10/12/2020
السلام علیکم
میری اس تحریر کا مقصد پورشنز کے عام خریدار کی ذہنی کشمکش کا شکار ہونے والوں کے لیئے ھے۔
رہائشی پورشنز خریدنے کے لئیے چند احتیاطی تدابیر کہ جن کو مد نظر رکھتے ھوئے اگر آپ پورشن خریدتے یا بیچتے ھیں تو کسی بھی قسم کے فراڈ، نقصان سے بچ سکتے ھیں*
پورشن خریدتے وقت رہائشی پراپرٹی،مکان کے کاغذات متعلقہ ادارے، KDA سے مکمل جانچ پڑتال کے بعد *صاحب جائیداد* ایک بار پھر جتادوں *جائیداد کے مالک* سے مذکورہ پورشن کا ایگریمنٹ طے کریں۔
(چونکہ دیکھنے میں آرہا ھے انویسٹرز،ٹھیکیدار حضرات 10% پرسینٹ/ فیصد پر ایگریمنٹ کرنے کے بعد پورشنز کی بکنگ کرنا شروع کردیتے ھیں لہٰذہ اس سے بچیں!')
جو بھی شرائط آپ دونوں کے مابین طے ھوں وہ بطور ایگریمنٹ میں تحریر کریں۔ اپنے تمام معاملات مکان کے مالک سے ھی رکھنے ھیں مکان بننے سے،مکان مکمل تعمیر ھونے تک!"
اب آجائیں مکان کی تعمیر کے دوران کے معاملات پر" گرائونڈ،پہلا مالا، دوسرا مالا، یہاں تک تو سرکار یعنی KDA , SBCA *رہائشی* مکان پر صرف گراؤنڈ+ 2* بنانے کی اجازت دیتی ھے!' لہٰذا مالک پابند ھے کہ آپ اس سے مذکورہ *نقشہ* متعلقہ ادارے سے *تصدیق* کروائیں، کیونکہ سب لیز کرواتے وقت آپ کو مذکورہ پورشن کا نقشہ رجسٹرار کو دکھانا پڑیگا !"
قبضہ حاصل کرتے وقت گیس، بجلی کے میٹر میں بھی دیکھ بھال کرلیں کیوںکہ آج کل گیس بجلی کے اداروں کی طرف سے بھی معاملات عجیب چل رہے ہیں!'
تمام پچھلے بقایا جات کلئیر کروالیں چوںکہ ہر ادارہ بقایا جات کلیئر ھونے پر این او سی جاری کرتا ھے،لہٰذا آپ وہ تمام NOC's اپنے پاس محفوظ رکھیں تا کہ وقت ضرورت کام آسکے* سب لیز ضرور کروئیں اسی میں آپ کی بہتری اور آپ کی رقم محفوظ رہیگی!'
ایسے میں آپ کا رئیلٹر/اسٹیٹ ایجنٹ بھی آپ کی رہنمائی کرتا رہیگا، اور آپ کے لئیے مزید آسانی کے معاملات میں آپ کا معاون ومددگار رہے گا۔
اگر آپ ان ہدایات پر عمل کرلینگے تو میں گارنٹی دیتا ھوں کہ انشاءلله آپ کی رقم اور وقت محفوظ رھینگے،ھر طرح کی ذہنی اذیت،پریشانی سے محفوظ رہینگے۔انشاءلله
آپ کی خدمت کے لئیے کوشاں
عزیزآباد کنگ اسٹیٹ
منصور احمد
03003691296