GB educationa News

GB educationa News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GB educationa News, Karachi.

ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور محکمہ تعلیم گنگچھے کے زیرِ اہتمام آج 5 مئی 2026 کو  یومِ معرکہ حق کی مناسبت سے ایک شاندار مشترکہ تقر...
05/05/2026

ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور محکمہ تعلیم گنگچھے کے زیرِ اہتمام آج 5 مئی 2026 کو یومِ معرکہ حق کی مناسبت سے ایک شاندار مشترکہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جو گزشتہ برس مئی میں دشمن کی جارحیت کے خلاف وطنِ عزیز کے دفاع اور تاریخی کامیابی کی یاد میں منائی گئی۔ اس پروقار دن کا آغاز ایک عظیم الشان واک سے ہوا جس میں ضلعی افسران، جید علمائے کرام، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور طلبہ کی کثیر تعداد نے قلم چوک سے ماڈل ہائی سکول خپلو تک مارچ کر کے قومی یکجہتی کا عملی ثبوت دیا۔ اس دوران فضا پاکستان زندہ باد کے جوشیلے نعروں سے گونجتی رہی۔ واک کے اختتام پر ماڈل ہائی سکول کے ہال میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جہاں اسکول کی ہال کو قومی حب الوطنی پر مبنی بینرز سے نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے 5 مئی کے معرکے کی تاریخی و عسکری اہمیت پر روشنی ڈالی اور دشمن کی بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف عوامی و دفاعی قوت کے بھرپور جواب کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معرکہ حق سچائی کی فتح کا نشان ہے اور طلبہ کو تلقین کی کہ وہ تعلیم و شعور کے ذریعے ملکی دفاع کو مزید مستحکم بنائیں۔ تقریب کا اختتام ملک کی سلامتی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے کی جانے والی خصوصی دعا پر ہوا، جس نے عوام اور انتظامیہ کے مابین وطن کی حفاظت کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کو مزید جلا بخشی۔۔

Quality Education Improving in Ghanche
15/04/2026

Quality Education Improving in Ghanche

11/03/2026

عوام الناس، والدین اور طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ موجودہ حالات میں نافذ کرفیو کے خاتمے کے بعد بلتستان ڈویژن کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 12 مارچ 2026 سے 14 مارچ 2026 تک کھلے رہیں گے۔
مزید برآں، انتظامی اور تعلیمی امور کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے دوبارہ 16 مارچ 2026 سے 31 مارچ 2026 تک یا آئندہ احکامات تک بند رہیں گے۔
تمام متعلقہ حکام، اداروں کی انتظامیہ، والدین اور طلبہ سے گزارش ہے کہ مذکورہ شیڈول کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
عبدالوہاب میر
ڈائریکٹر ایجوکیشن
بلتستان ڈویژن

24/02/2026

گلگت بلتستان میں ونٹر زون سکولوں میں دو مارچ سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ھوگا۔
محکمہ تعلیم

ضلع گنگچھے کے مختلف اسکولوں کی حالیہ شاندار کارکردگی اور پوزیشنز حاصل کرنے پر میں آپ سب کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس...
26/01/2026

ضلع گنگچھے کے مختلف اسکولوں کی حالیہ شاندار کارکردگی اور پوزیشنز حاصل کرنے پر میں آپ سب کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اساتذہ کی محنت، طلبہ کی لگن اور والدین کی توجہ نے ضلع کا نام روشن کر دیا ہے۔
میں علاقے کی تمام علم دوست شخصیات اور صاحبِ الرائے افراد کو بھی خصوصی دعوت دیتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور معیاری تعلیم کے مشن میں محکمہ تعلیم گنگچھے کا ساتھ دیں۔
آئیے! ہم سب مل کر ایک ایسا تعلیمی ماحول بنائیں جہاں ہمارے بچے بہترین تربیت اور اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں۔ آپ سب کا تعاون ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن، ضلع گنگچھے

بورڈ آف ایلیمنٹری امتحانات، گلگت بلتستان رزلٹ ٹاپ ٹن تعلیمی ادارے مڈل سکول خپلو غربوچنگ — پہلی پوزیشن   ہائر سیکنڈری سکو...
26/01/2026

بورڈ آف ایلیمنٹری امتحانات، گلگت بلتستان رزلٹ
ٹاپ ٹن تعلیمی ادارے
مڈل سکول خپلو غربوچنگ — پہلی پوزیشن
ہائر سیکنڈری سکول سکسا — پانچویں پوزیشن
ہائی سکول سلینگ — آٹھویں پوزیشن
یہ کامیابی محنتی اساتذہ، باصلاحیت طلبہ اور بہتر تعلیمی ماحول کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ہم تمام کامیاب اداروں، اساتذہ، طلبہ اور والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں

Address

Karachi

Telephone

+923554182021

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GB educationa News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share