15/07/2022
رسول اللّٰہ ﷺ کی عائلی (گھریلو) زندگی
1⃣ رسول اللّٰہ ﷺ گھر کے کام کاج میں اپنی بیویوں کا ہاتھ بٹاتے تھے.
(صحیح البخاری : 676)
2⃣ رسول اللّٰہ ﷺ اپنی بیویوں کی کڑوی کسیلی باتیں اور طرز عمل خندہ پیشانی سے برداشت کرتے تھے.
(صحیح البخاری :2581 ، 4913)
3⃣ رسول اللّٰہ ﷺ اپنی بیویوں کی بیماری میں بیمار پرسی کرتے تھے.
(صحیح البخاری :4141)
4⃣ رسول اللّٰہ ﷺ نے کسی کھانے میں کبھی عیب نہیں نکالا.
(صحیح مسلم : 5380)
5⃣ رسول اللّٰہ ﷺ نے کسی بیوی یا خادم کو کبھی نہیں مارا.
(صحیح مسلم : 6050 - سنن ابن ماجة : 1984)
6⃣ رسول اللّٰہ ﷺ نے تفنّن طبع کے لئے زندگی میں دو مرتبہ امی عائشہؓ سے دوڑ لگائی
پہلی مرتبہ امی عائشہؓ جیت گئیں
اور دوسری مرتبہ آپ ﷺ جیت گئے.
جب آپ ﷺ دوسری بار جیت گئے تو آپ ﷺ نے فرمایا:
عائشہ ! حساب برابر ہو گیا.
(سنن ابی داؤد : 2578 - السلسلة الصحیحة : 1945)
نبوی نصیحتیں
1⃣ رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا:
بیوی بچوں پر خرچ کرنا بھی باعثِ ثواب ہے.
(صحیح البخاری : 55)
2⃣ رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا:
بیوی کے منہ میں کھانے کا لقمہ ڈالنا بھی باعثِ ثواب ہے.
(صحیح البخاری : 56)
3⃣ رسول اللّٰہ ﷺ اس بات کو پسند فرماتے کہ مومن اپنی بیوی کے ساتھ ہنسے اور کھیل کود کرے.
(صحیح البخاری : 6387)
4⃣ رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا:
جو مومن اللہ تعالی اور یومِ آخرت پر یقین رکھتا ہے وہ جب (اپنی بیوی) میں ناپسندیدہ معاملہ دیکھے تو اچھے طریقے سے کہے یا خاموش رہے عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو کیونکہ عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے تم اسے سیدھا کرنے لگو گے تو توڑ بیٹھو گے, عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو.
(صحیح مسلم : 3644)
5⃣ رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا:
آدمی اپنی بیوی سے بغض نہ رکھے کیونکہ اگر اس کی کوئی عادت ناپسند ہو گی تو کوئی دوسری عادت پسند ہوگی.
(صحیح مسلم : 3645)
6⃣ رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا:
دنیا کی بہترین متاع نیک بیوی ہے
(صحیح مسلم : 3649)
7⃣ رسول اللّٰہ ﷺ نے بیوی کی کمزوریاں تلاش کرنے سے منع فرمایا ہے.
(صحیح مسلم : 4969)
8⃣ رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا:
تم میں بہتر مومن وہ ہے جو اپنی بیوی کے حق میں بہتر ہو.
(جامع الترمذی : 1162)
9⃣ رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا:
شیطان سب سے زیادہ جس بات سے خوش ہوتا ہے وہ میاں بیوی میں تفریق ڈلوانا یعنی طلاق دلوانا ہے.
(صحیح مسلم : 7106)