Aitsham Hashmi Official.

Aitsham Hashmi Official. Please Friends like my......and keep supporting mee.

تم کو سب کچھ یاد ہی ہو گایاد ہے اکثر تم کہتی تھیجب میں اپنی سانسوں کیاور دھڑکن کی ترتیب لگاؤںکتنا سادہ کتنا پیارانام تم...
25/11/2021

تم کو سب کچھ یاد ہی ہو گا

یاد ہے اکثر تم کہتی تھی
جب میں اپنی سانسوں کی
اور دھڑکن کی ترتیب لگاؤں
کتنا سادہ کتنا پیارا
نام تمہارا بن جاتا ہے
میں گھنٹوں سنتی رہتی ہوں
یاد ہے جب تم
میرے سینے پر سر رکھ کے
میری سانس سنا کرتی
یا اپنا نام سنا کرتی تھی
یاد ہے اک دن
’’سانوں اک پل چین نہ آوے‘‘
میری فرمائش پر تم نے
نصرت کا یہ گیت سنا تھا
اور گھنٹوں محسوس کیا تھا
(شاید مجھ کو)
یاد ہے تم کو جب تم کالے رنگ کے
کپڑے پہنا کرتی، تو یہ کہتی
دیکھیں میں کچھ خاص نہیں ہوں
جانے آپ کی آنکھوں کو
میں اتنی سندر کیوں لگتی ہوں!
یہ تو تم کو یاد ہی ہو گا
جب تم مجھ سے یہ کہتیں تھی
آپ کے جیسا کوئی نہیں ہے
ایسے منہ مت پھیرا کیجئے!
دیکھیں میں دل سے کہتی ہوں
مجھ سے چاہے اپنے سر کی
ایک نہیں، دو چار نہیں تو
جتنی چاہے قسمیں لیجے
میں یہ بالکل سچ کہتی ہوں
اب دوری نہ سہہ پاؤں گی
آپ سے دور نہ رہ پاؤں گی
مجھ کو چھوڑ کے مت جائیے گا
میری خاطر رُک جائیے گا
مجھ کو چاہے جیسے رکھیے
آپ کے ساتھ ہی رہنا ہے بس
اور کسی کا سایا بھی نہ
آنکھ کے پاس کبھی لاؤں گی
آپ سے دور نہ رہ پاؤں گی

یاد ہے مجھ سے جب کہتی تھی
آپ بھی کتنے سادہ ہیں نا
اپنی عمر کے لڑکے دیکھیں
تھوڑا سا تو فیشن کیجے
بالوں کا وہ ’کٹ‘ بنوایے
کالر والی پرپل شرٹ میں
آپ کمال لگیں گے سچ میں
کتنی ساری باتیں تھیں ناں
تم کو تو سب یاد ہی ہوگا
پھر بھی مجھ کو یوں لگتا ہے
مجھ کو ٹھیک سے یاد نہیں ہے!
اک مدت جو بیت گئی ہے
میرے ہاں تو یہ عالم ہے
پہروں سوچوں
گھنٹوں تم کو یاد کروں تو
تب جا کر ہی
دھندلا دھندلا سا اک چہرہ
یاد آتا ہے ہلکا ہلکا
وہ بھی اتنی مشکل سے کہ
بیچ میں اتنے زخمی لمحے
درد جگانے آجاتے ہیں
ڈر جاتا ہوں
اور وہ دھندلا عکس بھی مجھ سے
کھو جاتا ہے!
جب سے قسمیں، وعدے سارے
بھول گئی ہو، تب سے جاناں
یوں لگتا ہے
سارے ہوش ہوئے لاوارث
ہر احساس کا خون ہوا ہے
میری سانسیں جن میں اکثر
اپنا نام سنا کرتی تھی
بے ترتیبی کے عالم میں
ساری سانسیں بکھر گئی ہیں
نصرت کا وہ گیت تو اب بھی
چین نہیں آنے دیتا ہے
کالے کپڑے جب دیکھوں تو
یوں لگتا ہے
جیسے اک بے نام محبت
یا شاید گمنام محبت
ہجر کا ماتم کرتے کرتے
گہرے سوگ میں ڈوب گئی ہے
میرے سر کی قسمیں ٹوٹیں
اور کسی کے سائے سے ڈرتے
میرا سایہ بھول گئی ہو
مجھ کو ایسے تیز ہوا میں
جلتے بجھتے اک بے چارے
دیپ کے جیسا

کچھ کاغذ گونگے لفظوں کے,کچھ رنگ برنگی سی یادیں,کچھ سوکھے پھول گلابوں کے,کچھ خواب ادھوری راتوں کے,ان خوابوں کی کچھ تعبیری...
14/10/2021

کچھ کاغذ
گونگے لفظوں کے,
کچھ رنگ برنگی
سی یادیں,
کچھ سوکھے پھول
گلابوں کے,
کچھ خواب ادھوری
راتوں کے,
ان خوابوں کی
کچھ تعبیریں,
کچھ گونگی بہری
تصویریں,
میرے پاس
امانت ہیں تیری,

جب چاہو، آکر لے جانا

😍❤

وہ اکثر مجھ سے کہتی تھیتمہیں اپنا بناؤں گی۔۔۔!!!مجھے تم سے محبت ہے لوگوں کو بتاؤں گی ۔۔۔!!وہ کہتی تھی ہر صورت تمہیں اپنا...
07/10/2021

وہ اکثر مجھ سے کہتی تھی
تمہیں اپنا بناؤں گی۔۔۔!!!
مجھے تم سے محبت ہے لوگوں کو بتاؤں گی ۔۔۔!!
وہ کہتی تھی ہر صورت
تمہیں اپنا بناؤں گی۔۔۔!!!!
نچھاور خواب کر دوں گی تمہارے ایک اشارے پر۔۔۔!!!
کبھی پیپل کی چھاؤں میں کبھی ندیا کے کنارے پر۔۔۔!!!
میری ٹھنڈی سی تنہائی سلگتی رات جیسی ہو۔۔!!
مجھے بس ساتھ لے جاؤ بھلے بارات جیسی ہو۔۔۔!!
تمہارے سرخ جوڑے میں دلہن بن کے آؤں گی۔۔!!
مجھے تم سے محبت ہے
میں لوگوں کو بتاؤں گی۔۔۔!!
وہ کہتی تھی ہر صورت تمہیں اپنا بناؤں گی۔۔!!😊

میں نازک برف کا اک ٹکڑا تو رکھ کر مجھ کو بھول گیا۔میں قطرہ قطرہ پگھلا ہوں۔تو میری اذیت کیا جانے😊
06/10/2021

میں نازک برف کا اک ٹکڑا
تو رکھ کر مجھ کو بھول گیا۔
میں قطرہ قطرہ پگھلا ہوں۔
تو میری اذیت کیا جانے😊

28/09/2021
میں بھی واقف ہوں چار دن کی محبت کا   کہ میں بھی رہ چکا ہوں عزیز کسی کا😊
23/09/2021

میں بھی واقف ہوں چار دن کی محبت کا
کہ میں بھی رہ چکا ہوں عزیز کسی کا😊

ساؤتھ افریقن فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین نے دنیا کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا اسٹین نے اپنے کیریئر میں کل 699 وکٹیں حاصل کی جس میں 43...
03/09/2021

ساؤتھ افریقن فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین نے دنیا کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا اسٹین نے اپنے کیریئر میں کل 699 وکٹیں حاصل کی جس میں 439 وکٹس ٹیسٹ میں 196 ون ڈے اور 64 ٹی ٹویںنٹی میں حاصل کی اور 263 ہفتے نمبر ون باؤلر کی پوزیشن پہ رہے

RIP   May Allah have marcy on him
02/09/2021

RIP

May Allah have marcy on him

Lala❤😘
19/08/2021

Lala❤😘

وہ گلیوں کے بیکار آوارہ کتے کیا بخشا گیا جن کو ذوقِ گدائ    زمانے کی پھٹکار سرمایہ انکاجہاں بھر کی دھتکار ان کی کمائ۔🙏
18/08/2021

وہ گلیوں کے بیکار آوارہ کتے
کیا بخشا گیا جن کو ذوقِ گدائ

زمانے کی پھٹکار سرمایہ انکا
جہاں بھر کی دھتکار ان کی کمائ۔
🙏

17/08/2021

کے پی ایل آج ہوگا فائنل مظفرآباد اور راولاکوٹ کے درمیان مظفرآباد سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

دونوں ٹیمیں ایونٹ کی فیورٹ ٹیمیں ہیں۔دونوں نے اچھا کھیل پیش لیکن راولاکوٹ نے جس طرح اپنا پچھلا میچ جیتا 237 رنز جیسا بڑا ہدف حاصل کیا تو اس سے راولاکوٹ کا کانفیڈنس تھوڑا بڑھ گیا ہے۔

اب دیکھنا یہ یے کہ مظفرآباد کس پلان کے ساتھ میدان میں اترتی ہے۔

آپکی فیورٹ ٹیم کونسی ہے کمینٹ کرکے ضرور بتائیں

Address

Islamabad

Telephone

+923115259548

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aitsham Hashmi Official. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aitsham Hashmi Official.:

Share