15/09/2025
سوات مینگورہ اور گردونواح میں ڈینگی، ملیریا اور ٹائیفائیڈ کی وبا خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، جس کے باعث سینکڑوں افراد بخار اور دیگر علامات کے ساتھ اسپتال پہنچ رہے ہیں۔ ڈینگی اور ملیریا مچھر سے منتقل ہوتے ہیں، اس لیے کھڑے پانی کو فوری ختم کریں، مچھر دانی استعمال کریں، پورے آستین کے کپڑے پہنیں اور مچھروں کو بھگانے والی ادویات کا استعمال کریں۔ ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے لیے صرف اُبلے ہوئے پانی کا استعمال کریں، باہر کے کھانے اور گیلے پکوان سے پرہیز کریں، ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اگر ضرورت ہو تو ویکسین لگوائیں۔ اپنے ماحول کو صاف رکھنا اور بروقت طبی امداد بہت ضروری ہے تاکہ یہ بیماری مزید نہ پھیلے۔ آپ اور آپ کے گھر والوں کی صحت کی حفاظت سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے! 🌿💉