New news update to my page

New news update to my page Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from New news update to my page, Business service, adiljan90909080@gmail. com, Karachi.

04/01/2023
04/01/2023

حکومت کا بجلی سے چلنے والے پنکھوں کی تیاری پر پابندی عائد کرنے کا اعلان
یکم جولائی کے بعد بجلی سے چلنے والے پنکھے تیار نہیں کیے جائیں گے، ہم گرمیوں میں 29 ہزار میگا واٹ بجلی استعمال کرتے ہیں، صرف پنکھے 12 ہزار میگاواٹ بجلی استعمال کرتے ہیں، ہم ایک پروگرام پر عمل کررہے ہیں کہ پنکھوں میں بجلی کا استعمال کم کیا جائے: وزیر دفاع خواجہ آصف
muhammad ali محمد علی منگل 3 جنوری 2023 21:52

حکومت کا بجلی سے چلنے والے پنکھوں کی تیاری پر پابندی عائد کرنے کا اعلان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جنوری2023ء) حکومت کا بجلی سے چلنے والے پنکھوں کی تیاری پر پابندی عائد کرنے کا اعلان۔ جیو نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ یکم جولائی کے بعد بجلی سے چلنے والے پنکھے تیار نہیں کیے جائیں گے، ہم گرمیوں میں 29 ہزار میگا واٹ بجلی استعمال کرتے ہیں، 17 ہزار میگاواٹ بجلی سردیوں کی نسبت زیادہ استعمال کرتے ہیں ، سردیوں میں ہم 12 ہزار میگاواٹ بجلی استعمال کرتے ہیں، گرمی سے بچنے کے لیے ہم 18 ہزار میگاواٹ بجلی استعمال کرتے ہیں جس میں سے صرف پنکھے 12 ہزار میگاواٹ بجلی استعمال کرتے ہیں، پروگرام بنا رہے ہیں کہ بجلی کا استعمال نیچے لائیں، ہم ایک پروگرام پر عمل کررہے ہیں کہ پنکھوں میں بجلی کا استعمال کم کیا جائے۔
منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ، وفاقی وزیر بجلی انجنیئر خرم دستگیر خان ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان اور وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان کے علاوہ پوری دنیا میں سولرائزیشن پر چل رہے ہیں ،ہم آج وطن عزیز کو اس پر لانے کے لئے کوشش کررہے ہیں، ہم نے اپنا لائف سٹائل باقی دنیا سے الگ رکھا ہوا ہے۔
(جاری ہے)

پوری دنیا میں دفاتر اور مارکیٹس بند ہونے کا ایک مقررہ وقت ہے لیکن پاکستان کا معمول بالکل مختلف ہے ، یہاں پر مارکیٹس آدھی رات تک کھلے رہتے ہیں اسی طرح دفاتر کا بھی یہ ہی حال ہے ، 365 دن اللہ تعالی کی عطا کردہ روشنی موجود ہے جو کہ دنیا کے مختلف خطوں میں میسر نہیں ہے لیکن ہم اس سے استفادہ حاصل نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ آج علامتی طور پر وفاقی کابینہ اجلاس میں کوئی لائیٹ نہیں جل رہی تھی، تمام پردے ہٹا دیئے گئے جس سے سورج کی روشنی کھڑکیوں سے آرہی تھ

منظوری دیدی ہے جو کہ پورے ملک میں فوری طور پر نافذ العمل ہوگا ۔ اس توانائی بچت پلان کے نکات میں ملک بھر میں تمام شادی ہا...
04/01/2023

منظوری دیدی ہے جو کہ پورے ملک میں فوری طور پر نافذ العمل ہوگا ۔ اس توانائی بچت پلان کے نکات میں ملک بھر میں تمام شادی ہال رات 10بجے بند ہوجائیں گے ، مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند ہوجائیں گی ، ملک بھر کے تاجروں سے ملاقات ہوئی جس میں سیر حاصل گفتگو کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے ، شادی ہال اور مارکیٹیں نئے اوقات کار کے مطابق بند ہونگی تو 62 ارب روپے کی بچت ہوگی ۔
بجلی سے چلنے والے غیر موثر پنکھے یکم جولائی کے بعد فیکڑیوں میں تیار نہیں کیے جاسکیں گے ۔بجلی سے چلنے والے غیر موثر پنکھوں پر اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے گی جس سے 15 ارب کی بچت ہوگی، اس وقت مارکیٹ میں 60 تا 80 واٹ بجلی استعمال کرنے والے پنکھے موجود ہیں ، ان کے استعمال کی طرف جانا ہوگا ، دنیا میں تو 40 واٹ کے پنکھے پر ہیں ۔ یکم جولائی 2030 سے پرانے بلبوں کی پیدوار پر پابندی ہوگی جبکہ ان پر اضافی ڈیوٹی بھی عائد ہوگی ، اس سے 22 ارب کی بچت ہوگی ۔
غیر موثر آلات پر پابندی ہوگی جبکہ تمام سرکاری ادارے موثر آلات خریدیں گے ۔ گیزر میں کونیکل بیفلز لازمی قرار دیا گیا ہے ،ایک سال میں تمام گیزر میں یہ نصب کیے جائیں گے اس سے گیس کم خرچ ہوگی اس سے 92 ارب کی بچت ہوگی، 100 فیصد سٹریٹ لائٹس آن نہیں ہوں گی اس سے 4 ارب کی بچت ہوگی ، ملک بھر میں ای بائیکس متعارف کرائی جارہی ہیں تا کہ 3 ارب ڈالر کا پیٹرول سالانہ استعمال ہورہا ہے ،اس کو ختم کرنے کے لئے بتدریج ای بائیکس لارہے ہیں، لوگوں کو ای بائیکس پر منتقلی کے لئے فنانسنگ فراہم کریں گے ۔
تیل کی بچت سے ایک سال میں بائیک کی قیمت ریکور کرلے گا ۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بتایا کہ توانائی بچت کے لئے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے مہم چلائی جائے گی ، نشریاتی ادارے اپنا 10 فیصد قومی مہم کے لئے استعمال کرے گا اس کے لئے پیمرا کام کرے گی ۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :
حکومت کا بجلی سے چلنے والے پنکھوں ..
حکومت کا بجلی سے چلنے والے پنکھوں کی تیاری پر پابندی عائد کرنے کا اعلان

معروف خاتون اینکر مشعل بخاری انتقال ..
معروف خاتون اینکر مشعل بخاری انتقال کر گئیں

چین سے کروڑوں ڈالرز کی خریدی گئی مسافر ..
چین سے کروڑوں ڈالرز کی خریدی گئی مسافر بوگیاں پاکستان میں چلنے کے قابل نہ ہونے کا انکشاف

پارلیمنٹ پر حملے کی دھمکی دینے والا ..
پارلیمنٹ پر حملے کی دھمکی دینے والا دہشت گرفتار کر لیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جنوری2023ء) ملکی ایکسپورٹس میں تشویش ناک کمی، دسمبر میں امپورٹس کے مقابلے میں ایکس...
04/01/2023

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جنوری2023ء) ملکی ایکسپورٹس میں تشویش ناک کمی، دسمبر میں امپورٹس کے مقابلے میں ایکسپورٹس کا حجم 50 فیصد سے بھی کم رہا۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ملکی ایکسپورٹس اور امپورٹس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دسمبر 2022 میں دسمبر 2021 کے مقابلے میں ایکسپورٹس کے حجم میں 16 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ۔
جبکہ جولائی سے دسمبر تک ایکسپورٹس میں5.79فیصد کمی ہوئی، اس دوران ایکسپورٹس 14ارب 24کروڑ ڈالرز تک رہیں۔ دسمبر2022میں ایکسپورٹس کا حجم2ارب30کروڑ ڈالرز رہا۔ نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں ماہانہ بنیادوں پر ایکسپورٹس میں3.64فیصد کمی ہوئی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2022 میں ایکسپورٹس کے مقابلے میں امپورٹس کا حجم 5 ارب 15 کروڑ ڈالرز سے زائد رہا، یعنی ایکسپورٹس کا حجم امپورٹس کے مقابلے میں 50 فیصد سے بھی کم رہا۔
(جاری ہے)

Address

Adiljan90909080@gmail. Com
Karachi
90909

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when New news update to my page posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share