18/05/2024
حسن شاہد شیخ سینئر نائب صدر جھنگ چیمبر آف کامریس اینڈ انڈسٹری کی اسلامآباد سرینا ہوٹل میں آل پاکستان پریذیڈنٹ کانفرنس میں جھنگ چیمبر کی نمائندگی کی اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کے ٹیکس کی چھوٹ 12 لاکھ سالانہ آمدنی والے کاروباری پر کیا جائے، ایسے خام مال کی امپورٹ پر پابندی لگائ جائے جو پاکستان میں موجود ہے اور پنجاب کے کسانوں کے لئے بھرپور آواز اٹھائی۔ کانفرنس میں وفاقی وزیر علیم خان، احسن اقبال، شیخ تنویر، سابقہ گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر سابقہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر مجود تھے۔
راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام کانفرنس میں ان کے نکات کو ڈیکلیرشن کا حصہ بنایا گیا۔
آخر میں حسن شاہد شیخ نے راولپنڈی چیمبر کی میزبانی کا شکریہ ادا کیا۔ اور راولپنڈی چیمبر کی جانب سے انھیں یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔