Al-Haram Law Associates

Al-Haram Law Associates legal aid services

آخر کار سالوں پر محیط انتظار اور سیاسی جماعتوں کی آپسی کشمکش کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ایڈووکیٹ چنگی...
27/08/2024

آخر کار سالوں پر محیط انتظار اور سیاسی جماعتوں کی آپسی کشمکش کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ایڈووکیٹ چنگیز خان کاکڑ (ممبر پنجاب کونسل) کی جانب سے پارٹی قیادت کو اعتماد میں لے کر فیصل آباد میں ہائیکورٹ بینچ کے قیام کے لیے آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہے۔

اگر یہ آئینی ترمیم منظور ہو جاتی ہے تو فیصل آباد کو اس کا حق، جس کا وعدہ ہر پارٹی نے ہر دور میں کیا، یعنی ہائی کورٹ بینچ مل جائے گا۔

اب وقت ہے ملک کی ڈوبتی معیشیت کو سہارا دینے والے، سب سے زیادہ ٹیکسٹائل ریوینیو پیدا کرنے والے اور سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے بزنس گروپس کے شہر فیصل آباد کو اس کا حق دلوانے کا۔

آج اپوزیشن نے پہلا قدم اٹھایا ہے، اگر حکومت ہائی کورٹ بینچ کے حوالے سے اس آئینی ترمیم میں رکاوٹ پیدا کرے تو فیصل آباد کے عوام پر عیاں ہوگا کہ کون واقعتاً ہائی کورٹ بینچ چاہتا ہے اور کون صرف کھوکھلے وعدے کرتا ہے۔

یقیناً اہل فیصل آباد ان کو بھی یاد رکھیں گے جو سیاسی جماعتوں کے اختلافات اور ذاتی مفادات کو سائیڈ پر رکھ کر ملک اور ٹیکسٹائل ہب فیصل آباد کی خاطر اس آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیں ہیں گے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ نواز نے کئی بار اہل فیصل آباد سے ہائی کورٹ بینچ کا وعدہ کیا ہے۔ شہباز شریف صاحب نے بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کئی بار یہ وعدہ کیا ہے مگر دیکھتے ہیں کہ کیا وزیر اعظم بننے کے بعد وہ اس وعدے کو پورا کرنے میں پاکستان تحریک انصاف کے اٹھائے گئے اقدامات کا ساتھ دیتے ہیں یا نہیں۔

یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ سابقہ وزیر قانون پنجاب و سابقہ وزیر داخلہ پاکستان رانا ثنا اللہ خاں صاحب بھی وکیل ہیں اور فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار کے ممبر ہیں۔ اب دیکھنا ہے کہ وہ اپنے گھر یعنی اپنی بار کے وکلاء اور اپنے شہر کے عوام کے لیے اس حوالے سے کیا کردار ادا کرتے ہیں۔

21/07/2024

*فنانس ایکٹ 2024ء* ، عدالت میں صرف ایک درخواست دینے پر 500روپے درخواست پر اور 300روپے بیان حلفی پر اور 100 روپیہ وکالت نامہ پر ٹوٹل 900روپے کے ٹکٹس سرکار کو سماعت مقدمہ ہونے پہلے اداء کرنے ہونگے اس سے قبل یہ سرکاری خرچہ صرف 4 روپے تھا، حصول نقولات کیلئے فی صفحہ 100 روپیہ ٹکٹ بھی اداء کرنا ہوگا اس سے قبل یہ خرچہ تقریباً 5 روپے فی صفحہ تھا،جبکہ ٹکٹس کے حصول کیلئے اسٹامپ وینڈرز کے خواہ مخواہ کے اضافی چارجز اسکے علاؤہ ہیں، بادی النظر میں وکلاء کے دفاتر اور روایتی عدالتیں سنسان ہو جائیں گی، عدالتوں میں صرف سرکار کے مقدمات کی سماعت ہو گی،عدالتی نظام صرف امراء کیلئے ہوگا، جبکہ غریب متاثرہ فریق عدالتوں کی بجائے کرپشن کے گڑھ سرکاری دفاتر سے رجوع کریں گے۔دنیا میں ہمارے نظام انصاف کے پہلے بھی بہت چرچے ہیں اب مزید چرچے ہونگے۔۔۔

18/07/2024

"انکوائری" اور "انویسٹیگیشن" میں کیا فرق ہے؟ لاہور ہائیکورٹ نے اپنے حالیہ فیصلے میں اس فرق کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔

انکوائری (Inquiry):
انکوائری سے مراد ایک ابتدائی جائزہ یا حقائق معلوم کرنے کا وہ عمل ہے جو کسی مقرر کردہ اتھارٹی یا ایجنسی کے ذریعے کسی مخصوص معاملے کے بارے میں معلومات جمع کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔ انکوائری کا مقصد صورتحال کا جائزہ لینا اور یہ تعین کرنا ہوتا ہے کہ آیا مزید قانونی کارروائی کی ضرورت ہے یا نہیں۔ انکوائریاں غیر رسمی گفتگو سے لے کر باضابطہ سماعتوں تک، مختلف دائرہ کار اور باضابطگی میں ہوتی ہیں۔ انکوائری کا بنیادی مقصد معلومات جمع کرنا اور معاملے کی نوعیت کو سمجھنا ہوتا ہے تاکہ ابتدائی فیصلے کیے جا سکیں۔

انویسٹیگیشن(Investigation):
انویسٹیگیشن ایک مفصل جانچ کا عمل ہے جس کا مقصد کسی مخصوص معاملے یا الزام کی صداقت یا حقیقت کا تعین کرنا ہے۔ تحقیقات قانون نافذ کرنے والے اداروں یا مجاز اتھارٹیز کے ذریعے کی جاتی ہیں تاکہ شواہد اکٹھے کیے جائیں، ملزمان کی شناخت کی جائے، اور قانونی کارروائی کے لئے معلومات فراہم کی جائیں۔ تحقیقات میں زیادہ تفصیل اور گہرائی سے کام لیا جاتا ہے، اور اس کا مقصد ایسے شواہد جمع کرنا ہوتا ہے جو عدالت میں پیش کیے جا سکیں۔ تحقیقات کے دوران مختلف وسائل اور تکنیکس کا استعمال کیا جاتا ہے، جیسے فورنزک تجزیے، گواہوں کے بیانات، اور دستاویزی شواہد کی جانچ۔

اگرچہ دونوں عمل حقائق اور شواہد کی جانچ کرتے ہیں، انکوائریاں ابتدائی ہوتی ہیں اور بنیادی طور پر معلومات جمع کرنے پر مرکوز ہوتی ہیں۔ اس کے برعکس، تحقیقات زیادہ مکمل اور منظم ہوتی ہیں، جو قانونی کارروائی کی حمایت کے لئے شواہد اکٹھا کرنے پر مرکوز ہوتی ہیں۔

اس طرح، انکوائری اور تحقیقات دونوں قانونی نظام کا اہم حصہ ہیں، لیکن ان کے دائرہ کار اور طریقہ کار مختلف ہوتے ہیں۔ انکوائریاں ابتدائی معلومات فراہم کرتی ہیں، جبکہ تحقیقات مفصل شواہد اکٹھا کرتی ہیں تاکہ قانونی کارروائی کو مضبوط بنایا جا سکے۔ انکوائریاں ایک ابتدائی مرحلہ ہیں، جبکہ تحقیقات حتمی ثبوت اور شواہد فراہم کرتی ہیں جو عدالت میں قابل قبول ہوتے ہیں۔

WP No:75231/2023

Muhammad Bilal Nawaz
VS
DG FIA & Others

copiedایک کیس میں معزز عدالت نے پنجاب میں پہلی بار کسی کیس میں  دوسری بیوی سے نکاح نامہ میں پہلی شادی کو چھپا کر کنوارہ ...
10/07/2024

copied
ایک کیس میں معزز عدالت نے پنجاب میں پہلی بار کسی کیس میں دوسری بیوی سے نکاح نامہ میں پہلی شادی کو چھپا کر کنوارہ لکھوانے پر شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

معزز عدالت کے سامنے سوال دوسری شادی کی اجازت یا بغیر اجازت دوسری شادی کرنے کا نہیں بلکہ دوسرے نکاح نامہ میں پہلی شادی کو چھپا کر کنوارہ لکھوانے کا تھا

*شوہر کے خلاف تعزیرات پاکستان کے سیکشن، ,465،420 ،495 کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم*

*مذکورہ دفعات کے تحت شوہر کو 10 سال کی سزا ہو سکے گی*

*ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی نے شوہر کے خلاف مقدمہ میں ناقابل ضمانت دفعات شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔ جس پر آج تھانہ صادق آباد راولپنڈی میں ایف آئی درج کر دی گئی

پولیس کے مقدمہ درج نہ کرنے پر مدعیہ خاتون نے ایف آئی آر کیلیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

خاتون کی طرف سے عدالت میں ہماری پوری ٹیم نے سید عمر سہیل شاہ ایڈوکیٹ، راشد عمر اولکھ ایڈووکیٹ، راجہ شبیر احمد ایڈووکیٹ اور محمد عثمان ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔

مذکورہ دفعات کے تحت پنجاب میں پہلی بار کسی شوہر پر ایف آئی آر درج ہوئی ہے.

ایف آئی آر تھانہ صادق آباد راولپنڈی میں درج رجسٹرڈ ہوئی

۔

16/06/2024

سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ اور کسی بھی عدالتی عہدے کے انٹرویو کے لیے ضابطہ فوجداری کے اہم سوال و جوابات ۔۔۔۔

Important question and answers of CRIMINAL PROCEDURE CODE for interview of Civil Judge & judicial Magistrate and any judicial post

Q No.1. under what provision the criminal court can call the original record/ documents ?
Ans the court as well as police officer has power under section 94 Cr.pc ?

Q No.2. Weather magistrate has power to pass order for registration of FIR ?
Ans yes magistrate is empowered under section 156 (3) Cr.Pc can direct the SHO to register the FIR. (Read (1) 2011 PCrLJ 1629 SINDH SAIF UR REHMAN v/s XTH CIVIL JUDGE/J.M., HYDERABAD (2) 2011 YLR 1279 SINDH ANWAR ALI versus MAZHAR HUSSAIN HISBANI)

Q No.3. What is the provision for supply of documents weather it mandatory or discretion of court.
Ans. Supply of documents provisions in magistrate trial 241-A & 265-c is Sessions Trial and it is mandatory.

Q No.4. Define Charge & its Stages? Can a person charged with one offence be convicted of another offence if so?, when ?Alteration and modification charge?
A. A charge is the precise formulation of specific accusation made against the person. The object of the charge is to enable the accused the know the particular accusation made against him in order to meet and to be ready for them before evidences given as to make him able to meet his defence.
B. Particulars of the charge:
01. Specific name of the offence
02. Law or section of the law with which the offence is alleged have been committed
03. Time and place of the offence and the person against whom or the thing it was committed.
04. Data of the previous conviction for which punishment shall be enhanced.
C. The general rule is that accused cannot be convicted of an offence which he was not charged. The cased in which a person is charged of one offence still he can be convicted of another offences or exception to this general rule. These exceptions are provided in sections 237 and 238 of CrPC.
D. Police cannot amend the charge on their own and submit challan under without the approval of prosecution department. (1991 PCR LJ 723)

Q No.5. Can a person be charged in multiple cases?
A. Yes. General rule is that for every distinct offence of which any person is accused there shall be a separate charge; every such charge shall be tried separately.
The separate charge for distinct offences: mentioned section 233

Q No.6. Can a person be charged if his name is not mentioned in charge sheet, Provision?
A. Any person may give an application under section 190 to the magistrate to take cognizance of offence and charged the accused. And further more it is provided in the Cr PC under the title amendment in charge governed.

Q No.7. Under what provision final report is submitted by police?
A. Final report is submitted under section 173 Cr. P C

Q No.8. What is Appeal ?
A. Right of carrying a particular case from inferior court to superior court for ascertaining sustainability of judgement.

Q No.9. Can a Judicial Magistrate acquit accused at any time during the pendncy of Trial?
A. Under Section 249-A A magistrate has a power to acquit an accused at any stage even before charge during the pendency of the trail ( read 2016 PCrLJ 1398 SINDH )

Q No.10. What is remedy against 249-A order if accused acquited ?

ans. If accused acquitted under section 249-A Crpc, state, complainant or any person being aggrieved by the said order may file an acquittal appeal under section 417 CRpc before the High Court.

Q No.11. What is remedy against dismissal of application U/s 249-A ?
Ans. The remedy agaisnt the dismissal of application u/s 249 Cr.pc is Revision before the Sessions court.

Q No.12. Difference between 249 & 249- A?
A. Under section 249 magistrates may stop the proceeding when no complainant appears before the court. while under section 249-A magistrate has the power to acquit the accused at any stage during the pendency of the trail if charge is groundless.
B. Under section 249 once an accused discharged can be charged again. But under section 249-A magistrate can acquit the accused on the basis of evidence at any stage.

Q No.13. Whether order under section 249-A Crpc is final or not ?
A. Order passed under setion 249-A Crpc is final order and Magistrate has no power to recall the same however same can be challenge in appeal can be filed against such order under 417 Cr.P.C

Q No.13. Under what provisions appeal against acquittal is filed?
A. Acquittal appeal is filed under section 417 Crpc .

Q No.14. what are the limitations for the filling appeal agaisnt the acquital order ???
Ans B. Limitation: 30 Days. No special leave to appeal from an order of acquittal shall be entertained by HC after the expiry of 60 days from the date of that order (Government)
C. If in case of application for grant of special leave to appeal from an order of acquittal is refused no appeal from that order of acquittal shall lie
D. Power of appellate to punish, remand.......additional evidence (428)
E. Acquittal appeal once filed cannot be withdrawn.

Q No.14. Define Bail, Grounds for Grant & Rejection?
A. To give or deliver the accused in the hands of sureties. (496)
B. Granting of bail in bailable offences is a right of accused.
01. Right
C. Non bailable
01. It is given when no reasonable grounds for the commission of offence.
02. Any person under the age of 16 years, sick or infirm person, a woman.
03. It is provided as a matter of concession and not as a matter of right.

15. What is Habeas Corpus, where is it filed? Difference between 491 &199?
A. 199 is the constitutional remedy. Remedy under section 491, session judge and HC have power to give remedy. It is a procedural remedy.
B. Habeas corpus can be filed when life of person is in peril/danger. Issued in the case of illegal detention/unlawfully imprisoned.
C. Can be issued when a post card sent to judge by victim or his relative.
D. Habeas corpus means produce the body.
E. This keeps a government from imprisoning people unlawfully. Even given condition of the jail is poor and prisoner suffer.
F. It is filed in the Session Court and High Court.

16. Habeas Corpus is filed in District court or High Court?
A. In both courts.

17. What are the cases in which Habeas corpus can be filed against father?
A. Habeas Corpus under section 491 HC has got jurisdiction in matters pertaining to the custody of minors of tender age and it can be issued against the father and it is the speedy and appropriate remedy because mother’s first right to hold custody of minor in Islam it is also known as HIZANAT.
B. Case of the Japanese Lady: In this case honourable court observed that mother’s cradle is god’s cradle and unless she is disqualified her first right of custody stands fully established. Jurisdiction can be exercised under article 199 of the constitution as well as under section 491 crpc HIROKU_Muhammad v/s Muhammad Latif 1994 MLD 1682.
C. Recently case of minor Japanese daughter given to her mother in preference to Muslim father 1999 CLC 1202.

18. Whether Justice of peace can take special oath from any party?
A. No. He does not have powers to do so.

19. Once complaint dismissed /withdrawn ?can be filled again, Procedure?
A. In the cases where complaint is made against the relative and there after compromise made cannot be withdrawn without the permission of court.
B. Yes complain can be made again after the dismissal provided under section........

20. Narrate the procedure when accused died during the trail of case?
A. It is the principle in the criminal that personal action dies with the person. Therefore trail would end with the death of the accused.

21. Accused convicted for 5 years in offence of 302 with fine, under what section/provision he can seek bail ?
Ans he can seek suspension of sentence U/S 426 crpc.

22. if any person who was eye witness but police did not make him witness what is remedy to make him witness ?
Ans if any person who is eye witness and his name was not placed in calendar of witness then complainant may file Application before trail under section 540 Cr.pc to call such person as witness .

23. Can statement of accused 342 be treated as confessional statement?
A. yes if accused admit that he has committed an offence it can be treated as confessional statement ..

24. In Criminal case on who burden of proof lies, What are the exemptions of burden of proof in criminal cases?
A. In criminal cased Burden of proof always lies on the prosecution but there are some exception to this rule which are given under
01. Plea of albi
02. Self defence
03. Insanity
04. Dishonouring of cheque.
In above mentioned cases burden of proof shifts on accused.

25. Can a private person arrest anyone?
A. Yes for the sake of preservation of peace if any individual whose sees it broken may restrain the liability of the person whom he sees the breaking it , as long as his conduct shows that public peace is likely to be endangered by this act.

26. 161? Difference between 161 and 164?
A. Section 161 provides that police officer making an investigation may examine any person orally acquainted with the facts and circumstances of the case and such person shall be bound to answer all questions relevant to case except questions the answer to which would tend to expose him to criminal charge or to penalty or forfeiture.
B. The statement under 161 is not signed by the person making it.
C. The statement under 164 is always recorded by the magistrate it may be confessional statement or it is self explanatory matter. A confession may be recorded by any magistrate. This statement cannot always dealt as confessional statement.
D. Statement under 364 is also recorded by magistrate in which procedure for the examination is given. In case he is making confessional statement.

27. Criminal conspiracy and its punishment?
A. Criminal conspiracy is defined under section 120-A PPC which says when two or more persons agreed to do or cause to be done
01. An illegal act or
02. An act which is not illegal by illegal means, such n agreement is designated a criminal conspiracy
03. Punishable with death or imprisonment of life or rigorous punishment for a term of 2 years or upward and per crime abetted.

28. Abatement and its punishment?
A. 06 months punishment

29. Criminal remedy in dishonoring of cheque?
A. Criminal remedy against the dishonoring of the cheque is given in 489-F which says whoever dishonestly issues a cheque towards repayment of a loan or fulfillment of an obligation which is dishonored on the presentation, shall be punishable with imprisonment extend to 03 years, with fine or with both unless he can establish, for which the burden of proof shall rest on him that he had made arrangements with his bank to ensure that the cheque would be honored and that banks was at fault in not honoring the cheque.

30. Procedure of illegal dispossession?
A. A complaint is filed before session judge under section 3, 5, and 7 of illegal dispossession act, 2005 before the session court.

31. What are the remedies if SHO does not register the FIR?
A. An application under 22-A (6) clause 1 and 3 (by Justice of peace) and application under section 156 (3) before magistrate. And direct complaint 200 crpc.

32. What is the difference between F.I.R & Challan?
A. It is first information report dealt in section 154 Cr. P C. It is not a substantive piece of evidence. Its objective is to put law in motion.
B. Challan is mentioned in 173 Cr P C. When the investigation report is completed the station officer shall submit a report to magistrate to take the cognizance of the office is known as Challan. It contains 07 columns

33. What is Remand (167) difference between Judicial Custody & Police Custody if investigation cannot be completed in 24 hours fixed by the section 61 Cr. P C and there are grounds for believing that the accusation or information is well founded, the officer in charge of police station or police officer making the investigation shall forth with transmit to the nearest magistrate.
B. There are two types of remands
01. Judicial remand: means accused is sent to the judicial custody or judicial lock up.
02. Physical remand: means accused is given in the custody of police for the further investigation.

34. what is remedy against the tentative order ?
Ans there is no remedy against the tentative order .

35. whether family court has power to pass interim order of maintenance or not ?
Ans yes family court can pass interim order of maintenance under Section 17-A at any stage.

36. under what section criminal court has power to post pone/ adjournment the hearing/case ?
Ans under 344 Crpc criminal court has power to post pone/ adjournment the case ?

37. Whether order under section 249 is final?
A. Order under 249 is not final order and Magistrate has power to recall the same on appearance of complainant and his witness .

38 .Bail application can be moved during Judicial Remand ???
Ans . yes there is no bar on moving Bail application during judicial remand ??

39. Whether witness be produced by complainant for recording statement u/s 164 crpc or only through I.o ?
Ans yes complainant can produce for recording of statement u/s 164 crpc there is no bar that only I/O can produce the witness for recording statement u/s 164 Crpc ( read 2018 Y L R 977, 1999 P Cr. L J 2044 [Lahore] ).

40. Whether magistrate is competent to reduce the surety amount ?
Ans No he is not competent in view of 498-A and powers are given for reduction of surety to Sessions Court high court and then Supreme court.

41. whether in private complaint of murder is there any need to seek bail ???
Ans . in all private complaint including murder complaint only surety has to be submitted and no need of getting bail read land Mark judgment 2014 SCMR 1762.

#

*لاہور جم خانہ میں سئنیر بیورو کریٹ نے خاتون کو مبنیہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا*جم خانہ کلب لاہور میں عظمی نامی خاتون کو ...
08/06/2024

*لاہور جم خانہ میں سئنیر بیورو کریٹ نے خاتون کو مبنیہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا*

جم خانہ کلب لاہور میں عظمی نامی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں سینئر بیورو کریٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ مقدمہ تھانہ ریس کورس میں درج کیا گیا یے۔
دوسری طرف ذرائع کے مطابق الزام علیہ بااثر بیورو کریٹ کے پریشر پر پنجاب پولیس معاملے کو دبانے اور ملزم کو مبینہ طور پر بچانے کے سرگرم ہوگئی ہے۔

ایف آئی آر میں عظمی نامی خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ لاہور جم خانہ کلب کے کمرہ نمبر 59 میں سٸنیر بیورو کریٹ طارق محمود نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا

08/06/2024

میری بڑی خواہش تھی کہ ایک پوسٹ Weapon کے Basic بارے میں بھی کی جاۓ۔ تاکہ عام آدمی کو بھی ہھتیاروں کے بارے میں کچھ بنیادی معلومات فراہم کی جاسکے۔ اس پوسٹ کے لیے میں نے بڑی محنت کی ہے یقیناناً آپکو پسند آۓ گی۔

اس وقت دنیا میں جتنے بھی ہتھیاروں سے فاٸرنگ کی جاتی ہیں ان سب کو Gun کہتے ہیں اور اردو میں اسکو بندوق کہتے ہیں۔

ان گن میں جو گولیاں استعمال ہوتی ہیں انکو Bullet یا Round یا Cartrridge کے نام سے پکارتے ہیں لیکن ان میں بھی فرق ہوتا ہیں۔ ان گولیوں میں بارود یعنی جسکو Ammunition بھی کہتے ہیں انکو ایکShell جسکو خ*ل یا کیسنگ بھی کہتے ہیں اس میں بھرا جاتا ہے اور فاٸرنگ کی صورت میں یہی بارود آپکی مطلوبہ ٹارگٹ کو ہٹ کرتی ہے۔اور گولی کا Shell یعنی خ*ل گن کے Ejacter کے زریعے داٸیں طرف نکل جاتا ہے۔

وہ گولی جسکے Shell یعنی خ*ل میں Ammunition یعنی بارود شامل ہوں۔ یعنی وہ گولی جو Shell اور Ammunition دونوں پر مشتمل ہوں اسکو انگلش میں Round اور اردو میں اسکو مکمل گولی کہتے ہے۔ یعنی وہ گولی جو Shell اور Bullet دونوں پر مشتمل ہوں۔ یہ Round پیتل کی دھات سے بنایا جاتا ہے۔ یہ Round ہینڈ گن اور راٸفل میں استعمال کی جاتی ہے۔

وہ گولی یا وہ بارود یا وہ Ammunition جو Shell کے اندر لگی ہو اسکو انگلش میں Bullet اور اردو میں اسکو گولی کہاں جاتا ہے۔

وہ گولی جسکے Shell میں بارود کی شکل چھوٹے چھوٹے چرے ہو اسکو انگلش میں Cartridge اور اردو میں اسکو کارتوس کہتے ہیں۔ یہ چھوٹے چھوٹے چرے ایک بڑے ساٸز کے کارتوس کی شکل میں بھی ہو سکتا ہے۔ کارتوس کا Shell یعنی خ*ل زیادہ تر پلاسٹک کا بنایا جاتا ہے۔ کارتوس صرف شاٹ گن میں استعمال ہوتی ہے۔

جس کمپنی کا گن ہو تو اسی کمپنی کی گولیاں استعمال کرنی چاہیے۔ عموماً دیکھا گیا ہے کہ لوگ تو ایمپورٹڈ گن خریدتے ہیں لیکن گولی وہ مقامی طور بناٸ گٸ استعمال کرتے ہیں کیونکہ وہ کافی سستی ہوتی ہیں لیکن اس سے آپکی گن بہت ڈیمیج ہوجاتی ہیں۔ اسی طرح اگر آپکی گن پاکستان کی بنی ہے تو اسمیں کبھی بھی ایمپورٹڈ گولی کا استعمال نہ کرے خاص طور پر برسٹ کی صورت میں۔ برسٹ اسکو بولتے ہیں جب تک آپکی انگلی ٹریگر پر رہتی ہے گن سے گولیاں نکلتی رہتی ہیں۔ کیونکہ فاٸرنگ کی صورت میں وہ جھٹکا لیتی ہے جسکی وجہ سے بیرل کا رنگ سرخ ہوجاتا ہے اور وہ پھٹ جاتا ہے جو کہ جان لیوہ ثابت ہوتا ہے۔ لہزا اس سے اجتناب کرے۔ چاٸنہ کی 311 نمبر کی گولی خریدنی چاہیے۔ کیونکہ یہ گولی نرم ہوتی ہے اور فاٸرنگ کی صورت میں جب یہ بیرل سے نکلتی ہے تو یہ بیرل کو Damage نہیں کرتی۔ دوسری بات جب اسی فاٸرشدہ گولی کو دوبارہ بیرل کے اندر سے گزارنا چاہے تو یہ نہیں گزرے گی اور یہی اس گولی کی اصل ہونے کا ثبوت ہی۔ اس کے علاوہ جو یہاں کی بنی گولیاں ہوتی ہیں وہ کافی سخت ہوتی ہیں اور جب یہ فاٸرنگ کی صورت میں بیرل سے باہر نکلتی ہیں تو یہ بیرل کو Damage کرتی ہیں۔ دوسری بات جب اس فاٸر شدہ گولی کو دوبارہ بیرل کے اندر سے گزارنا چاہے تو یہ بیرل کے اندر چلی جاٸ گی اور یہی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ گولی دو نمبر کی بنی ہوٸ ہے۔

کسی بھی گن کا دارومدار اسکی نالی یعنی بیرل پر ہوتا ہے کیونکہ گولی بیرل سے گزرتی ہے اور جب بیرل اوریجنل ہونگا تو آپکا گن درست کام کرے گی اور ایسی گن زنگ نہیں پکڑتی۔ اگر بیرل اوریجنل نہیں ہونگا تو پھر اسکے پھٹنے کا خدشہ ہوتا ہے اور ایسی بیرل بہت جلد زنگ پکڑتی ہیں۔ وہ بیرل اچھی ہوتی ہے جسکی نالی کے اندر کروم میٹل کی تہہ چڑھاٸ گٸ ہو کیونکہ جب گن سے فاٸرنگ کرتے ہیں تو کروم میٹل بندوق کی نالی کو ٹھنڈا رکھتی ہے اور اسکو زنگ پکڑنے سے محفوظ رکھتی ہیں۔

دنیا کے کسی بھی گن کے Barrel کے انرونی ساٸز کو یا اسکے Diameter کو یا اسکے قطر کو یا اسکے گولاٸ کو اس گن کا Bore کہتے ہیں۔ Bore کی پیماٸش انچز اور ملی میٹر میں کی جاتی ہیں۔ اگر Bore کو انچ میں ناپا جاۓ تو اسکے ساتھ Caliberکا لفظ استعمال کرتے ہیں او اگر Bore کو ملی میٹر میں ناپا جاۓ تو اسکے ساتھ MM کالفظ استعمال کرتے ہیں

اسی طرح دنیا کے کسی بھی گن کے بلٹ کے بیرونی ساٸز کو یا اسکے Diameter کو یا اسکے قطر کو یا اسکے گولاٸ کو اس بلٹ کا Bore کہا جاتا ہے۔ اسکی پیماٸش انچز اور ملی میٹر میں کی جاتی ہیں۔ اگر اسکو انچ میں ناپا جاۓ تو اسکے ساتھ Caliberکا لفظ استعمال کرتے ہیں او اگراسکو ملی میٹر میں ناپا جاۓ تو اسکے ساتھ MM کالفظ استعمال کرتے ہیں۔30 bore=7.62mm30 bore= .30 of an inch
9mm=.355 bore
اگر MM کو Caliber یعنی انچز میں تبدیل کرنا ہوں تو اسکو 25.4 سے divide کرینگے۔ جیسے
9mm÷25.4=.355 caliber

اسی طرح اگر Caliber یعنی انچز کو MM میں تبدیل کرنا ہوں تو اسکو 25.4 سے Multiply کرینگے۔ جیسے355caliber×25.4=9mm

پاکستان میں مقامی طور پر تیار کی گٸ گنیں عموماً ہاتھ سے بناٸ جاتی ہیں اس وجہ سے انکی Finishing بہت اچھی نہیں ہوتی۔ یہ وزن میں بھاری ہوتی ہیں۔ بعض اوقات فاٸرنگ کرتے وقت انکے بیرل میں گولی پھنس جاتی ہیں یعنی دھوکہ دے جاتی ہیں۔ انکے بیرل پر کسی قسم کی کروم میٹل کی دھات نہیں چڑھاٸ جاتی اس وجہ سے فاٸرنگ کرتے وقت اسکا بیرل بہت گرم رہتا ہے اور بعض اوقات پھٹنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ جتنی بھی گنیں مقامی طور پر بناٸ جاتی ہیں اسکا رنگ ضرور اترے گا۔ جبکہ جو گنیں باہر سے ایمپورٹ ہوکے آتی ہیں وہ تمام گنیں مشینوں سے بناٸ جاتی ہیں اس وجہ سے انکی Finishing بہت اچھی ہوتی ہے۔ یہ وزن میں میں بھی ہلکے ہوتے ہیں۔ فاٸرنگ کرتے وقت یہ کوٸ دھوکہ دیتی۔ انکے بیرل میں کروم دھات کی تہہ چڑھاٸ جاتی ہیں جس سے بیرل ٹھنڈا رہتا ہے اور بیرل پھٹنے کا کوٸ خدشہ نہیں رہتا۔ اوریجنل گن کا رنگ کبھی بھی نہیں اترتا ہاں رنگ کچھ مدھم پڑ جاتا ہے۔

گن کی تین اقسام ہوتی ہیں
1- Handgun
2-Shotgun
3-Rifile
Handgun -1
وہ Gun جسکی Barrel یعنی نالی چھوٹی ہو او اسکو ایک ہاتھ سے چلایا جاۓ اور اسکو چلانے کے لیے آپکو Shoulder کی ضرورت نہیں پڑے اسکو Handgun یا پسٹل کہا جاتا ہے۔ اور اردو میں اسکو پستول کہا جاتا ہے۔ ہم Handgun کو تو Gun کہہ سکتے ہیں لیکن Gun کو Handgun نہیں کہہ سکتے۔ ہینڈ گن میں گولی ہمیشہ گھوم کے بیرل سے باہر نکلتی ہیں۔ ہینڈ گن کو آپ بآسانی ہر جگہ اور چھپکے سے بھی لیکر جاسکتے ہیں۔ شادیوں اور دیگر خوشی کے مواقع پر اسی ہتھیار سے ہواٸ فاٸرنگ کی جاتی ہیں جو کہ جان لیوا ثابت ہوتی ہیں۔ جب اسکو چلانا ہوں تو سب سے پہلے اس کے میگزین میں گولیاں ڈالی جاتی ہیں۔ پھر میگزین کو پسٹل میں ڈالا جاتا ہے پھر اسکے پیچھے لگے ہوۓ Hammer یعنی گوڑے کو پیچھے کھینچا جاتا ہے پھر چیمبر کو پیچھے کینچ کر چھوڑ دیا جاتا ہے پھر ٹریگر کو دبایا جاتا ہے اور گن میں لگی فاٸرنگ پن گولی کے پراٸمر یعنی گولی کے مرکز یعنی گولی کے درمیانی حصے کو ہٹ کر کے گولی بندوق کی Barrel یعنی نالی سے باہر نکلتی ہے اور آپکے مطلوبہ ہدف کو ہٹ کرتی ہے۔ اور گولی کا Shell یعنی خ*ل گن کے Ejacter کے زریعے داٸیں طرف نکل جاتا ہے۔ اگر پسٹل کی آواز کو 80 فیصد کم کرنا ہو تو سب سے پہلے اس پسٹل سے اسکے اپنے بیرل کو نکالا جاتا ہے پھر اسکی جگہ دوسرے بیرل کو لگایا جاتا ہے یہ اصلی بیرل سے کچھ لمبا ہوتا ہے اور اسکے سرے پر چوڑیاں ہوتی ہے پھر اس بیرل کے چوڑیوں پر Silencer لگایا جاتا ہے۔ اور اس طرح اس پسٹل سے فاٸرنگ کی آواز 80 فیصد کم ہوجاتی ہے۔ ہینڈ گن کی بھی مختلف اقسام ہیں۔

TT 30 Bore Pistol-A
یہ روسی ساختہ ہے اسکا اصلی نام Tula Tokarev ہے۔ اسکے میگزین میں 6 یا 7 گولیاں آتی ہیں۔ اس گن میں کوٸ سیفٹی لاک نہیں ہوتا اور گولی چل جانے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ استعمال کا طریقہ سب سے آسان ہے۔ پاکستان میں سب سے زیادہ اسی پسٹل کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مقامی طورپر تیار کی گٸ ان گن میں اب 15 شاٹ کی میگزین بھی آ گٸ ہے۔ آجکل چاٸنہ Norinco کمپنی کی اچھی پسٹل آتی ہیں۔ اسکی گولی خاصی حد تک دور جاتی ہے اور ٹارگٹ کو صحیح ہٹ کرتی ہے۔ مقامی طورجو اوریجنل پسٹل بناٸ جاتی ہیں ان میں یہ لوگ Ak47 Rifile کی خراب راٸفل کے بیرل کو کاٹ کر اسکی پسٹل بناتے ہیں یعنی یہاں کے کاریگر Ak47 Rifile کے بیرل کوتین جگہوں سے کاٹ کر اسکے الگ الگ تین بیرل یعنی تین پسٹل بناتے ہیں۔ اسکے علاوہ یہاں بیرل گاڑی کے ایکسل سے بھی بناۓ جاتے ہیں جو بیرل کی سب سے اچھی کوالٹی ہوتی ہے۔ اسکے علاوہ یہاں کے کاریگرلوہے کا ایک پیس لیکر اسمیں سوراخ کرتے ہیں یعنی اس سے بیرل بناتے ہیں اور اوپر سے اس لویے کے پیس کو گول بنا کر بیرل تیار کیا جاتا ہے جو بیرل کی سب سے گھٹیا قسم ہوتی ہیں۔

9MM Pistol -B
آجکل اس پسٹل کی مقبولیت میں بھی بہت اضافہ ہوا ہے۔ اسکے میگزین میں 15 گولیاں آتی ہیں۔ اسمیں سیفٹی لاک موجود ہوتا ہے اور گولی چل جانے کا اندیشہ نہں ہوتا۔ استمال کا طریقہ سیفٹی لاک ہونے کی وجہ سے تھوڑا مشکل ہیں۔ یہ Tt 30 Bore pistol سے مہنگا ہوتا ہے۔ اسکی گولی تیس بور پسٹل کے مقابلے میں زیادہ دور تک نہیں جاتی۔ اسکی گولی کی 30 بور پسٹل سے موٹا ہوتا ہے اور لمباٸ میں بھی کم ہوتی ہے۔ یہ قریب کے ہدف کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ آجکل ٹارگٹ کیلنگ کے واقعات اس پسٹل سے بہت زیادہ ہو رہے ہیں۔

Revolver -C
اس گن کا استعمال اب ختم ہوگیا ہے۔ پرانے زمانے میں اسکا استعمال بہت زیادہ تھا۔ اور یہ دنیا کی پہلی گن تھی۔ اس میں گولیاں Cylinder یعنی گراری کی شکل میں چیمبر میں ڈالی جاتی ہیں۔

Ma**er -D
یہ جرمن ساختہ پسٹل ہے۔ اسکو لوڈ کرنے کا طریقہ راٸفل جیسا ہوتا ہے۔ یعنی راٸفل کی طرح بولٹ ہوتا ہے اور بولٹ کو پیچھے کھینچ کر اسکو لوڈ کیا جاتا ہے۔ باقی یہ پسٹل کی طرح کام کرتی ہے۔

Shotgun -2
وہ بندوق جسکو چلانے کے لیے آپکو اپنے دونوں ہاتھ استعمال کرنے پڑے اور آپکو Shoulder کی بھی ضرورت پڑے اور اس بندوق کی بیرل بھی لمبی ہوں تو ایسے گن کو شاٹ گن کہتے ہیں اور اردو میں اسکو بندوق کہتے ہیں۔ شاٹ گن کو ہم گن کہہ سکتے ہیں لیکن گن کو ہم شاٹ گن نہیں کہہ سکتے۔ اس میں گولی ہینڈ گن کی طرح گھوم کے بیرل سے باہر نہیں نکلتی بلکہ براہ راست بیرل سے باہر نکلتی ہیں۔ اس بندوق کی گولیاں جسامت میں ہینڈ گن اور راٸفل سے بڑی اور بھاری ہوتی ہیں۔ یہ بھی زیادہ تر سیلف ڈیفینس کے لیے استعمال کی جاتی ہیں لیکن اس کو نشانہ بازی، پرندوں اور جانوروں کے شکار میں اور غباروں کو مارنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ اس میں چونکہ میگزین نہٕں ہوتا اس لیے گولی کو بندوق کے چمبر میں ڈالی جاتی ہے اور وہ گولی بندوق کے بیرل سے ہوتے ہوۓ اپنے مطلوبہ ٹارگٹ کو ہٹ کرتی ہے۔ جب اس سے فاٸر کرنا ہو تو اسکے چیمبر کو بار بار لوڈ کرنا ہڑتا ہے۔ یعنی یہ سنگل شوٹر گن کہلاتی ہے۔ اس گن کی مشہور قسم 12 bore repeator کہلاتی ہے۔ پاکستان کے جتنے بھی Private سیکوریٹی ادارے ہے ان سب کے پاس یہ گن استعمال ہوتی ہے۔

Rifile -3
وہ گن یا بندوق جسکو چلانے کے لیے آپکو اپنے دونوں ہاتھ استعمال کرنے پڑے اور آپکو Shoulder کی بھی ضرورت پڑے اور اس گن کی بیرل بھی لمبی ہوں تو ایسے گن کو راٸفل کہتے ہیں۔ حرف عام میں اسکو کلانشیکوف بھی کہتے ہیں۔ Rifile کو ہم Gun کہہ سکتے ہیں لیکن Gun کو ہم Rifile نہیں کہہ سکتے۔ ہینڈ گن کی طرح راٸفل میں بھی گولی گھوم کے بیرل سے باہر نکلتی ہیں۔ راٸفل شاٹ گن سے اس لیے مختلف ہوتا ہے کہ شاٹ گن میں میگزین نہیں ہوتا جبکہ دنیا کے ہر راٸفل میں میگزین لازمی ہوتا ہے۔ یہ خودکار ہتھیار کہلاتے ہیں۔ جب اس سے فاٸر کرنا ہو تو اسکے چیمبر کو صرف ایک بار لوڈ کیا جاتا ہے پھر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ سنگل شوٹر کی شکل میں یعنی ٹریگر کو بار بار دبانے سے فاٸر کرتے ہیں یا برسٹ کی شکل میں یعنی ٹریگر کو دبانے سے تمام گولیاں باہر نکالتے ہیں۔ راٸفل دور کی ٹارگٹ کے لیے یوز ہوتی ہےاور بہت گہراٸ میں جاتی ہے۔ یہ ہتھیارقانون نافز کرنے والے اداروں کے پاس خصوصاً پولیس والوں کے پاس ہوتے ہے۔ یہ ہینڈ گن اور شاٹ گن کے مقابلے میں بہت زیادہ نقصان کرتی ہے اور اسکی گولی بھی ان دونوں کے مقابلے میں بہت زیادہ دور تک جاتی ہےAk47, Machine gun, SubMachine gun, Lightmachine gun اور اسنیپر راٸفل ہیں
اسکی اقسام میں روسی ساختہ Ak47 سب سے مشہور راٸفل ہے اسکو Automatic Kalashnikov کہا جاتا ہے۔ یہ 1947 میں بنی۔ پاکستان اور چاٸنہ میں اسکو سب مشین گن بھی کہتے ہیں۔ اس راٸفل کو پانی میں بھی یوز کیا جاتا ہے۔ اسامہ بن لادم کا یہ پسندیدہ ہتھیار تھا۔ دنیا میں سب سے زیادہ اموات اسی بندوق کی وجہ سے ہوٸ ہے۔ اسکا شمار ممنوعہ بور میں ہوتا ہے۔ عام آدمی کے لیے اسکا License ممنوع ہے۔ اسکے چلانے کا طریقہ سب سے آسان ہے۔اسکو زیادہ صفاٸ کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔ اسکو بآسانی کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے۔ یہ فاٸرنگ کے لیے 10 سیکنڈ میں تیار ہو جاتی ہے۔ اسمیں تین طرح کا لوک یوز ہوتا ہے۔ لوک کو اوپر کرے تو یہ نہیں چلتی۔ درمیان میں کرے تو اس سے پوری گولیاں نکلتی یے یعنی پورا برسٹ نکلتا ہے اور یہ اس حالت میں فل آٹومیٹک ہوتی ہے۔ اور نیچے کرے تو ایک ایک گولی فاٸر یوتی ہے یعنی سیمی آٹو میٹک ہوتی ہے۔ اسکے میگزین میں کم از کم 30 گولیاں آتی ہیں زیادہ کی کوٸ قید نہیں۔ یہ پولیس وغیرہ کے استعمال ہوتی ہے۔
ایک راٸفل جسکو .22 یعنی پوینٹ ٹوٹوکہاں جاتا ہے یہ بھی Ak47 کی طرح ہوتی ہے لیکن اسکی بیرل یعنی نالی Ak47 سے چھوٹی ہوتی ہے۔ یہ وزن اور ساٸز میں Ak47 سے ہلکے ہوتے ہیں۔ باقی ان دونوں کا ایک ہی فنکشن ہوتا ہے۔
ایک اور راٸفل جسکو G3 Rifile کہتےہیں یہ جرمن ساختہ ہے۔ یہ Nato کی افواج کی پسندیدہ ہھتیار ہے۔ یہ راٸفل پاکستان میں رینجر اور افواج پاکستان کے زیر استعمال میں ہیں۔ اس طرح Sniper Rifle جو آجکل دینا کی سب سے مقبول اور مہنگی راٸفل ہے۔ یہ زیادہ تر جنگوں میں استعمال کی جاتی ہیں کیونکہ اسکی گولی بہت دور تک جاتی ہے اور بہت زیادہ نقصان کرتی ہے۔ اسکو چلانے کے بہت مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسمیں ایک دوربین بھی نصب ہوتی ہے جو اہداف کو بالکل درست ہٹ کرتی ہیں۔
کچھ مختلف ممالک کے برینڈ کے نام یہ ہیں۔
Norinco= china

Zastava, Skorpion= Serbia

Bikal= Russia

Zingana, Grisan, Stoeger, Sarsilmaz, Kanuni, Canik= Turkey

Taurus= Brazil

Daewoo= Korea

Smith & wesson sigma (nib), C**t, Ruger= USA

Beretta= Italy

Glock= Austria

Heckler & K**k (H&K), Walther= Germany

Lama= Spain

Address

Jhang Sadar

Telephone

+923006537460

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Haram Law Associates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al-Haram Law Associates:

Share