26/08/2026
🌙✨ جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم — گوجرانوالہ میں مثالی صفائی انتظامات ✨🌙
جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بابرکت موقع پر امپیریل ویسٹ مینجمنٹ کی صفائی ٹیمیں گوجرانوالہ میں مرکزی جلوس کے روٹس پر بھرپور انداز میں متحرک رہیں۔ 💚♻️
جلوس سے قبل اور دورانِ جلوس روٹس پر خصوصی صفائی ستھرائی، سڑکوں کی صفائی اور لائمنگ کے انتظامات کیے گئے، جبکہ صفائی عملہ موقع پر موجود رہا تاکہ جلوس کے راستوں کو صاف ستھرا اور منظم رکھا جا سکے۔
ہمارے محنتی ورکرز، سینٹری انسپکٹرز اور سپروائزرز نے ذمہ داری اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے، تاکہ شرکائے جلوس کو صاف، بہتر اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ 👏
عقیدت کے ساتھ خدمت — صاف گوجرانوالہ، ستھرا پنجاب۔ 💚