Bol Bale Meri Sarkaron k

Bol Bale Meri Sarkaron k خاص قرآن و سنت کی اشاعت اس پیج پر آپ خوبصورت دینی معلومات پڑھنے ک ساتھ ساتھ
کتب و پرفیومز بھی آرڈر کر سکتے ہیں۔

مولا علی فرماتے ہیں کہ "جب صالحین کا ذکر ہو تو امیر المومنین عمر فاروق اعظم کا ذکر ضرور کیا کرو۔رضی اللّٰہ عنہما💓(فیضان ...
30/07/2022

مولا علی فرماتے ہیں کہ "جب صالحین کا ذکر ہو تو امیر المومنین عمر فاروق اعظم کا ذکر ضرور کیا کرو۔

رضی اللّٰہ عنہما💓

(فیضان فاروق اعظم اول صفحہ 422)

30/07/2022

ماشاءاللہ ، اہل سنت کی عظیم تحریک دعوتِ اسلامی بہت سارے شعبوں میں کام کرنے کے بعد اب ہسپتال قائم کرنے جارہی ہے ، اللہ نے چاہا تو پہلے ہسپتال کا افتتاح یومِ اعلی حضرت کے موقع پر ہوگا ۔

معیاری اور سستے علاج کے علاوہ ان ہسپتالوں کی خصوصیت یہ ہوگی کہ:

" ایمر جنسی اور ویٹنگ رومز سے لے کر علاج معالجے کے جملہ معاملات تک ، عورتوں کے لیے شرعی پردے کا پورا اہتمام کیا جائے گا ؛ حتیٰ کہ عورتوں اور مردوں کی گزر گاہیں بھی الگ الگ ہوں گی ۔ "

سبحان اللہ ! اس ایک نیکی کا ہی بدل نہیں ۔

یہ متعفن ماحول میں خوشبو کا جھونکا ، اور گُھپ اندھیرے میں روشن چراغ ثابت ہوگا ؎

اللہ! کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں
اے دعوتِ اسلامی ، تِری دھوم مچی ہو !

خاکِ راہِ حجاز
لقمان شاہد
30-7-2022

24/07/2022

عید الاضحٰی کے موقع پر وقت کی قلت اور دیگر مصروفیات کے سبب میں نے قربانی کے پیسے دعوت اسلامی کے مرکز میں مقرر کردہ رقم فی کس18000 کے حساب سے جمع کروا کر رسیدیں حاصل کر لیں۔ عید کے دن جب قربان گاہ پہنچا قربانی کیلٸے لاۓ گٸے جانوروں کو دیکھ کر دل خوش ہو گیا جانور ماشاءاللہ فربہ خوبصورت اور دل کو لگنے والے تھےقربانی ہو گٸی گوشت وغیرہ وصول کر کے تقسیم کر دیا۔
ابھی چند روز قبل یعنی عید کے کچھ دن بعد دعوت اسلامی کے مرکز سے کسی اسلامی بھاٸی کی کال آٸی کہ بھاٸی آپ نے اجتماعی قربانی میں جو پیسے دیٸے تھے اس میں سے 625 روپے بچ گٸے ہیں اپنی رقم وصول کر لیں۔ میں نے کہا آپ دعوت اسلامی کے کسی بھی کام میں لگا لیں۔
بحرحال جو بات قابل توجہ تھی وہ یہ کہ ایک طرف تو تنظیمیں ادارے اور لوگ اجتماعی قربانی کے نام پر کاروبار کر رہے ہیں لوگوں سے پیسے بٹورتے ہیں اور بعض ادارے اور تنظیمیں ایسی ہیں جو انتہاٸی کمزور بوڑھے جانور ذبح کرتی ہیں۔ اور پھر بچے ہوۓ پیسے لوٹانٕے کا کبھی کسی ادارے کی طرف سے اس طرح سنا دیکھا نہیں جس طرح دعوت اسلامی والے شرعی اصولوں کے مطابق معاملات کو منتقی انجام تک پہنچاتے اور پیسے پیسے کا حساب رکھتے ہیں جبکہ قربانی کرنے والوں نے جو پیسے جمع کرواۓ تھے حساب لینے کا شاٸد ہی کسی کا ذہن ہو۔ یقینا دعوت اسلامی والوں کے اس حساس اور پاکیزہ عمل کے پیچھے انتہاٸی مضبوط ایمان و نظریہ اور امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی تربیت و روحانیت کارفرما ہے۔
امیر اہل سنت اور دعوت اسلامی اس دور میں امت مسلمہ پر اللہ پاک کا احسان عظیم ہیں۔ ہمیں چاہیٸے جہاں تک ممکن ہو اپنے وساٸل سے دعوت اسلامی کا ساتھ دیں جان و مال اور افرادی قوت سے دعوت اسلامی کو مضبوط کریں اس میں لوگوں کیلٸے اصلاح نظریات و اعمال کے ساتھ یقینا ہماری قلبی تسکین کا سامان بھی ہے اللہ پاک امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نگران و اراکین شورٰی اور تمام دعوت اسلامی والوں کو اپنی رحمت کے ساۓ میں رکھے۔ اور ہر لمحہ ہر قدم پر ترقی و عروج نصیب فرماۓ۔آمین

محمد خالد قادری
۔----------------------۔
24/07/2022

07/07/2022

آپ ہمارے عظیم بھائ/بہن ہیں❤
اب میں آپکے پاس آیا ہوں تو آپ کہیں گے کہ مانگنے آگیا😕
میں مانگنے نہیں آیا۔لیکن مجبوری ہے😕
آپ بس یہ پیج لائیک کردیں
ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ان شاءاللہ جلد اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر دکھائیں گے
اور آپکو دنیا بھر میں بہترین عطریات فراہم کریں گے😘😍

مجھ غریب کے پیج پر ایک لائیک ٹھونکنے سے آپکا کوئ نقصان نہیں ہوگا۔ لیکن ثواب کی نیت سے ایک لائیک کردیں تو ہمارا فائدہ ہوجاۓ گا😍 اور رزق حلال کمانے میں مدد ملے گی😘
پیج لنک👇👇
https://www.facebook.com/manaarstore/

We deal in all kinds of Arabic & Non Arabic Attars, Perfumes, Herbal Hair Oil & Herbal Soap.

30/06/2022

سیدی امیر اہل سنت مدظلہ العالی سے اس نیت سے اختلاف کرنا کہ ان کی شخصیت داغدار ہوگی ، لوگ ان سے بدظن ہوں گے ، اور اُن کے مخالفین کی واہ واہ بھی ملے گی ۔
یہ سراسر نادانی ہے بعض لوگ فیس بک پر آئے دن حضرت مولانا الیاس قادری صاحب مدظلہ العالی کے خلاف طنزیہ پوسٹیں کرتے رہتے ہیں، وہ بہ خوبی جان لیں کہ ان کے اس عمل سے الیاس قادری صاحب کی ذات کو فرق نہ پڑے گا ، بلکہ اُلٹا ان کی اپنی ہی شخصیت سخت مجروح ہوگی ، اور ہوسکتا ہے یہ ردعمل ایک عاشق رسول اور اللہ والے کی بے جا مخالفت کا نتیجہ ہو ، جو آپ نے اپنے علم و فن پر غرور کرکے کمایا ہے ۔ فتدبر

✍️ارسلان احمد اصمعی قادری
30/6/2022ء

پہلے تو وہ بھی ڈرتے رہے عشق سے مگر پھر یوں ہوا کہ وہ مری باتوں میں آ گئےمہدی بخاری 🖤اگر آپ بھی اپنے محبوب کو باتوں میں ل...
14/06/2022

پہلے تو وہ بھی ڈرتے رہے عشق سے مگر
پھر یوں ہوا کہ وہ مری باتوں میں آ گئے
مہدی بخاری 🖤

اگر آپ بھی اپنے محبوب کو باتوں میں لا کر اسے نکاح کی ٹیبل پر لانا چاہتے ہیں تو جلد "المنار پرفیومز" کا نیا شاہکار
"یادِ حرم" آرڈر کیجۓ۔😍

لاؤنچنگ کی خوشی میں ابھی قیمت کم رکھی ہوئ ہے جو کہ عید الاضحی کے بعد بڑھ سکتی ہے۔
اسلۓ جلد نۓ عطر سے معطر ہوجائیں
خود بھی مہکیں دوسروں کو بھی مہکائیں😘

تصویر والی بوتل 6ml کی قیمت مع باکس پیکنگ 👇
صرف =/800 روپے پاکستانی سکہ رائج الوقت💚

عام بوتل مع باکس پیکنگ ایک تولہ (12ml)
صرف =/900 روپے پاکستانی سکہ رائج الوقت

پہلے 5 کسٹمرز کو ایک 3ml عطر گفٹ دیا جاۓ گا😍😍

ابھی آرڈر کیجۓ☺

ڈلیوری چارجز 200 روپے

For Booking and Other Details:
Call/Sms/Whatsapp👇👇
Asad Qadri: 03112335209
Shayan: 03112366563

#المنارپرفیومز

03/06/2022



جب آپ خوب قرضے لیں اتنا قرضہ لیں کہ واپس کرنا آپکے بس سے باہر ہوجائے تو پھر آپ قرض دار کے رحم و کرم پر ہوجاتے ہیں

ملکی معیشت اس وقت بدترین صورت حال سے گزر رہی ہے ائی ایم ایف سے قرضہ اتنا زیادہ لیا گیا کہ ملکی سرمایہ کاری سے کئی گنا زیادہ قرضہ چڑھ گیا ہے،

اب ہمارا ملک ائی ایم ایف کے رحم و کرم پر ہے وہ جیسے کہیں گے ہمیں کرنا پڑے گا وہ کہیں پیٹرول 500کا کریں تو کرنا پڑے گا نہیں کریں گے تو قرضہ نہیں ملے گا قرضہ نہیں ملے گا تو ملک دیوالیہ ہوجائے گا

یہ سب ہمارے حکمرانوں،اشرافیہ کو دی گئی مراعات کا مرہون منت ہے ہم غریب عوام ٹیکس دیتے ہیں اشرافیہ ہمارے ٹیکسز سے مزے کرتی ہے

اگر ان اشرافیہ کو دی گئی مراعات لاکھوں روپوں پر مشتمل تنخواہیں کم کی جائیں تو ملک مہنگائی،قرض کے بوجھ سے نکل سکتا ہے ورنہ یہ حکمران ملک دیوالیہ ہونے پر آپکو یوں چھوڑ کر بھاگ جائیں گے جیسے افغانی صدر افغانیوں کو چھوڑ کر بھاگ گیا تھا

ٹرینڈ چلائیں اشرافیہ کی مراعات کم کریں انکی تنخواہیں اتنی کریں کہ انکا گزارہ ہوسکے ورنہ نتیجہ غریب یا خودکشی کرے گا یا دوسروں کے مال پر ڈاکے ڈالے گا اور ملک نئے فساد میں داخل ہوجائے گا

وقار رضا القادری غفرله

Address

Karachi

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Friday 09:00 - 18:00
Saturday 09:00 - 18:00

Telephone

+923112335209

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bol Bale Meri Sarkaron k posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share