12/06/2025
ہمارا مقصد با شعور معاشرہ
: بعض اوقات انسان تُرش بولتا ہے، بعض اوقات آہستہ بولتا ہے۔
: کوئی غیر آ جائے تو،،،،، بسم اللہ
اور
: کوئی ” اپنا بندہ آجائے “ تو کہے گا چل پیچھے ہو۔
تو وہ ” غصے سے بولتا “ ہے۔
: جس طرح اولاد کے ساتھ انسان غصے کے ساتھ بولتا ہے۔ تو جہاں ”غصہ کرنا ہوتا ہے وہاں نہیں کرتا۔ “
: تو یہ زبان جو غصے سے بولتی ہے یہ اس انسان کی ”کیفیت کی Indication ہے۔“
: زبان کی ٹریننگ یہ ہے کہ اگر غصہ آیا ہو تو بھی " غصے سے نہ بولو ۔ "
: اگر ”زبان کی ٹریننگ ہو جائے تو زبان دعا “ دیتی ہے،
: زبان قرآن بولتی ہے
: اور ٹریننگ نہ ہو تو ”زبان بد دعا دیتی ہے، “
: فحش گانے گاتی ہے
اور
: زبان ہر طرح کی حرکات کرتی ہے۔ """
______ آدھے لوگوں کی ”گرفت زبان کی وجہ سے ہوگی۔“
حضرت واصف علی واصف رحمۃ اللّٰہ علیہ
گفتگو نمبر 24 صفحہ نمبر 253