Singhar Mehndi & Garments Etc Sales

Singhar Mehndi & Garments Etc Sales Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Singhar Mehndi & Garments Etc Sales, Business service, Karachi.

WE SELL - A VARIETY ALL KINDS OF HENNA
MEHNDI AND VARIETY OF OILS MADE FROM
NATURAL HERBS FOR ALL KINDS OF HAIR , ARQ,s AND BABA , BABY CLOTHING -
WOMEN'S CLOTHING...PARTY WEAR , BRIDAL COLLECTION ..... ETC We Provide Our Products Home Delivery Karachi and All Over Pakistan�...... ( Online Service
ہم اپنی پروڈکٹ آپ کے بتائے گۓ مقام تک پوھنچانے کے لئیے بھی حاضر ہیں ( پوھنچانے کا خرچہ/ کرایہ آپ کی زمداری۔۔۔

یوم پاکستان 14اگست  🇵🇰مبارک سلامت
14/08/2025

یوم پاکستان 14اگست 🇵🇰
مبارک سلامت

6 ستمبر یومِ دِفاع پاکستان🇵🇰💐شہدائے وطن ہمارا فخر 💕
06/09/2023

6 ستمبر یومِ دِفاع پاکستان🇵🇰
💐شہدائے وطن ہمارا فخر 💕

آمد ماہ " رمضان کریم " اور 23 مارچ یوم پاکستان  🇵🇰مبارک سلامت 💕
23/03/2023

آمد ماہ " رمضان کریم " اور 23 مارچ یوم پاکستان 🇵🇰مبارک سلامت 💕

ہمیں تم سے پیار ہے  🇵🇰 یوم دفاع پاکستان 💓سلام اے راہ حق کے شہیدوں 🇵🇰💓
06/09/2022

ہمیں تم سے پیار ہے 🇵🇰 یوم دفاع پاکستان 💓
سلام اے راہ حق کے شہیدوں 🇵🇰💓

14 August 1947-2022🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰Long Live Pakistan
14/08/2022

14 August 1947-2022
🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰
Long Live Pakistan

10/07/2022
 #عید  #الفطر  #مبارک
02/05/2022

#عید #الفطر #مبارک

💐 رمضان و عید اسپیشل آفر💕 خوشیوں کے رنگ آپ کے ساتھ۔۔۔خوبصورت ہاتھوں کے لئیے" کون مہندی" دستياب ہےقیمت/صرف - فی عدد 50 ، ...
01/05/2022

💐 رمضان و عید اسپیشل آفر💕 خوشیوں کے رنگ آپ کے ساتھ۔۔۔خوبصورت ہاتھوں کے لئیے" کون مہندی" دستياب ہے
قیمت/صرف - فی عدد 50 ، 75 ، 125روپے اور درجن پیک-
قیمت/صرف-1درجن *بچت* پیک 550 ، 825 ، 1375روپے
کراچی کے کسی بھی علاقہ اور پورے پاکستان کے کسی -
بھی شہر/ مقام تک پوھنچائیں گے ہم ( آن لائن ) آپ صرف ڈیلیوری کی ادائیگی کردیں ۔۔۔۔۔۔
نوٹ:- بیوٹی پارلرز اور دکاندار خواتین و حضرات کے لئیے مزید خاص رعائیت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Ramadan and Eid Special Offer -
Colors Of Happiness With You -
* Cone Mehndi " Henna " is Available for -
Beautiful hands ............
Only - 50 , 75 , 100 Rupees and a Dozen Packs - Per 12 - ( Rupees 550 , 825 , 1375 ) -
We will deliver to you pay the delivery Charges..
NOTE:- More Special Discounts for Beauty Parlours & Vendor ............

🌿 بالوں پر مہندی لگانے کے کچھ فائدے،ٹوٹکے،احتیاط 🌿مہندی 👩 کو کئی صدیوں سے بالوں کو رنگنے کے لیے استعمال کیا جاتا آرہا ہے...
27/04/2022

🌿 بالوں پر مہندی لگانے کے کچھ فائدے،ٹوٹکے،احتیاط 🌿
مہندی 👩 کو کئی صدیوں سے بالوں کو رنگنے کے لیے استعمال کیا جاتا آرہا ہے۔ نہ صرف عورتیں بلکہ مرد حضرات بھی سفید بالوں کو چھپانے کے لیے مہندی لگاتے ہیں ۔ بالوں کو مہندی سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔ مہندی نہ صرف بالوں کا رنگ اچھا کرتی ہے بلکہ یہ بالوں کی بہتر نشونما کے لیے بھی مفید ہے۔ مہندی بالوں کو رنگنے کا ایک قدرتی -
طریقہ ہے جس سے بالوں کوکسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچتا۔ یوں تو بازاروں میں کئی اقسام کے " ہیئر ڈائیئز " دستیاب ہیں لیکن یہ بالوں کو اور سر کی جلد اور بالوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بھی ہو سکتی ہیں ۔ خاص طور سے حساس جلد والے افراد جنھیں تیز کیمیکل کے استعمال سے الرجی ہو جاتی ہے وہ بالوں کو رنگنے کے لیے مہندی کا ہی استعمال کر تے ہیں ۔ البتہ مہندی کے استعمال کے لیے بھی چند باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے ۔ اس کے علاوہ کئی ٹوٹکے ایسے ہیں جن پرعمل کرکہ آ پ مہندی کو بہتر انداز سے استعمال کرسکتے ہیں اوراس قدرتی ڈائی سے لاتعداد فائدے حاصل کر سکتے ہیں ۔
احتیاطیں ✅
مہندی کا استعمال کرتے ہوئے ان باتوں کا خیال رکھیں:
*مہندی کا صرف ایک ہی رنگ ہے!
مہندی ایک پودا ہے نہ کہ کوئی کیمیکل یا سیاہی اور پودے کا صرف ایک ہی رنگ ہوتا ہے ۔ مہندی لگانے سے بالوں کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے ۔ مختلف برانڈز کی مہندی میں مختلف شیڈز دستیاب ہوتے ہیں ۔ سرخ کے علاو ہ تمام دیگر رنگ مہندی میں کسی اور پودے یا مصنوعی رنگ کو ملا کر بنائے جاتے ہیں ۔ کوشش کریں کہ ہمیشہ قدرتی اور سو فیصد خالص مہندی خریدیں ۔ اگر مہندی کا رنگ تبدیل کرنا چاہیں تو اس میں آملہ، کافی یا چقندر کے عرق کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
*کالی مہندی
بازار میں کالی مہندی بھی آسانی سے مل جاتی ہے۔ یہ دراصل مہندی سے نہیں بلکہ نیل کے پودے سے تیار کی جاتی ہے۔ یہ مہندی کی طرح خشک نہیں ہوتی ، اس لیے اسے گھول کر مہندی کی طرح کچھ دیر تک رکھنا ضروری نہیں بلکہ فوراً ہی لگا لینا ٹھیک ہے۔ کالی مہندی لیتے ہوئے یہ ضرور دیکھ لیں کہ اس میں اجزا کونسے شامل ہیں۔ اگر زیادہ کیمیکل کا استعمال کیا گیا ہے تو اسے بلکل نہ خریدیں۔ ہمیشہ اچھی برانڈ کی مہندی استعمال کریں۔
*مہندی والے بالوں پر کیمیکل ڈائی
اکثر لوگ مہندی اس وجہ سے نہیں لگاتے کہ پھر پارلر سے ڈائی کراتے ہوئے بالوں کا کٹ ڈاؤن یعنی بلیچ کرانا پڑے گا جس سے بال بے جان اور کمزور ہو جائیں گے ۔ اگر آپ سو فیصد خالص مہندی استعمال کریں تو اس پر آپ آرام سے اسٹریکنگ ، کیمیکل ڈائی یا ٹریٹمنٹ وغیرہ لے سکتے ہیں۔ البتہ مہندی کے استعمال اور ڈائی کرانے میں 1سے 2 ہفتوں کا وقفہ ضرور دے دیں۔
*بالوں کے مطابق مہندی کی مقدار
بعض لوگ مہندی کا پورا پیکٹ کھول کر بالوں پر لگا لیتے ہیں اور چند ب حد کم مقدار میں ڈرتے ڈرتے مہندی کا استعمال کرتے ہیں۔ مہندی کی مقدار کا تعین اور خاص خواتین کے لئیے ان کے بالوں کی لمبائی کے حساب سے کیا جاتا ہے۔ عموماً کندھوں تک کی لمبائی والے بالوں کے لیے سو گرام مہندی کافی ہوتی ہے ، جبکہ کمر تک کی لمبائی کے لیے 300-350گرام مہندی سہی رہتی ہے۔
*مہندی میں لیمبو کے عرق کا استعمال
لیمبو میں ایسڈک خصوصیا ت ہوتی ہیں اور اس سے بالوں میں چمک تو آتی ہے لیکن سر کی جلد خشک ہو جاتی ہے۔ اگر پھر بھی آپ لیمبو کا عرق مہندی میں استعمال کرنا ہی چاہیں تو دہی یا انڈے کے ساتھ ملا کر کریں۔ اس سے بالوں کو ضروری نمی حاصل ہو گی۔ مہندی کو ہلکے گرم پانی میں گھولیں۔ اس کے علاوہ اسے قہوے یا کافی کے پانی میں بھی گھولا جا سکتا ہے۔ بہتر یہ ہے کہ ان کے ساتھ بھی تھوڑا سے دہی استعمال کیا جائے ۔
*پلاسٹک کے برتن سے گریز
مہندی گھولنے کے لیے اسٹین لس اسٹیل کے برتن کا استعمال کریں ۔ اس سے رنگ آسانی سے نکل آتا ہو اور پورا استعمال ہو جاتا ہے۔ پلاسٹک کے برتنوں پر مہندی کا داغ رہ جاتا ہے ۔
*بال سیدھے ہو جاتے ہیں
جی ہاں مہندی کے استعمال سے گھنگھریالے بال سیدھے ہو جاتے ہیں۔ جو خواتین اپنے بالوں کو " اسٹریٹ " رکھنا چاہتی ہیں تو وہ الیکٹرونک اسٹریٹنگ یا پارلر میں خرچہ کرنے کے بجائے خالص مہندی کا باقائدگی سے استعمال کریں۔ جو لوگ بالوں کو گھنگریالے ہی رکھنا چاہتے ہٰں وہ مہندی میں آملے کے پاؤڈر کا استعمال کریں۔ اس کے علاوہ آملے سے مہندی کا رنگ بھی گہرا ہو جاتا ہے۔
کام کے ٹوٹکے
*مہندی میں چینی کے استعمال سے مہندی کا پیسٹ نرم ہو جاتا ہے اور آسانی سے بالوں میں لگ بھی جاتا ہے ۔
*اگر مہندی سے بال خشک ہو جاتے ہوں تو اس سے ایک گھنٹہ پہلے بالوں میں تیل لگا لیں۔
*اچھی اور خالص مہندی کا رنگ زیتون جیسا " ہرا / گرین " ہوتا ہے اور اس میں میٹھی سی خوشبو آتی ہے۔
*مہندی لگے بال دھوتے ہوئے یہ خیال رکھیں کہ مہندی اچھی طرح سے بالوں سے نکل جائے ورنہ سر پر خارش ہو سکتی ہے ۔ بال دھونے کے لیے کسی اچھے کنڈشنر کا استعمال کریں۔
*مہندی میں بہت سارے اجزا شامل نہ کریں ۔ زیادہ سے سے زیادہ ایک یا دو چیزوں کا اضافہ کریں۔
*مہندی لگانے سے پہلے بالوں کو ہلکا سا گیلا کرلیں ۔ اس سے مہندی بالوں میں آسانی سے جذب ہو جائے گی۔.

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Singhar Mehndi & Garments Etc Sales posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share