01/07/2026
سیلز ٹیکس رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کے لیے اہم یاددہانی۔
محترم کلائنٹ،
اگر آپ Sales Tax Registered Individual، AOP یا Single Member Company ہیں تو SRO 350(I)/2024 کے مطابق آپ کے لیے یکم جولائی تا 31 جولائی 2026 اپنے قریبی NADRA E-Sahulat Centre پر جا کر بائیومیٹرک ویریفیکیشن مکمل کرنا ضروری ہے۔
ضروری دستاویزات:
✔ اصل شناختی کارڈ (CNIC)
✔ اصل NTN
آخری تاریخ:
31 جولائی 2026
مقررہ مدت میں بائیومیٹرک تصدیق نہ کروانے کی صورت میں آپ کے ٹیکس معاملات اضافی جانچ پڑتال یا منظوری کے مراحل میں جا سکتے ہیں، جس سے غیر ضروری تاخیر اور مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔
ہم اپنے تمام معزز کلائنٹس سے گزارش کرتے ہیں کہ آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر جلد از جلد اپنی بائیومیٹرک ویریفیکیشن مکمل کر لیں تاکہ مستقبل میں کسی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔