Geolog Services

Geolog Services Reorganize on August. 2012, as a company formerly served as individual professional consultancy in g

آج کل ہر دوسرے گھر اور ہر کوئی اپنے کھیت میں نیا بور کررہاہے۔اور سولر کی وجہ سےایک ہی وقت میں چلا رہے ہوتے ہیں۔  لیکن کی...
20/08/2026

آج کل ہر دوسرے گھر اور ہر کوئی اپنے کھیت میں نیا بور کررہاہے۔اور سولر کی وجہ سےایک ہی وقت میں چلا رہے ہوتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ تکنیکی طور پر یہ غلط ہے۔
جب کوئی سبمرسیبل یا ٹربائن چلتی ہے تو وہ اپنے اردگرد سے زیرِ زمین پانی کھینچتی ہے۔ اس سے بور کے آس پاس پانی کی سطح نیچے چلی جاتی ہے جسے Cone of Depression یعنی پانی کے گڑھے کا دائرہ کہتے ہیں۔ ایک عام 2 ہارس پاور کی گھریلو موٹر کا یہ دائرہ تقریباً 150 فٹ تک پھیلتا ہے ( جگہ جگہ بھی منحصر ہوتا ہے پوٹھوہار میں شائد زیادہ بھی ہو).جبکہ 20 ہارس پاور کی بڑی زرعی ٹربائن کا یہ دائرہ 500 فٹ سے بھی زیادہ تک جا سکتا ہے۔
اصل مسئلہ تب پیدا ہوتا ہے جب دو بور ایک دوسرے کے بہت قریب لگے ہوں اور ایک ہی وقت میں چلائے جائیں۔ اگر پڑوسیوں کے بور کا فاصلہ صرف 50 یا 100 فٹ ہے تو دونوں کے دائرے آپس میں ٹکرا جاتے ہیں۔ اسے Well Interference یعنی کنوؤں کی مداخلت کہتے ہیں۔
اس صورت میں کئ نقصان ہوتے ہیں۔
پہلا دونوں موٹریں ایک ہی پانی کے لیے لڑتی ہیں جس سے دونوں کا پانی 30% سے 50% تک کم ہو جاتا ہے۔
دوسرا، پانی پورا کرنے کے لیے موٹر زیادہ دیر چلانی پڑتی ہے جس سے بجلی کا بل بڑھ جاتا ہے۔
تیسرا، پانی کی کمی کی وجہ سے موٹر پر بوجھ بڑھتا ہے اور وہ جلدی جل جاتی ہے۔
اور چوتھا جو خطرناک بھی ہے کہ زیر زمین پانی مستقل طور نیچے جاسکتی ہیں ۔ پنجاب اور سندھ کے نہری علاقوں میں زیرِ زمین پانی کسی حد تک ریچارج ہو جاتا ہے، لیکن بارانی اور صحرائی علاقوں میں ایک بار پانی نکل جائے تو دوبارہ نہیں آتا۔ وہاں یہ مسئلہ اور بھی خطرناک ہے۔
تو پھر کیا کیا جاے؟ مشورہ۔۔۔
نیا بور کروانے سے پہلے اپنے اردگرد ضرور دیکھیں۔ گھریلو 2 ہارس پاور موٹر کے لیے کم از کم 200 سے 300 فٹ کا فاصلہ رکھیں اور 20 ہارس پاور کی زرعی ٹربائن کے لیے کم از کم 500 سے 800 فٹ کا فاصلہ لازمی ہے۔ اگر جگہ کی وجہ سے فاصلہ ممکن نہ ہو تو کم از کم دونوں بور کی ٹائمنگ الگ الگ رکھیں۔

14/08/2026
04/03/2026

11/01/2026

Geolog Engineering provides precise water drilling, comprehensive geological surveys, and specialized mineral exploration services tailored to meet your unique project needs. Discover our expertise today!

https://geologeng.com/
11/01/2026

https://geologeng.com/

Geolog Engineering provides precise water drilling, comprehensive geological surveys, and specialized mineral exploration services tailored to meet your unique project needs. Discover our expertise today!

Address

A 132 Rafa E Amm Society
Karachi
75230

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

03122515541

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Geolog Services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Geolog Services:

Shortcuts

Share