08/08/2026
Professional Associates Line (PAL)
کی جانب سے بیلہ میں ایک خوبصورت، باوقار اور جدید اسلامی طرزِ تعمیر پر مبنی مسجد کا منصوبہ پیش کیا جا رہا ہے۔
اس مسجد کا ڈیزائن سادگی، خوبصورتی، توازن اور روحانی ماحول کو سامنے رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ 60 فٹ × 25 فٹ کا مرکزی نماز ہال، اس کے سامنے 60 فٹ × 10 فٹ کشادہ برآمدہ، خوبصورت محرابی دروازے اور متوازن بیرونی façade مسجد کو ایک منفرد شناخت دیتے ہیں۔
مرکزی داخلی راستے کو نمایاں رکھتے ہوئے دونوں اطراف کے محرابی دروازے عمارت میں خوبصورت symmetry پیدا کرتے ہیں، جبکہ ستون، اسلامی طرز کے decorative elements اور نرم architectural lighting اس کے وقار میں اضافہ کرتے ہیں۔ مسجد کے سامنے کشادہ paved area اور خوبصورت landscaping اسے ایک پُرسکون اور welcoming ماحول فراہم کرتی ہے۔
اسلامی مسجدی فنِ تعمیر میں نماز ہال، محراب، برآمدہ/صحن اور روشنی و ہوا کے مناسب انتظام جیسے عناصر بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ کچھ عرصے سے ہم "پال" کے پلیٹ فارم سے دوستوں کو ایک خوبصورت اور پائیدار architectural concept پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں آپ بھی دیکھیں ،کیسا لگ رہا ہے