Sir Imran Khaliq

Sir Imran Khaliq This is official page of famous Accounting teacher Sir imran Khaliq (Director Ik group coaching), V

29/04/2026
پہلے پی ایس ایل سے لے کر اب تک بابراعظم کی کارکردگی بابراعظم نے 2016 پہلے پی ایس ایل میں صرف 2 میچز کھیلے اور 15 رنز بنا...
23/04/2026

پہلے پی ایس ایل سے لے کر اب تک بابراعظم کی کارکردگی
بابراعظم نے 2016 پہلے پی ایس ایل میں صرف 2 میچز کھیلے اور 15 رنز بنائے،
پی ایس ایل کے 11 سالوں میں بابراعظم نے 2024 میں سب سے زیادہ 569 رنز بنائے، تقریبا 57 کی ایوریج اور 142.60 کا سٹرائک ریٹ تھا۔
2025 یعنی کہ پچھلا سال بابر کا سب سے برا تھا 10 میچز کھیل کر صرف 288 رنز ہی بنا پائے۔
اس سال 2026 میں اب تک 7 میچز میں 401 رنز بنا چکے ہیں وہ بھی 143.72 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ۔
11 سالوں میں اب تک بابراعظم 107 میچز کھیل کر 4193 رنز بنا چکے ہیں 40 کی ایوریج بنتی ہے۔ یہ پی ایس ایل میں کسی بھی کھلاڑی کے سب سے زیادہ رنز ہیں۔
اس میں کوئی شک نہیں پاکستان سپر لیگ کا کنگ بابراعظم ہی ہے اس کے قریب کوئی بھی نہیں ہے۔


ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رفیعہ جاوید کے مطابق  صوبے میں میٹرک کے امتحانات 10 اپریل 2026 سے جاری ہیں لہٰذا  اپریل 2026 ک...
23/04/2026

ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رفیعہ جاوید کے مطابق صوبے میں میٹرک کے امتحانات 10 اپریل 2026 سے جاری ہیں لہٰذا اپریل 2026 کے امتحان دینے والےطلبہ پر اضافی فیس نہ ڈالی جائے، نویں سے دسویں جماعت میں جانے والے طلبہ کیلئے فیس شیڈول موجودہے

23/04/2026

سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی میں اساتذہ بھرتیوں کے لیے ویٹنگ امیدواروں معاملے پر تفصیلی غور

کیمٹی کی سربراہی اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے بطور چیئرمین کی۔

کمیٹی اجلاس میں وزیر داخلہ و پارلیمانی افیئرز ضیا لنجار، وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ، رکن سندھ اسیمبلی جمیل احمد سومرو، اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی، ایم پی اے تنزیلہ ام حبیبہ اور دیگر کمیٹی میمبرز نے شرکت کی۔

صوبے میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے پاکستان کی سب سے بڑی بھرتیاں کی گئی۔ بریفنگ

سندھ میں 95 ہزار سے زائد اساتذہ کی میرٹ پر بھرتیاں قومی سطح کی کامیابی ہیں، اسپیکر اویس قادر شاہ

اتنی بڑی تعداد میں شفاف اساتذہ بھرتیاں سندھ حکومت کا تاریخی اقدام قرار دیا گیا۔

اویس قادر شاہ نے کہا میرٹ، شفافیت اور تعلیمی بہتری کو ہر صورت برقرار رکھا جانا ضروری ہے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی نے اساتذہ بھرتیوں کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر زور دے دیا۔

کمیٹی کے سامنے پیش تمام ڈیٹا کا تکنیکی جائزہ لیا جائے گا، اویس قادر شاہ

ویٹنگ لسٹ کے معاملے پر حتمی سفارشات آئندہ اجلاس میں مرتب کی جائیں گی، اویس قادر شاہ

وزیر تعلیم سندھ سید سردار عمی شاہ نے اساتذہ بھرتیوں کے تمام مراحل کی نگرانی پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کرنے کی تجویز دی۔

تعلیم کو مستقبل کے تقاضوں کے مطابق محفوظ اور شفاف بنانا ہوگا، سردار شاہ

اساتذہ بھرتیوں میں اپوزیشن اور حکومتی نمائندگی کے ساتھ مکمل شفافیت یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ سردار شاہ

سخت اور دور دراز علاقوں میں اساتذہ کی کمی پورا کرنا بڑا چیلنج تھا، پالیسیز میں نرمی کا فائدہ ہوا اسکولز میں اساتذہ کی کمی پوری ہوئی۔ سردار شاہ

آئی بی اے کے تحت او ایم آر اور ای ایم آر بیس شفاف ٹیسٹنگ عمل کو سراہا گیا۔ سردار شاہ

پی ایس ٹی کے لیے یو سی بیس، جے ای ایس ٹی کے لیے تعلقہ بیس پالیسی پر عملدرآمد کیا گیا۔ سردار شاہ

2019 میں 50 ہزار سے زائد اساتذہ کی خالی آسامیاں سامنے آئیں، کمیٹی کو بریفنگ

2022 میں اساتذہ بھرتیوں کا بڑا عمل شروع کیا گیا، کمیٹی میں تفصیلات پیش

وزیر قانون ضیا لنجار نے کہا قانونی دائرہ کار اور پالیسی فریم ورک کے اندر رہ کر فیصلے کیے جائیں۔

ضیا لنجار نے کہا میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

احتجاجی صورتحال اور عوامی مسائل سے بچنے کے لیے معاملے کا مستقل حل ضروری قرار ہے۔ ضیا لنجار

اجلاس میں پرانے نتائج پر غیر معینہ مدت تک انحصار کے بجائے دوبارہ ٹیسٹ کی تجویز بھی سامنے آئی۔

نئی بھرتیوں میں فریش گریجویٹس کے لیے بھی مساوی مواقع یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

ویٹنگ لسٹ کے لیے ٹائم فریم یا اینڈ لائن مقرر کرنے کی تجویز پر اتفاق

عمر کی حد مکمل کرنے والے امیدواروں کے لیے ایج ریلیکسیشن پر غور کی سفارش اور تجاویز پر بھی بحث کیا گیا۔

جمیل سومرو نے کہا کئی امیدوار برسوں سے انتظار میں ہیں، معاشرتی مسائل کے پہلو کو بھی دیکھنا ہوگا۔

جمیل سومرو نے طویل عرصے سے انتظار کرنے والے امیدواروں کے مسائل پر خصوصی غور کا مطالبہ کیا

کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ تمام تجاویز قانونی اور پالیسی فریم ورک کے مطابق ہوں گی

ایس ٹی آر کے مطابق مستقبل کی اساتذہ ضرورت اور ویکنسی ریشنلائزیشن کا جائزہ لیا جائے گا۔

خواتین امیدواروں کی نمایاں کامیابی اور بہتر پاسنگ شرح کو اجلاس میں سراہا گیا

سندھ میں پہلی بار بھرتیوں کے کسی مرحلے میں 32 ہزار خواتین کو روزگار ملنا بھی بہت بڑی کامیابی ہے۔

اوپن میرٹ، خواتین، اقلیتی اور معذور کوٹہ پر شفاف بھرتیوں کا عمل کیا گیا۔

ای سی ٹی اور 55 فیصد تھریش ہولڈ کے معاملے پر آئندہ اجلاس میں غور ہوگا۔

آئندہ اجلاس میں تمام اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ ریکارڈ اور متعلقہ مواد کمیٹی تجاویز کے ساتھ کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت

اساتذہ بھرتیوں کے مستقبل کے تمام مراحل کی نگرانی کمیٹی کے سپرد کرنے کی تجویز

حتمی سفارشات آئندہ اجلاس میں مزید مشاورت کے بعد فائنل کی جائیں گی

Address

Buffer Zone North Nazimabad
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sir Imran Khaliq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share