21/09/2024
السلام علیکم
فیس بوک کے سب دوستوں کو میرا آخری سلام -
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ آج کل سوشل میڈیا صرف انٹرٹیننگ نہیں رہی بلکہ وہ ایک ایٹم بم بن چکی ہے۔
اکاؤنٹس کا ہیک ہونا روز کا معمول ہو چکا ہے اور جس کی وجہ سے ایک کربناک صورتحال جنم لے چکی ہے، کسی کی پگڑی اچھالنی ہو یا کسی کو کافر قرار دینا ہو اس کے لیے سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم ایک مظبوط ذریعہ بن چکا ہے۔
الحمد للہ میں ایک مسلمان ہوں اور ہمارے پیارے آقا صلعم کو اللہ کا آخری پیغمبر مانتا ہوں اور یہ میرا ایمان ہے۔
میرا فیس بک کا ایک ہی اکاؤنٹ ہے اور وہ یہ ہی ہے جس سے میں یہ آخری پوسٹ کر رہا ہوں اور اس کے علاوہ میرا اور کوئی بھی فیس بک اکاؤنٹ نہیں ہے، اگر میرے نام سے کوئی اکاؤنٹ کسی کی بھی طرف اگر بنتا ہے تو اس سے میرا کوئی واسطہ نہیں ہوگا اور اس کو جعلی اکاؤنٹ تسلیم کیا جائے اور اس اکاؤنٹ کو بلاک کردیا جائے اور اس کی فیس بوک انتظامیہ کو رپورٹ کی جائے یہ میری درخواست ہے آپ سب لوگوں سے۔
میں اپنا یہ فیس بوک اکاؤنٹ ڈلیٹ کرنے جا رہا ہوں۔
آپ سب کا بہت بہت شکریہ
اللہ آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین