03/04/2018
پاکستان میں واٹرپروفنگ ایک گروئنگ بزنس ہے۔ سٹرکچر کی دیرپاء حفاظت کے لیے واٹرپروفنگ اب وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔ اس شعبہ میں جاب سے زیادہ اپنا بزنس کرنا زیادہ فائدہ مند ہے۔ اس میں انویسٹمینٹ کی ضرورت بہت کم ہوتی ہے۔ وہ بھی عموما ایڈوانس مل جاتا ہے۔ اپلائی کرنے کا طریقہ اور دیگر ٹیکنیکل نالج آپ کو وہی کمپنی پروائیڈ کر دیتی ہے جس سے آپ واٹرپروفنگ میٹریل پرچیز کرتے ہیں۔
پہلے واٹرپروفنگ کی ڈیمانڈ محض انڈسٹریز کی حد تک تھی۔ جبکہ اب واٹرپروفنگ کیمیکلز ہر گورنمنٹ و پرائیویٹ بلڈنگز اور سوسائٹیز میں بنائے جانے گھروں میں بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔
یہ کنسٹرکش کیمیکل دو طرح سے استعمال کیے جاتے ہیں ایک دوران کنسٹرکش اور دوسرا پوسٹ کنسٹرکش یعنی ریپئر ورک کے لیے۔
دوران تعمیر واٹرپروفنگ کی سب سے پہلی ضرورت بیسمنٹ کی دیواروں پر پڑتی ہے۔ بغیر واٹرپروفنگ کے بیسمنٹ ایک دو سال میں ہی سیلن ذدہ ہو کر ناقابل استعمال ہو جاتا ہے۔ اگر بیسمنٹ نہ ہو تو دیواروں کو سیم سے بچانے کے لیے ڈی پی سی پر کوٹنگ کی جاتی ہے۔ اسی طرح بلڈنگ کی باہر والی سائیڈ پر دیواروں کی کوٹنگ کی جاتی ہے۔ تاکہ بارش سے اندر والی سائیڈ پر سیم نہ آ جائے۔ اس کے بعد سب سے اہم ضرورت بلڈنگ کے روف پر ہوتی ہے۔ یہ ٹائل مٹی ڈالنے سے پہلے لینٹر پر کی جاتی ہے۔ پہلے لوگ لک سے واٹرپروفنگ کرتے تھے ۔ لیکن وہ ناکارہ میٹریل ہے۔ یہ سردیوں میں ہارڈ ہو کر کریک ہو جاتی ہے اور گرمیوں میں پگھلنا شروع ہو جاتی ہے۔ جبکہ واٹرپروفنگ کیمیکلز ربرائزڈ اور لانگ لائف ہوتے ہیں
ایک بلڈنگ کو نقصان پہنچانے والی چیز پانی ہی ہوتا ہے ۔ اگر اسے پانی سے محفوظ بنا دیا جائے تو پچاس سال بعد بھی آپ کی بلڈنگ پہلے دن جیسی نظر آئے۔
اسی طرح سیمنٹڈ واٹر ٹینک،سوئمنگ پول، کریکس، جائنٹ وغیرہ کے لیے بھی واٹرپروفنگ کی جاتی ہے۔
اسی طرح گھر کے ٹمپریچر کو کم رکھنے کے لیے ہیٹ پروفنگ کی جاتی ہے۔ جس سے روم ٹمپریچر میں 5 سے 6 ڈگری کا فرق پڑ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس سے Relevant بے شمار کیمیکل ہیں۔ جو آپ کو تجربہ کے ساتھ ساتھ معلوم ہوتے جائیں گے۔
اس بزنس کو ویسے تو ہر پڑھا لکھا فرد کر سکتا ہے۔ تاہم سول انجینئر اور کیمیکل انجینئر کیلئے اسے سمجھنا آسان ہوتا ہے۔ اور پھر ایسے لوگ جو انڈسٹریل شہروں کے قریب رہتے ہیں جیسا کہ فیصل آباد، گوجرانوالہ وغیرہ۔ ان کے لیے مواقع زیادہ ہیں۔
اس شعبہ میں آپ کے سب سے بڑے کلائنٹ آرکیٹیکٹ، انڈسٹری، بڑے سول کنٹریکٹرز اور پوش ایریاز میں بننے والے گھر ہیں۔
اگر آپ محنتی ہیں۔ کام کرنے کا جذبہ ہے۔ آپ کے پاس مارکیٹنگ سکلز ہیں۔ لوگوں کو کنونس کر سکتے ہیں۔ ٹیکنیکل معاملات کو سمجھ سکتے ہیں تو اٹھیے وسیع مواقع آپ کے منتظر ہیں۔
ملیر یوتھ کی پوسٹیں شئیر کریں اور اپنی اور دوستوں کی معلومات میں اضافہ کریں۔ آئیے ملیر کو مل کر ایک صحت مند، محفوظ اور باشعور معاشرہ دیں۔