10/09/2026
تجزیہ کار کامران خا ن نے اے آر وائی نیوزکے پروگرام آن مائی ریڈار میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ سندھ میں صوبے کی تقسیم کی مخالفت بہت مضبوط ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی یہ رائے بھی موجود ہے کہ پیپلزپارٹی کی اٹھارہ برس کی حکومت کے دوران عوام کو وہ بنیادی حق بھی نہیں مل سکا جو ان کو ملنا چاہیے تھا۔ مسئلہ سندھ کو توڑنا نہیں بلکہ کراچی، حیدر آباد، لاڑکانہ، سکھر اور دوسرے علاقوں کو اپنے معاملات چلانے کیلئے حقیقی اختیار دینا ہے