MK International

MK International MK International is the Sole Proprietor Company established in 2013. MK International deals in diffe

30/07/2026

Professional Business Services All Under One Roof!

From NTN Registration, Income Tax Returns, ISO Certification to SECP Business Registration, MK International has got you covered!

27/07/2026

📢 *گوشوارہ آمدن (Tax Year 2026) — ٹیکس پریکٹیشنرز کے لیے سنگین چیلنجز*

ٹیکس سال 2026 کے نئے انکم ٹیکس ریٹرن میں متعدد عملی مسائل سامنے آئے ہیں، جن کی وجہ سے ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پریکٹیشنرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

*اہم مسائل درج ذیل ہیں:*
▪️ سابقہ سال کا *Trading Profit & Loss Account* کا ڈیٹا دستیاب نہیں۔

▪️ تقریباً تمام کالمز کی ترتیب تبدیل کر دی گئی ہے، جس سے متعلقہ معلومات تلاش کرنے میں غیر معمولی وقت لگ رہا ہے۔

▪️ ٹیکس *Deductions* کے ہیڈز میں اندراج کے لیے واضح رہنمائی موجود نہیں، جبکہ پہلے سے موجود ڈیٹا کو ایڈٹ کرنا بھی مشکل بنا دیا گیا ہے۔

▪️ ویلتھ سٹیٹمنٹ میں *Business Capital* کو ایڈٹ کرنے کا آپشن موجود نہیں۔

▪️ بینک *Profit* کے سیکشن میں *National Savings* کی پنشنرز اور بیواؤں کے لیے مخصوص کالم شامل نہیں کیے گئے۔

▪️ سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کے لیے لازم *Balance Sheet* میں غیر ضروری طور پر مزید آئٹمز شامل کر دی گئی ہیں، جس سے تیاری مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔

▪️ پرسنل *Expense* کا صفحہ Wealth Statement سے منسلک کر دیا گیا ہے اور اس میں بھی اضافی تفصیلات طلب کی جا رہی ہیں۔

موجودہ صورتحال میں ٹیکس پریکٹیشنرز کو صرف نئے ریٹرن کی ساخت اور تقاضوں کو سمجھنے میں ہی کافی وقت درکار ہوگا، جس کے باعث اگست کا بڑا حصہ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

📌 **ہمارا مطالبہ:**
تمام ٹیکس بار ایسوسی ایشنز فوری طور پر *فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR)* اور وزیراعظم پاکستان کو اس معاملے پر باضابطہ طور پر آگاہ کریں، تاکہ ان عملی مسائل کو دور کیا جا سکے اور ریٹرن فائلنگ کا عمل آسان بنایا جائے۔

*نوٹ:* یہ نکات ٹیکس پریکٹیشنرز کی جانب سے سامنے آنے والے ابتدائی عملی مشاہدات پر مبنی ہیں۔ اگر آپ کو بھی مزید مسائل درپیش ہیں تو انہیں بھی اجاگر کیا جانا چاہیے تاکہ بروقت اصلاحات ممکن ہو سکیں۔

# Copied

25/07/2026

Address

Defence Housing Society Phase-II, Extension
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MK International posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share