27/09/2025
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
*دن کا بہترین آغاز: ایک ذکر، بے شمار فضائل*
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص دن میں 100 مرتبہ یہ کلمہ پڑھے:
*لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ۔*
(ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہی اور اسی کے لیے تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔)
*تو اسے یہ اجر ملے گا:*
- 10 غلام آزاد کرنے کا ثواب۔
- 100 نیکیاں لکھی جائیں گی۔
- 100 گناہ مٹا دیے جائیں گے۔
- شام تک شیطان سے حفاظت رہے گی۔
- یہ 100 مرتبہ دن بھر میں الگ الگ بھی پڑھا جا سکتا ہے، لیکن افضل یہی ہے کہ صبح کے وقت ایک ساتھ پڑھ لیا جائے تاکہ پورے دن شیطان سے حفاظت حاصل رہے۔ (بحوالہ: شرح النووی علی مسلم)
*(صحیح بخاری: 3293، صحیح مسلم: 2691)*
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ