Shariyah Business Exchange

Shariyah Business Exchange This Page is created to grow your business with us
This is a business growing platform for everyone.

25/06/2026

تجارت کریں

20/06/2026

علماء کرام کے مؤقر وفد کی آمد۔۔۔

ہماری خوش بختی کے گذشتہ دنوں استاذ الحرم حضرت مولانا قاری عبدالغفور مدنی صاحب ( مدینہ منورہ ) کی قیادت میں علماء کرام کے ایک خوبصورت وفد نے حمدان پنسار سٹور کو اپنی تشریف آوری سے رونق بخشی
حمدان پنسار سٹور پر شربت خس سے ان کی تواضع اور نور پور میں کچھ قیام کے بعد ہم عجوہ گارڈن ریسٹورنٹ بہاولپور میں پہنچے
جہاں پر ایک خوبصورت علمی روحانی اور کاروباری میٹ اپ ہوا بعد ازاں نور محل بہاولپور میں حاضری ہوئی ۔۔۔۔

اس خوبصورت وفد میں مایہ ناز خطیب حضرت مولانا اشرف ساجد صاحب ( راولپنڈی ) حضرت قاری عبدالرحمن صاحب اور حضرت مولانا سعید حیدری صاحب سمیت شریعہ بزنس گروپ کے روح رواں اور معزز رکن حضرت مولانا عبدالشکور صاحب المعروف عبدالشکور مدد والا بھی شریک تھے۔۔۔

ایک خوبصورت اور یادگار مجلس جمی تمام احباب جہان دیدہ لوگ تھے ان کے تجربے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا

جبکہ میزبانی کے فرائض برادر مکرم مولانا حامد ارشد صاحب ، خواجہ حسن ارشد اور بندہ نے سرانجام دیے

تمام احباب کی آمد کا اور ان کی خلوص محبتوں کا بہت بہت شکریہ ۔

*شریعہ بزنس ایکسچینج گروپ کے تحت بابرکت ملاقات* مولانا حامد ارشد صاحب ( حمدان ھربل والے )کی جنرل سیکرٹری شریعہ بزنس ایکس...
19/06/2026

*شریعہ بزنس ایکسچینج گروپ کے تحت بابرکت ملاقات* مولانا حامد ارشد صاحب ( حمدان ھربل والے )
کی جنرل سیکرٹری شریعہ بزنس ایکسچینج گروپ پاکستان مولانا مفتی احسان احمد الحسینی صاحب سے ملاقات ۔
الحمدللہ، شریعہ بزنس ایکسچینج گروپ کی کوششوں سے علمائے کرام کے مابین کاروباری روابط کا ایک اور حسین باب رقم ہوا۔
* *

19/06/2026

*شریعہ بزنس ایکسچینج گروپ کے تحت بابرکت ملاقات*

الحمدللہ، شریعہ بزنس ایکسچینج گروپ کی کوششوں سے علمائے کرام کے مابین کاروباری روابط کا ایک اور حسین باب رقم ہوا۔

آج ہمیں یہ سعادت حاصل ہوئی کہ شریعہ بزنس ایکسچینج گروپ کے معزز ممبر، جید عالم دین *مولانا عقیل احمد درخواستی صاحب* نے *حمدان پنسار اسٹور، حمدان ہربل* پر تشریف آوری فرمائی۔

اس موقع پر *حمدان ہربل اینڈ حمدان پنسار اسٹور کے سی ای او محترم حامد ارشد صاحب* سے مولانا صاحب کی پرتپاک اور کاروباری حوالے سے بامقصد ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دینی اقدار کے مطابق تجارت، حلال کاروبار کے فروغ اور باہمی تعاون کے روشن پہلوؤں پر گفتگو ہوئی۔

ہم *شریعہ بزنس ایکسچینج گروپ کے بانیان و منتظمین* کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جن کی اخلاص پر مبنی کاوشوں کی بدولت آج علمائے کرام اور دینی مزاج رکھنے والے تاجر حضرات ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو رہے ہیں۔ یہ گروپ صرف ایک واٹس ایپ گروپ نہیں، بلکہ "تعاونوا علی البر والتقوی" کی عملی تصویر ہے۔

یہ میٹ اپ اس بات کا ثبوت ہے کہ جب نیت خالص ہو اور مقصد دین و دنیا کی بھلائی ہو، تو اللہ تعالیٰ علم و تجارت کو یکجا کر کے برکت کے دروازے کھول دیتا ہے۔ علمائے کرام کا میدانِ عمل میں آنا اور تاجروں کا علماء سے رہنمائی لینا، یہی امت کی کامیابی کا راستہ ہے۔

اللہ تعالیٰ مولانا عقیل احمد درخواستی صاحب کے علم و عمل میں برکت دے، حامد ارشد صاحب کے کاروبار میں وسعت و حلال رزق عطا فرمائے، اور شریعہ بزنس ایکسچینج گروپ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین

* *

18/06/2026

مولانا حامد ارشد صاحب مولانا مجاھد ارشد صاحب کے ساتھ کاروباری علماء کرام کا میٹ اپ

:   احباب کی ملتان آمد ❤️ #کراچی سے تشریف لانے والے محترم مولانا عبدالشکور مدد والا صاحب،  وائس چیئرمین شریعہ بزنس ایکسچ...
18/06/2026

: احباب کی ملتان آمد ❤️

#کراچی سے تشریف لانے والے محترم مولانا
عبدالشکور مدد والا صاحب، وائس چیئرمین
شریعہ بزنس ایکسچینج گروپ اور دیگر معزز اراکین میں شامل تھے مولانا حامد ارشد صاحب
(حمدان ہربل والے) سمیت کئی احباب کے ساتھ ملتان میں ایک شاندار اپ میں شرکت کا موقع ملا۔ یہ نشست رات گئے تک جاری رہی اور علم، تجربات اور کاروباری رہنمائی سے بھرپور رہی۔

شریعہ بزنس ایکسچینج کے اکابر علماء کرام کاروبار کے میدان میں علماء کی رہنمائی اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے جس فکرمندی اور اخلاص کے ساتھ کام کر رہے ہیں، وہ قابلِ تحسین ہے۔

مولانا عبدالشکور مدد والا صاحب ایک ملنسار، صاف گو اور مخلص شخصیت کے مالک ہیں۔
انہوں نے علماء کرام کو کاروبار کی طرف راغب کرنے اور معاشی طور پر مضبوط بنانے کا جو بیڑا اٹھایا ہے، وہ ماشاءاللہ دن بدن ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔
اسی سلسلے میں ملتان کی اس نشست میں ناچیز کو بھی حاضری، ملاقات اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کا شرف حاصل ہوا۔

مولانا حامد ارشد صاحب (حمدان ہربل والے) ایک کامیاب بزنس مین ہیں اور انہوں نے اپنی محنت، محبت اور خلوص کے ذریعے کئی علماء کرام کو کاروباری میدان میں شامل کیا ہے۔ یہ ان کے اخلاص کا ثبوت ہے کہ وہ خود کامیاب ہونے کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔

درحقیقت یہی ہمارے علماء کرام کی شان، پہچان اور ذمہ داری ہے کہ جو بھلائی اور کامیابی اپنے لیے پسند کریں، وہی دوسروں کے لیے بھی پسند کریں۔

اللہ تعالیٰ راستے کھولے گا، آسانیاں پیدا فرمائے گا اور اس مبارک جدوجہد میں مزید برکتیں عطا فرمائے گا۔

میں تمام معزز مہمانوں کا ملتان آمد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ جب بھی ملتان تشریف لائیں، ہمیں دوبارہ ملاقات اور زیارت کا شرف حاصل ہو۔

جزاکم اللہ خیراً
مولانا محمد #عطاءالرحمن
#ملتان۔فاضل جامعہ خیرالمدارس ملتان❤️
عبدالشکور مدد والا کراچی:
ماشاءاللہ ۔۔ مولانامحمد عطاءالرحمن صاحب۔۔
آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔۔آپکے شکریہ کا میں دل سے قدر کرتا ہوں اللہ کریم آپکو سلامت رکھے۔۔
مولانا عطاء الرحمن صاحب ایک بہترین شخصیت ہیں ہنس مکھ سادہ مزاج اور محنتی آدمی ہیں ۔۔
ملتان سے تعلق ہے۔۔
فراغت جامعہ خیرالمدارس #ملتان سے ہے۔۔
اور ماشاءاللہ ڈی۔ایچ۔اے ملتان میں امام خطیب بھی ہیں۔

مولانا کو یہ اعزاز حاصل رہا جامعہ خیرالمدارس میں تقریبا 5 سال دورہ حدیث تک کلاس کے امیر رہے۔۔
اور اکابر اساتذہ کا قرب حاصل رہا۔۔۔

قابل فخر بات یہ ہے کہ ۔۔
حضرت اس وقت مولاناحامد ارشد صاحب
( ) کےساتھ ملکر ریسیلر کےطورپرکام کررہےہیں

ھم شریعہ بزنس ایکسچینج گروپ ۔
ملتان بہاولپور رحیم یار خان جنوبی پنجاب کو کاروباری علماء کرام کا شریعہ بزنس ایکسچینج کا
حب بنائیں گے ۔
جنکی قیادت مولانا #حامدارشد صاحب جیسے نوجوان ینگ علماء کرام اور مولانا عطاء الرحمن جیسے قابل زی قدر نوجوانوں کے سپرد کریں گے ۔
عبدالشکور #مددوالا کراچی
Jahan Yaqoob

  کے کاروباری علماء کرام کے ساتھ بیٹھک  ۔
17/06/2026

کے کاروباری علماء کرام کے ساتھ بیٹھک ۔

17/06/2026

ملتان کے کاروباری علماء کرام کے ساتھ بیٹھک ۔

خانپور کے مستقبل کی کاروباری شخصیات ۔
12/06/2026

خانپور کے مستقبل کی کاروباری شخصیات ۔

12/06/2026

علماء کرام او کاروبار کریں ۔
طلباء کرام او کاروبار کریں ۔

Address

Karachi
75950

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shariyah Business Exchange posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share