پھندے پہ لٹکایا جائے۔اللہ تعالی عبداللہ کے درجات بلند فرمائے آمین۔