16/04/2020
ایک آدمی نے دو اینٹیں لی ایک اینٹ کو مسجد میں لگا دیا
اور ایک اینٹ بیت الخلا میں لگا دی
اینٹیں ایک جیسی
بنانے والا اک جیسا
لگانے والا بھی ایک ہی آدمی
لیکن ایک کی نسبت مسجد سے ہوئی اور ایک کی نسبت بیت الخلا سے
جس اینٹ کی نسبت بیت الخلا سے ہوئی
وہاں ہم ننگے پاوں بھی رکھنا پسند نہیں کرتے
اور جس اینٹ کی نسبت بیت اللہ سے ہوئی
وہاں ہم اپنی پیشانیاں ٹیکتے پھرتے ہیں
دونوں کے رتبے میں فرق کیوں ہوا
قیمت ایک تھی چیز بھی ایک تھی
ایک ہی طریقے سے دونوں اینٹ ایک انسان نے لگائی بھی
فرق صرف یہ تھا کہ دونوں کی نسبت الگ الگ تھی
اپنی نسبت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے رکھئیں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے رکھیں
یقینا بہت فرق پڑے گا اللہ والوں کی محفل اور اللہ والوں سے نسبت اللہ تک پہنچا دیتی ہے.