BEST BRAND's

BEST  BRAND's provided a class

12/12/2025

وہ حیرت انگیز دریافت جب ایک ماں کے دودھ نے سائنس کو بھی چونکا دیا
روبینہ یاسمین ✍️

دودھ صرف خوراک نہیں تھا۔ یہ ایک پیغام تھا۔

دو ہزار آٹھ کی بات ہے۔ کیٹی ہِنڈےایک نوجوان سائنس دان کیلیفورنیا کی ایک لیبارٹری میں کھڑی تھی۔
اس کے سامنے بندر کی ماؤں
(rhesus macaque)
کے سینکڑوں دودھ کے نمونوں کا ڈیٹا پھیلا تھا۔
اور وہ ڈیٹا کسی بھی طرح سمجھ میں نہیں آ رہا تھا۔

پہلی حیرت

جن ماؤں کے بیٹے تھے، ان کے دودھ میں چکنائی اور پروٹین زیادہ تھا۔

جن ماؤں کی بیٹیاں تھیں، ان کا دودھ زیادہ مقدار میں پیدا ہوتا تھا، لیکن اس کے اجزاء مختلف تھے۔

یعنی دودھ ایک ہی نہیں تھا
وہ بچے کی جنس کے مطابق تیار ہو رہا تھا۔

اس کے مرد کولیگز نے فوراً طنز کر دیا
“یہ غلط پیمائش ہوگی۔”
“شاید اتفاق ہے۔”
“کوئی خاص بات نہیں۔”

لیکن کیٹی نے ڈیٹا کو نظرانداز نہیں کیا۔
اور ڈیٹا چیخ چیخ کر کہہ رہا تھا
دودھ صرف خوراک نہیں ایک پیغام ہے۔

دوسری حیرت

کیٹی نے مزید دو سو پچاس ماؤں اور سات سو سے زیادہ نمونوں کا تجزیہ کیا۔
پھر ایک اور چونکانے والی بات سامنے آئی

نئی، کم عمر مائیں کم کیلوریز کا دودھ بناتی تھیں
مگر اسی دودھ میں کارٹیسول (اسٹریس ہارمون) بہت زیادہ ہوتا تھا۔

اور ایسے دودھ پینے والے بچے

تیزی سے بڑھتے تھے

مگر زیادہ چوکنّے، بےچین اور کم پُراعتماد ہوتے تھے

یعنی دودھ صرف جسم نہیں بنا رہا تھا
بچے کی شخصیت تک پروگرام کر رہا تھا۔

تیسری حیرت
تقریباً ناقابلِ یقین

جب بچہ دودھ پیتا ہے تو اس کے منہ کا تھوڑا سا لعاب (saliva)
ماں کے جسم میں واپس جاتا ہے۔

اور وہ لعاب ماں کو بتاتا ہے کہ
بچہ بیمار ہے یا نہیں۔

اگر بچہ کسی انفیکشن سے لڑ رہا ہو

ماں کے دکھائی نہ دینے والے نظام فوراً متحرک ہو جاتے

دودھ میں مخصوص اینٹی باڈیز چند گھنٹوں میں پیدا ہونا شروع

دودھ میں سفید خون کے خلیے دو ہزار سے بڑھ کر پانچ ہزار سے زیادہ اور

میکروفیج (مدافعتی خلیے) چار گنا تک بڑھ جاتے

اور جیسے ہی بچہ ٹھیک ہوتا
سب کچھ واپس نارمل۔

یہ خوراک نہیں تھی۔
یہ دو جسموں کے درمیان ایک مسلسل مکالمہ تھا
ایک حیاتیاتی گفتگو، جو سائنس صدیوں تک دیکھ نہ سکی۔

سائنس کی
انسان کی پہلی غذا
جس پر ہماری پوری نسلیں پروان چڑھیں
اسے سائنسی دنیا نے تقریباً نظرانداز کر رکھا تھا۔

تو کیٹی نے ایک بلاگ شروع کیا
“Mammals Suck… Milk!”
اور سال کے اندر اندر ایک ملین سے زیادہ لوگ اسے پڑھنے لگے۔

مزید انکشافات

دن کے مختلف وقتوں میں دودھ کی ساخت بدلتی ہے
صبح کا دودھ چکنائی میں سب سے زیادہ ہوتا ہے۔

ابتدا کا دودھ اور آخر کا دودھ مختلف ہوتا ہے

انسانی دودھ میں دو سو سے زیادہ ایسے شوگر مالیکیولز ہوتے ہیں جنہیں بچہ ہضم نہیں کرتا وہ صرف آنتوں کے اچھے بیکٹیریا کو خوراک دیتے ہیں

ہر ماں کا دودھ فنگر پرنٹ کی طرح منفرد ہوتا ہے

دو ہزار سترہ میں کیٹی کا
TED Talk
آیا لاکھوں لوگوں نے دیکھا۔

آج وہ ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی
کی لیبارٹری میں
نوزائیدہ بچوں کی صحت،
NICU کی دیکھ بھال،
اور دنیا بھر کی پبلک ہیلتھ پالیسی میں انقلاب لا رہی ہیں۔

اصل حقیقت

دودھ دو سو ملین سال سے ارتقاء کے سفر میں ہے
ڈائنوسار بھی جب زمین پر تھے، دودھ تب بھی اپنا کام کر رہا تھا۔

سائنس اسے صرف “غذا” سمجھتی رہی۔
مگر یہ دراصل زمین کا سب سے ذہین، زندہ، مواصلاتی نظام تھا
ماں اور بچے کے درمیان ایک مسلسل، حساس گفتگو۔

کیٹی ہِنڈے نے ریسرچ کی کہ
یہ صرف غذا نہیں ماں اور بچے کے درمیان ایک ذہنی کمیونیکیشن ہے۔

آپ کے خیال میں بچے کو فارمولا ملک دینا کیسا ہے؟ جبکہ قدرت نے اس کے لئے ایک بیش قیمت سسٹم تیار کر رکھا ہے ۔
کیا بچے کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوتی جب اسے ڈبے کے دودھ پر لگا دیا جاتا یے؟

19/11/2025
24/09/2025

Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
1915
*نیا نظام، سب کے لیے آسان — بغیر سفارش، بغیر بحث اب ہوگا چالان، ثبوت کے ساتھ*
2025-09-17 00:00:00

کراچی ٹریفک پولیس اور لوک سہائتہ کے اشتراک سے روڈ سیفٹی اور فیس لیس ای ٹکٹنگ کے حوالے سے ایک جامع آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس مہم کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین کی اہمیت اور ایک جدید، خودکار چالان نظام سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کرنا ہے۔

یکم اکتوبر 2025 سے فیس لیس ای چالان سسٹم باضابطہ طور پر فعال کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان جدید کیمراز کی مدد سے کیا جائے گا اور بغیر کسی مداخلت یا سفارش کے، ثبوت کے ساتھ شہریوں کے گھروں پر ارسال کیا جائے گا۔

*اس جدید نظام کے تحت:*

1۔ شہر بھر میں نصب جدید سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خودکار نگرانی کی جائے گی۔

2۔ خلاف ورزی کی صورت میں تصویری یا ویڈیو ثبوت کے ساتھ چالان جاری ہوگا۔

3۔ شہریوں کو شفاف، منصفانہ اور مؤثر قانون نافذ کرنے کا ایک نیا تجربہ فراہم کیا جائے گا۔

*آگاہی مہم کے دوران:*

شہر کے مختلف اہم مقامات، بالخصوص ٹریفک سگنلز پر شہریوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

رضاکار، لیڈی کانسٹیبلز اور تعلیمی اداروں کے طلباء ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر شہریوں کو آگاہ کر رہے ہیں۔

ٹریفک قوانین کی پابندی، روڈ سیفٹی اور نظام میں شفافیت کی اہمیت کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔

یہ اقدام کراچی شہر کو زیادہ محفوظ، منظم اور قانون پسند بنانے کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔

آپ کے سفر میں ہمسفر — کراچی ٹریفک پولیس

https://www.facebook.com/share/17GoND1TBU/
24/08/2025

https://www.facebook.com/share/17GoND1TBU/

ڈنڈا زبردست ہو تو سارے اچھے بچہ بن کر قانون پر عمل کرتے ہیں ورنہ ایک ایماندار ایس ایس پی کو سعید غنی کے خلاف صرف رپورٹ بنانے پر آج تک سندھ میں داخل نہیں ہونے دیا گیا ہے

05/12/2023

الحمدللہ
اللہ نظر بد سے بچائے جس رفتار سے پانی آرھا ھے اس میں علاقہ مکینوں کو ان سب کا شکر گزار ھونا چاھیئے ,جن کی شب روز محنت وجہ سے یہ ممکن ھوا.
ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہونے سخت موقف اپنایا اور احتجاج کی بات کی اور وہ لوگ بھی جنھونے واٹر بورڈ کے کرتا دھرتاوں کو علاقہ مکینوں کے غصے کے بارے میں بتاکر مجبور کیا کے وہ علاقے کا پانی ووٹ حاصل کرنے کے لیئے "کشمیر " ٹرانسفر نا کریں.دعا ھے اللہ سے کے الیکشن جیتیں یا ہاریں ووٹ نا بھی ملیں پانی اسہی طرح آتا رھے

Address

Karachi
75350

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BEST BRAND's posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to BEST BRAND's:

Share