06/09/2025
*اَلسَّلاَمُ عَلَيكُم وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكاتُہ*
*سب تعریفیں اللہ تعالٰی کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔*
بہترین داعی وہ ہے جو لوگوں کو اپنے ساتھ نہیں، رب کے ساتھ جوڑے۔ اسلام صرف عبادات کا نام نہیں بلکہ زبان، اخلاق اور برتاؤ کا بھی دین ہے۔
اے مالک ارض وسماء! جو ہمارے مقدر میں نہیں لکھا اسکی کوشش میں ہمیں مبتلا نہ کرنا اور جو تقدیر میں لکھ دیا ہے اسے ہمارے لئے آسان کر دینا۔ یا اللہ ہمیں ہر حال میں اپنا شکر ادا کرنے اور ہمیں سکون صبر اور حوصلہ عطا فرما۔
اے پاک پروردگار! ہمارے ملک پاکستان کو مشکلات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کردے۔ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں پر اپنا خاص کرم فرما اور ان کو آزادی نصیب فرما۔
*آمین یارب العالمین*