09/12/2023
سندھ حکومت نے محکمہ اوقاف کی تمام مساجد میں خواتین کے نماز پڑھنے کے لئے علحدہ جگہ مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا. وزیر قانون و اوقاف عمر سومرو کا کہنا تھا کہ محکمہ اوقاف کی 77 مساجد میں خواتین کے لیے علیحدہ جگہ نمازپڑھنےکےلیےمختص کی جائے اورسرکلر نکالا جائے اور اس سے متعلق انگریزی،اردو، سندھی اور گجراتی زبانوں میں آگاہی مہم بھی چلائی جائے۔