09/04/2021
پوری تحریر پڑھیں
السلام وعلیکم
سیلا یا پار بوائل کے فوائد اور نقصانات کا تقابلی جائزہ
١-ملنگ milling ریکوری بہتر ہوتی ہے
٢-چاکی ختم ہو جاتی ہے
٣- چاول کی شلیف لائف بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے اسے ذخیرہ کرنا آسان ہوتا ہے
٤-چاول سخت ہوتا ہے اس لئے انسیکٹ کے حملے سے محفوظ رہتا ہے
٥-چاول پکائی کے دوران علیحدہ علیحدہ رہتے ہیں.
٦-چاول پکائی کے دوران آپس میں چپکتے نہی ہیں
٧-پالشنگ کے دوران ھیڈ رائیس ریکوری زیادہ ہوتی ہے. اور ٹوٹا کم بنتا ہے
٨- پیداواری معیار بہتر ہوتا ہے
٩-غذائی اعتبار سے وائیٹ رائیس کی نسبت بہتر ہوتا ہے. دوسرے الفاظ میں اس کی نیوٹریشن ویلیو زیادہ ہوتی ہے
١٠- پکائی کے بعد پھولا ہوا نظر آتا ہے. اسی لیے بریانی کی شان اور میٹھے چاول کی زینت بڑھاتا ہے
١١- اس کوپکاتے ہوے کم آئیل یا گھی استعمال ہوتا ہے
١٢- پیڈی کی ہسکنگ husking قدرے آسان ہوتی ہے
١٣- رائیس پالش یا رائیس بران میں آئیل کی مقدار زیادہ ہوتی ہے
١٤-زود ہضم ہے
جہاں سیلا کے بے شمار فوائد ہیں وہیں کچھ نقصانات بھی ہیں. جو درج ذیل ہیں
١- چاول سخت ہونے کی وجہ سے پالشنگ کے عمل سے بار بار گزارنا پڑتا ہے تاکہ مطلوبہ معیار حاصل کیا جا سکے
٢- پکائی پر زیادہ وقت صرف ہوتا ہے
٣- اگر پاربوائیلنگ کے پراسیس کو کنٹرول نہ کیا جائے تو داغی چاول زیادہ بنتا ہے جسے کلر سارٹکس کے مرحلے سے گزار کر علیحدہ کیا جاتا ہے
٤- سیلا پلانٹ کیپٹل انویسٹمنٹ کی وجہ سے مہنگا پراجیکٹ ہے. زیادہ تر مشینری اور پرزہ جات درآمد کرنے پڑتے ہیں.
٥- ہنر مند افراد ہی پلانٹ چلاتے ہیں. جس کی وجہ سے صنعت کار کے اخراجات میں اضافہ ہو جاتا ہے.
٦- سیلا کا ذائقہ اور خوشبو دونوں کیمیائی عمل کی وجہ سے متاثر ہوتے ہیں. اور چاول اپنی قدرتی خوشبو اور ذائقہ کھو دیتا ہے.