26/03/2026
بوچھالکلاں(بیوروچیف) چیمبر آف فوڈ اینڈ ایگریکلچر میں ملک تصور عباس کا بطور چئیرمن راولپنڈی ڈویژن تقرر۔ گزشتہ روز صوبائی صدر چوہدری آفتاب احمد ساہی نے صوبائی نائب صدر ملک اعجاز مسعود اور صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ملک محمد فیاض کی سفارش کو مرکزی صدر چیمبر آف فوڈ اینڈ ایگریکلچر چوہدری شوکت علی چدھڑ سے مشاورت کے بعد ملک تصور عباس کی بطورِ چیئرمین راولپنڈی ڈویژن تقرری عمل میں لائی گی اور حسب ضابطہ صوبائی عہدیداروں چوہدری آفتاب احمد ساہی ۔ملک اعجاز مسعود اور پروفیسر ملک محمد فیاض نے نومنتخب چئیرمن ملک تصور عباس کو مرکزی صدر چوہدری شوکت علی چدھڑ کی طرف سے نوٹیفکیشن دیا اور چیمبر آف فوڈ اینڈ ایگریکلچر کے جملہِ عہدہ داروں کی طرف سے مبارکباد دی اور توقع ظاہر کہ ملک تصور عباس کی شخصیت چیمبر آف فوڈ اینڈ ایگریکلچر کے لیے سود مند ثابت ہو ہوگی۔