Ghavis Bussiness Committee - GBC

Ghavis Bussiness Committee - GBC Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ghavis Bussiness Committee - GBC, Business Center, Lines Area, Karachi.

Explore the breathtaking beauty of Northern Pakistan with Haideri Travel & Tours! 🏔️✨Are you planning a trip to the maje...
07/01/2026

Explore the breathtaking beauty of Northern Pakistan with Haideri Travel & Tours! 🏔️✨
Are you planning a trip to the majestic landscapes of Gilgit-Baltistan? Whether it’s the serene lakes of Skardu or the historic forts of Hunza, we provide the ultimate 4x4 adventure to take you there comfortably and safely.
📍 Destinations We Cover:
* Gilgit & Hunza
* Skardu & Khaplu
* Shigar & Kharmang
* Deosai Plains
* ...and every hidden gem across Gilgit-Baltistan!
🚐 Why Choose Us?
✅ Experienced Local Drivers who know the terrain inside out.
✅ Comfortable & Well-Maintained Jeeps for a smooth ride.
✅ Affordable & Reliable Service tailored to your budget.
✅ 24/7 Availability to suit your travel schedule.
📞 Contact Altaf Hussain today to book your ride:
📱 Call: +92 3425127727
💬 WhatsApp: +92 3555339043
🎵 TikTok:
Haideri Travel & Tours — Where Every Trip Matters. 🚙💨

Congratulations on your 6th business anniversary 🎉
20/05/2025

Congratulations on your 6th business anniversary 🎉

Thank you for being part of this incredible journey 🙂

ریڈ ایپل ریسٹورنٹ جہاں آپ کو ملے گا شیف گلزار کے ہاتھوں کا بنا ہوا مزیدار چاؤمین، چکن کڑاہی، چکن کارن سوپ اور بہت کچھ۔شی...
22/04/2025

ریڈ ایپل ریسٹورنٹ جہاں آپ کو ملے گا شیف گلزار کے ہاتھوں کا بنا ہوا مزیدار چاؤمین، چکن کڑاہی، چکن کارن سوپ اور بہت کچھ۔شیف گلزار کو کراچی کے مشہور اور صفِ اول کے ریسٹورنٹس جیسے کباب جی، کولاچی وغیرہ میں کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔چائنیز فوڈ اور پاکستانی فوڈ کے علاوہ کونٹینینٹل فوڈ میں بھی انہیں مہارت حاصل ہے۔

آئیے اور شیف گلزار کے ہاتھوں سے تیار کردہ مزیدار چاؤمین، چکن کڑاہی، چکن کارن سوپ اور دیگر لاجواب کھانوں کا لطف اٹھائیں

پتہ: نزد عبداللہ ہسپتال سکردو بلتستان

ثاقب آٹوز سکردو کا افتتاح سید احمد شاہ الحسینی و شیخ یوسف نفسی صاحب کے دست مبارک سے  کیا گیا۔ یہاں پر تمام اقسام کے موٹر...
04/10/2023

ثاقب آٹوز سکردو کا افتتاح سید احمد شاہ الحسینی و شیخ یوسف نفسی صاحب کے دست مبارک سے کیا گیا۔
یہاں پر تمام اقسام کے موٹر بائیکس کے کام تسلی بخش انداز میں کئے جائیں گے۔

بمقام: ثاقب آٹوز ریڈیو پاکستان چوک سکردو نزد مدرسہ حافظ القرآن۔
Johar Saqib
saqib

Sultani Brothers new shop offering variety of products on reasonable price.
19/09/2023

Sultani Brothers new shop offering variety of products on reasonable price.

ہر قسم کے گھریلو و صنعتی سامان جن میں ٹیشو ،ڈائیپر و اشیاء خوردونوش شامل ہیں تھوک و پرچوں ریٹ پر گھر و دکان کی دہلیز پر ...
07/11/2022

ہر قسم کے گھریلو و صنعتی سامان جن میں ٹیشو ،ڈائیپر و اشیاء خوردونوش شامل ہیں تھوک و پرچوں ریٹ پر گھر و دکان کی دہلیز پر حاصل کرنے کے لئے ناصری برادران سے رابطہ کرے۔

26/10/2022
الحمد للہ ۔ علی کراکری اینڈ گیفٹ شاپ ,سٹی مارکیٹ علمدار چوک سکردو بروز اتوار بتاریخ 19 جون کو محترم قبلہ آغا سید احمد ال...
19/06/2022

الحمد للہ ۔
علی کراکری اینڈ گیفٹ شاپ ,سٹی مارکیٹ علمدار چوک سکردو بروز اتوار بتاریخ 19 جون کو محترم قبلہ آغا سید احمد الحسینی کے دست مبارک سے افتتاح ہوا۔اللہ مولانا عارف حیدری کے کاروبار میں برکت و وسعت عطا کرے ۔آمین

07/08/2021

میں نے بکریاں پالنے والے ایک چھوٹے سے فارمر سے پوچھا کہ آپ کے پاس کتنی بکریاں ہیں اور سالانہ کتنا کما لیتے ہو
اس نے کہا میرے پاس اچھی نسل کی بارہ بکریاں ہیں جو مجھے سالانہ چھ لاکھ روپے دیتی ہیں جو ماہانہ پچاس ہزار بنتا ہے
مگر میں نے جب بکریوں کے ریوڑ پر نظر دوڑائی تو اس میں بارہ نہیں تیرہ بکریاں تھیں
جب میں نے اس سے تیرھویں بکری کے بارے میں پوچھا تو اسکا جو جواب تھا وہ کمال کا تھا اور اسکا وہی ایک جملہ دراصل کامیاب ہونے کا بہت بڑا راز تھا
اس نے کہا کہ بارہ بکریوں سے میں چھ لاکھ منافع حاصل کرتا ہوں اور اس تیرھویں بکری کے دو بچے ہوتے ہیں ایک کی قربانی کرتا ہوں اور دوسرا کسی مستحق غریب کو دے دیتا ہوں
اس لئے یہ بکری میں نے گنتی میں شامل نہیں کی
یہ تیرہویں بکری باقی کی بارہ بکریوں کی محافظ ہے اور میرے لئے باعث خیر وبرکت ہے

یقین کریں کہ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔
دنیا کے بڑے بڑے فلاسفروں کے فلسفے ایک طرف اور اس بکریاں پالنے والے نوجوان کا یہ جملہ ایک طرف
مجھے وہ بات ان پڑھ سادہ لوح گلہ بان کامیابی کا وہ فلسفہ سمجھا گیا جو کامرس کی موٹی موٹی کتابیں مجھے نہ سمجھا سکیں (منقول)
حضرت علی علیہ السلام کا قول ہے
لوگ رزق کو محنت میں تلاش کرتے ہیں حالانکہ یہ سخاوت میں پوشیدہ ہے۔۔

27/07/2021

کاروبار کرنا سیکھئے -

شاہ صاحب نے کپڑے کا کاروبار شروع کیا تو گھر پر سب دوستوں کو بلایا‘ میں نے مبارکباد دی اور پوچھا کہ ’’شاہ جی! آپ کی فیملی تو ہمیشہ سے فرنیچر کے کاروبار سے وابستہ رہی ہے‘ یہ آپ کپڑے کے کاروبار کی طرف کیسے آ نکلے؟‘‘

شاہ جی مسکرائے اور بولے ’’یہی تو میری بدنصیبی ہے کہ مجھے پہلے علم ہی نہیں ہو سکا کہ کپڑے کا کاروبار کتنا کمال کا کاروبار ہے‘ والد صاحب نے بہت زور لگایا کہ فرنیچر کا کاروبار کرو لیکن میں نے انکار کر دیا‘ آج الحمدللہ دو ہفتے ہو گئے ہیں، کپڑے کی دکان کھولے اور دھڑا دھڑ گاہک آ رہے ہیں‘‘۔

تین ماہ بعد شاہ صاحب سے دوبارہ ملاقات ہوئی تو میں نے پوچھا ’’شاہ جی دکان کیسی چل رہی ہے؟‘‘ چہک کر بولے ’’آپ کی دعا سے روز کی سو درجن مرغیاں سیل ہو رہی ہیں‘‘۔

میں بوکھلا گیا ’’مرغیاں؟؟؟ لیکن شاہ جی کپڑے کی دکان پر مرغیوں کا کیا کام؟؟؟‘‘ شاہ جی چونک کر بولے ’’کون سی کپڑوں کی دکان؟… اچھا وہ… یار وہ تو بڑا ماٹھا کام نکلا‘ ایک دوست نے بتایا تھا کہ مرغیوں کا کام شروع کرو‘ یقین کرو اتنا پرافٹ ہو رہا ہے کہ سنبھالے نہیں سنبھلتا‘ بوتل منگواؤں؟‘‘ میں نے شکریہ ادا کیا اور واپس آ گیا۔

کافی دنوں بعد اتفاقاً شاہ صاحب مجھے ماڈل ٹائون پارک میں جوگنگ کرتے ہوئے مل گئے‘ بہت خوش نظر آرہے تھے۔ میں نے پوچھا ’’شاہ جی! کام کیسا جا رہا ہے؟‘‘ آنکھ مار کر بولے ’’پانچوں گھی میں ہیں‘ اب تو بچوں کا سائز بھی رکھ لیا ہے‘‘ میں نے حیرت سے پوچھا ’’یعنی چوزے بھی رکھ لیے ہیں؟‘‘

چونک کر بولے ’’چوزے… کون سے چوزے… اوہ! اچھا اچھا… وہ… مرغیوں والا کام… نہ بھائی نہ‘ انتہائی فضول کام تھا‘ بس ایسے ہی دوست کی باتوں میں آ گیا‘ اصل کام تو جوتیوں کا ہے‘ لبرٹی میں دکان کھولی ہے‘ زنانہ مردانہ اور بچگانہ جوتے رکھے ہیں‘ ہر وقت رش پڑا رہتا ہے‘‘۔

مجھے یقین تھا کہ اگلی بار جب شاہ جی سے ملاقات ہو گی تو وہ یقیناً نیا کام شروع کر چکے ہوں گے لیکن اس کی نوبت ہی نہ آ سکی‘ اگلی دفعہ وہ ملے تو ایک کمپنی میں سیلز مین کی نوکری کر رہے تھے‘ پتا چلا کہ چھ مختلف کاروبار شروع کر کے 25لاکھ کا بیڑا غرق کر چکے ہیں اور اب گھر تک بک گیا ہے لہٰذا مجبوراً بارہ ہزار کی نوکری کر رہے ہیں۔

آپ کو بھی ایسے بہت سے لوگ ملتے ہوں گے جن کا آفس اور بزنس کچھ عرصے بعد تبدیل ہو جاتا ہے۔ کیا وجہ ہے کہ بھرپور محنت، پیسے اور ایمانداری سے شروع کیے گئے کاروبار بھی نہیں چل رہے؟؟؟

وجہ صرف یہ ہے کہ ہم ہر وہ کاروبار کرنا چاہتے ہیں جس کے بارے میں کچھ نہیں جانتے اور جس کے بارے میں جانتے ہیں وہ کام ہمیں پسند ہی نہیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ مارکیٹ میں ایک بندے نے جوس کی دکان کھولی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ اتنا چل نکلی کہ اب اُس نے چار دکانیں اور خرید لی ہیں‘ ہم فوراً فیصلہ کر لیتے ہیں کہ ہم بھی جوس کی دکان کھولیں گے اور اُسی کے برابر میں کھولیں گے‘ لیکن پتا نہیں کیوں‘ اُس کی دکان چلتی ہے‘ ہماری نہیں چلتی۔

اسی طرح ہمیں کوئی رشتہ دار یا دوست آکے مشورہ دیتا ہے کہ آج کل یو پی ایس کا بزنس بہت چل رہا ہے‘ وہ ہمیں بتاتا ہے کہ اگر اُس کے پاس پیسہ ہوتا تو وہ یہ بزنس ضرور شروع کرتا‘ ہمارے ہاتھوں میں خارش شروع ہو جاتی ہے اور ہم کہتے ہیں کہ یار اگر پیسہ میں لگائوں تو کیا تم ٹائم دو گے؟ وہ فوراً ہامی بھر لیتا ہے‘ ہم اُس کے بھروسے پہ دکان میں سامان ڈالتے ہیں‘

شروع شروع میں ایک دوسرے پر جان چھڑکی جاتی ہے اور جونہی کاروبار چلنے لگتا ہے‘ رنجشیں بیدار ہونا شروع ہو جاتی ہے اور چند مہینوں میں دونوں علیحدہ ہو جاتے ہیں‘ دوست کسی اور کے ساتھ کام شروع کر دیتا ہے اور ہم ہونقوں کی طرح منہ اٹھائے بیٹھے رہ جاتے ہیں کہ نہ یو پی ایس کے کام کو جانتے ہیں، نہ اِس شعبے سے متعلقہ لوگوں کو۔

ہم آفس پہلے کھول لیتے ہیں اور یہ بعد میں سوچتے ہیں کہ اِس میں کام کیا کرنا ہے؟ ہماری ساری توجہ آفس کی ڈیکوریشن پر لگی رہتی ہے حالانکہ دنیا بھر میں آفس کا تصور ختم ہوتا جا رہا ہے‘ لوگ آپ کا کام دیکھتے ہیں‘ آفس نہیں۔

ہم کاروبار شروع تو کر لیتے ہیں اور کام نہ جاننے کے باوجود کچھ عرصہ تک اُسے چلا بھی لیتے ہیں لیکن جیسے ہی ہمیں کام کی کچھ سمجھ آنا شروع ہوتی ہے‘ ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہو جاتاہے اور ہم وہ کاروبار ختم کر دیتے ہیں۔

ہمارے ہاں ایک عجیب و غریب بات مشہور ہے کہ پاکستان میں اور کوئی کام چلے نہ چلے‘ کھانے کا کام ضرور چل جاتا ہے‘ یہ بالکل غلط ہے۔ کیا آپ نے اپنی گلی‘ محلے‘ شہر میں کئی ریسٹورنٹ کھلتے اور پھر بند ہوتے نہیں دیکھے؟ اِن کا کام کیوں نہیں چلا؟

وجہ صرف یہ ہے کہ ہم کاروبار کے انتخاب پر سوچ بچار ہی نہیں کرتے‘ بہت سے لوگ اپنا خاندانی کام نہیں کرنا چاہتے حالانکہ اُس میں ان کے پاس مہارت بھی ہوتی ہے اور تجربہ بھی۔

کاروبار نہ چلنے کی ایک وجہ ہمارا ضرورت سے زیادہ خود پر اعتماد بھی ہے‘ بعض اوقات یہ اعتماد ضد کی شکل اختیار کر لیتا ہے‘ ہمیں صاف نظر آ رہا ہوتا ہے کہ ہمارا کاروبار اب مزید نہیں چل سکتا‘ اِسے بند کر دینا چاہیے لیکن ہم دنیا کے طعنوں کے خوف سے اسے مسلسل چلانے پر بضد رہتے ہیں‘ اپنا نقصان کرتے رہتے ہیں اور ہوش تب آتا ہے جب سب کچھ لٹ چکا ہوتا ہے۔

ناتجربہ کاری اور عدم برداشت دونوں کسی بھی کاروبار کو تباہ کر دیتی ہیں۔ میرے گھر کے قریب والی مارکیٹ میں میرے ایک محلے دار نے پیزا شاپ کھولی‘ دن رات اُس کی دکان پر رش لگا رہتا تھا‘ پتا چلا کہ یہ سب رشتے دار اور دوست عزیز ہیں، جو مفت میں پیزا کھانے کھنچے چلے آتے ہیں۔

موصوف بھی دل کے سخی تھے لہٰذا اپنی ٹور بنانے کے لیے دھڑا دھڑ مفت پیزے کھلاتے رہے… چھ ماہ بعد شاپ بند ہو گئی‘ آج کل ایک پیزا شاپ پر ڈلیوری بوائے کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

کاروبار کرنے کے کچھ اصول اور طریقے ہوتے ہیں‘ کسی بھی کاروبار کو شروع کرنے سے پہلے اُن لوگوں کو ضرور دیکھئے جو کامیابی سے کاروبار چلا رہے ہیں۔ اِن میں سے آپ کو اکثر ایسے لوگ ملیں گے جو برسوں سے ایک ہی کاروبار کرتے چلے آرہے ہیں۔

اس کا فائدہ یہ ہوا کہ اُن کے Contacts بھی بن گئے‘ جان پہچان بھی ہو گئی اور کاروبار کے اسرار و رموز سے بھی آگاہی ہو گئی۔ ہونا بھی یہی چاہئے‘ جو کاروبار آپ شروع کر رہے ہیں اُس کے متعلق آپ کو سب کچھ خود پتا ہونا چاہئے‘

مثلاً اگر آپ دہی بھلے کی دکان کھولنا چاہتے ہیں تو آپ کو شروع سے آخر تک دہی بھلے خود بنانے آنے چاہئیں ورنہ آپ ملازمین کے رحم و کرم پر رہ جائیں گے اور آخری وقت تک پتا نہیں چلے گا کہ کاروبار میں نقصان کیوں ہو رہا ہے؟

یاد رکھئے! ہر وہ کام جو ہمیں پوری طرح آتا ہے وہی ہمارا بہترین کاروبار ہو سکتا ہے‘ تاہم اس میں جگہ کا انتخاب بھی بنیادی اہمیت رکھتا ہے‘ قبرستان میں پی سی او کھول لیں گے یا چوتھی منزل پر پٹرول پمپ بنا لیں گے تو گاہک نے خاک آنا ہے!!!

آپ نے ایسے لوگ بھی دیکھے ہوں گے جو پہلی دفعہ کوئی کاروبار شروع کرتے ہیں‘ اُس میں اُن کا کوئی خاص تجربہ بھی نہیں ہوتا لیکن پھر بھی ان کا کاروبار دن دگنی رات چوگنی ترقی کرتا ہے…

جی ہاں! ایسا بھی ہوتا ہے لیکن بالکل ایسے ہی جیسے لاکھوں لوگوں میں سے کسی ایک کا پرائز بانڈ نکل آتا ہے‘ لہٰذا قسمت کا دروازہ کھلنے کا انتظار نہ کیجئے… دیوار توڑئیے اور راستہ بنا لیجئے۔

12/07/2021

ساجد شارق کو سکردو میں ڈیلر شپ کا باقاعدہ افتتاح بدست جناب محترم شیخ جواد حافظی صاحب بہت مبارک ہو۔

Address

Lines Area
Karachi

Telephone

0346

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghavis Bussiness Committee - GBC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share