F4fiber Gpon Internet Services

Call Directions Website Contact the business

F4fiber Gpon Internet Services NETSOL CONNECT PVT LTD GPON INTERNET Internet packge

12/10/2026
آپ جتنی مرضی کمپنیاں بدل لیں، آپ کا انٹرنیٹ شام کو صحیح نہیں چلے گا جب تک آپ اپنی چیزوں کو اپ گریڈ نہیں کریں گے۔ یہ بات ...
26/09/2026

آپ جتنی مرضی کمپنیاں بدل لیں، آپ کا انٹرنیٹ شام کو صحیح نہیں چلے گا جب تک آپ اپنی چیزوں کو اپ گریڈ نہیں کریں گے۔ یہ بات جو میں ابھی آپ کو بتانے لگا ہوں، اسے غور اور تسلی سے پڑھیں، آپ کو ساری بات کی سمجھ آ جائے گی۔
آج میں ایک اہم چیز کے متعلق بات کرنے والا ہوں: راؤٹر!
جو راؤٹرز آپ کے گھر میں فائبر والے ISP والے لگا کر جاتے ہیں، آپ نے یہ دیکھنا ہے کہ وہ سنگل بینڈ کا ہے یا ڈیول بینڈ (Dual-Band) کا۔ کیونکہ آج کے دور میں 2.4GHz کی جو فریکوئنسی ہے، وہ صرف اس ایریا کے اندر بہترین چلتی ہے جہاں آس پاس وائی فائی کا کوئی دوسرا سگنل یا نام موجود نہ ہو اور اس کے اوپر صرف دو سے تین موبائل چل رہے ہوں۔
میں آپ کو یہ سمجھانا چاہ رہا ہوں کہ آپ نے اپنے راؤٹر کو اپ گریڈ کرنا ہے، یعنی چینج کرنا ہے۔ اچھا! اپ گریڈ کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ آپ چار یا چھ اینٹینا والا راؤٹر لے آئیں۔ مارکیٹ کے اندر چائنا کے کافی سارے راؤٹرز آ چکے ہیں جن کی ٹیسٹنگ میں پچھلے 15 سال سے کر رہا ہوں۔ کافی راؤٹرز میں نے دیکھے ہیں؛ ہم روز نئے نئے راؤٹرز کسٹمرز کو انسٹال کر کے دیتے ہیں اور ہمارے پاس باہر کے امپورٹڈ راؤٹرز بھی آتے ہیں۔ یہ جو چار یا چھ اینٹینا والے راؤٹر ہوتے ہیں، ان کی رینج میں بس 19/20 کا ہی فرق ہوتا ہے۔
اصل بات ہوتی ہے ڈیول بینڈ راؤٹر کی۔
آپ نے اپنے انٹرنیٹ کو شام کے ٹائم کامیاب بنانے کے لیے کیا کرنا ہے؟ مثال کے طور پر اگر آپ PUBG کھیلتے ہیں، Free Fire کھیلتے ہیں یا آن لائن کام کرتے ہیں، تو آپ نے اپنے ISP سے ڈیول بینڈ راؤٹر انسٹال کروانا ہے۔ ڈیول بینڈ راؤٹر 5GHz کی فریکوئنسی کو سپورٹ کرتا ہے، اور آج کل کے تمام جدید موبائل بھی 5GHz کو سپورٹ کرتے ہیں۔ اس سے لیٹنسی (Latency)، پنگ (Ping) اور جیٹر (Jitter) میں کافی فرق پڑ جاتا ہے۔
اگر آپ 2.4GHz استعمال کر رہے ہیں اور آس پاس پڑوسیوں کے سگنل بھی آ رہے ہیں، تو اس سے چینلز آپس میں ریفلیکٹ ہوتے ہیں اور انٹرفیرنس (Noise) بڑھ جاتی ہے، جس کی وجہ سے انٹرنیٹ سپیڈ کی دشواری کا سامنا رہتا ہے۔ شام کے وقت جب تمام لوگ ڈیوائسز استعمال کرنا شروع کرتے ہیں اور اس فریکوئنسی پر ڈیٹا کا بوجھ بنتا ہے، تو انٹرنیٹ مر مر کے چلنے لگتا ہے۔ پھر آپ بار بار ISP کو فون کرتے ہیں کہ "سر! ہمارا شام کو نیٹ صحیح نہیں چلتا۔"
انٹرنیٹ نہ چلنے کی مین وجوہات میں سے ایک بڑی وجہ یہی راؤٹر کی تھی جو میں نے آپ کو بتائی ہے۔ ان شاء اللہ شام کو انٹرنیٹ کس کس وجہ سے صحیح نہیں چلتا، اس پر میں تفصیلاً الگ سے تین چار پوسٹس اور بناؤں گا جن میں دیگر اہم پرابلمز پر بات کریں گے۔
فی الحال آپ نے 5GHz کا راؤٹر لگانا ہے۔ 5GHz کا راؤٹر لگانے سے ایک تو آپ کی نیٹ ورک سپیڈ—یعنی جو آپ کے موبائل کے ساتھ لنک بنتا ہے—وہ تقریباً 400Mbps پلس کا بن جاتا ہے (اگر آپ AC ٹیکنالوجی کا راؤٹر انسٹال کرواتے ہیں)۔ اس میں جو پنگ اور لیٹنسی ملتی ہے، وہ کہیں اور نہیں ملتی۔
آج کے دن آپ نے اپنی اس غلطی کو سولو کرنا ہے اور 5GHz کا راؤٹر انسٹال کرنا ہے۔ آج کی پوسٹ میں ہم نے صرف اسی ایک چیز کو ڈسکس کیا ہے۔ مزید پوسٹس بھی جلد بناؤں گا تاکہ لوگوں کا فائدہ ہو سکے۔

Address

Sindh
Karachi
75200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when F4fiber Gpon Internet Services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to F4fiber Gpon Internet Services:

Shortcuts

Share