Mene socha hai

Mene socha hai Kch khayal mere tumhary liye....
Kch beaten Jo tumse keh na saki
Kch yadain jinhn me bhula na saki
Kch lams Jo ab tk baqi hn
Meri shyari m meri baton me

19/11/2020

سب ہی لوگ سوتے ہیں جاناں کہیں جب رات ہوتی ہےخوشیوں بھرے دل یا غموں سے بوجھلغم دنیا سے غافل ہو کرتھکن سے چور بھی جاناںتھک...
18/11/2020

سب ہی لوگ سوتے ہیں جاناں
کہیں جب رات ہوتی ہے
خوشیوں بھرے دل
یا غموں سے بوجھل
غم دنیا سے غافل ہو کر
تھکن سے چور بھی جاناں
تھکا ٹوٹا بدن لے کر
سارے ہی لوگ سوتے ہیں
مگر جب رات ہوتی ہے
دیوانے جاگتے رہتے ہیں
دو پیار کرنے والے دل
جدائی میں تڑپتے ہیں
وہ بس یادوں میں جلتے ہیں
انہیں جب نیند آتی ہے
یہ یادیں چھیڑ جاتی ہیں
مصروفیت دن بھر تو جاناں
کبھی سونے نہیں دیتی
مگر جب رات ہوتی ہے
یہ دنیا مست سوتی ہے
دیوانے جاگتے رہتے ہیں
دعائیں مانگتے رہتے ہیں
تمہاری وہ دیوانی بھی
رات بھر جاگا کرتی ہے
تم ہی سے پیار کرتی ہے
ختم یہ دوریاں کر دے
رب سے فریاد کرتی ہے
وہ دن بھر مصروف رہتی ہے
مگر جب رات ہوتی ہے
وہ دل کو تھام لیتی ہے
کہیں چین نہ پائے تو
تمہارا نام لیتی ہے
تم ہی کو سوچنا اس کا
تم ہی کو کھوجتی ہے وہ
سحر سے لے کے شام تک
وہ سب کے ساتھ ہوتی ہے
مگر جب رات ہوتی ہے
وہ تنہا, بہت تنہا
رب کی بندگی کرتی
وہ آنسو بہاتی اک لڑکی
بس تم کو ہی دعاؤں میں
رب سے مانگا کرتی ہے
تمہیں شاید معلوم نہیں
وہ تم پر کتنا مرتی ہے.....
کبھی تم بھی محبت میں
کسی اک رات جاگے ہو؟
دن بھر کے تھکے ٹوٹے
کہاں تم جاگ سکتے ہو
تم تو سو ہی جاتے ہو
مگر جب رات ہوتی ہے
وہ لڑکی سو نہیں پاتی
وہ کیوں سونے سے ڈرتی ہے؟
یا شاید! کچھ کھونے سے ڈرتی ہے
اس سے کہا... سو جایا کرو
اس طرح نہ رویا کرو
یوں اپنی جان نہ کھویا کرو
اداسیوں میں کھوئی ہوئی
وہ کچھ یوں, گویا ہوئی
میں بے سبب تو نہیں روتی
کچھ بے سبب نہیں کھوتی
یہ رتجگے اور میرے آنسو
یہ گھاٹے کا سودا نہیں
اے واعظ! میں ان کے عوض
اپنی جان ہی مانگا کرتی ہوں
میں دن بھر بے چین رہتی ہوں
مگر جب رات ہوتی ہے
یہ رتجگے مجھے سکون پہنچاتے ہیں
مانا کہ بہت تڑپاتے ہیں
مگر وہ دلبر ہی کیا!
جس میں تڑپ نہ ہو
ان رتجگوں میں تو مجھے
میری پہچان ملتی ہے
ان رتجگوں سے ہی مجھے میری جان ملے گی
میں دن بھر رو نہیں سکتی
مگر جب رات ہوتی ہے
میں چپ چاپ خوب روتی ہوں
اسی کو مانگا کرتی ہوں
وہ جو روح میں بستا ہو
اسے مانگنا کوئی کیسے چھوڑ سکتا ہے!
یہ تو اسکی محبت ہے
تمہاری کیسی چاہت ہے
کبھی ان ہچکیوں کی جاناں
تمہیں آواز نہیں آئی
کبھی ان اکھڑ تی سانسوں سے
تمہارا دل نہیں ڈوبا؟
کیسے چین پاتے ہو؟ وہ جب بے چین ہوتی ہے
مگر کیسے محسوس ہو تمہیں!
تم تو سوئے ہوتے ہو
ہاں!
دن بھر مصروف جو رہتے ہو
تمہیں سونا ہی ہوتا ہے
اس کی تو مجبوری ہے
وہ دن بھر رو نہیں سکتی
مگر جب رات ہوتی ہے
اسے رونا ہی ہوتا ہے



مشعل فاروقی

The   was made during a special cabinet meting presided by      .It was also decided that these   would be treated as  ....
12/03/2020

The was made during a special cabinet meting presided by .

It was also decided that these would be treated as .

The of and grade have also been

11/03/2020

یہ تھکی تھکی سی اداس آنکھیں
سسکتے خوابوں کی خاص آنکھیں

خواب جب سے بکھر گئے ہیں
ہوگئی کیسی بد حواس آنکھیں

بڑے رنگین سپنوں کی مالک تھیں
یہ میری نشیلی , بنداس آنکھیں

ضد نہ کر...... جھکی رہنے دے نگاہیں
نہ دیکھ سکیں گی, ہر سو پھیلی یاس, آنکھیں

یہاں جھوٹ کے خریدار ہیں سب ہی, اور میں
بیچنے نکلی ہوں , یہ سچ کہتی بکواس آنکھیں

وہ مجھے سمیٹے گا بکھرتے ٹوٹتے لمحوں میں
حقیقت سے دور تر, کر رہی ہیں قیاس آنکھیں

حیران ہوں اسکی حکمت پر کہ قیمت گرا رکھی ہے
ورنہ خدا شناس بھی ہیں یہ خود شناس آنکھیں

مشعل فاروقی

https://youtu.be/TeHN_gjI4-cMy new poetry on youtube please check... Waiting for your feedback
15/01/2020

https://youtu.be/TeHN_gjI4-c

My new poetry on youtube please check... Waiting for your feedback

Naya Saal Poetry | Happy New Year 2020 | Poetry Video , , , , poetry by MISHAL FAROOQI voice of MISHAL FAROOQI...

06/01/2020

31/12/2019

میں نے کہا
نیا سال ہے
اور میں سوچ رہا ہوں
میں تمہیں کچھ بھی تو نہیں دے پایا
جتنی فکریں تمہیں دی ہیں
نہیں اتنی ہنسی دے پایا
سینکڑوں الجھنیں ہیں جنہیں
میں چاہ کر بھی نہ کم کر پایا
تم بھی کیا سوچتی ہوگی
یہ کیسا وَر ہے میں نے پایا
سن کر وہ مسکرائی , گلے لگی
پاس آ کر... کہنے لگی
میں نے رب سے یہی کہا تھا
تیری دنیا میں مجھے
اک شخص کے علاوہ
کسی شے کی طلب نہیں
تو بس... اس نے مجھے وہ دے دیا ہے
مجھے کسی سے کوئی گلہ نہیں
جانتے ہو کیا؟
میں سوچتی ہوں, گر تم نہ ملتے
کوئی خوشی, خوشی نہ ہوتی
دولت کبھی پر سکون نہ ہوتی
تتلیاں مجھے نا پسند ہوتیں
پھولوں میں رنگ و بو نہ ہوتی
تم سے چار موسم سہانے ہیں
تم ہو رونق میری
تمہی سے آباد میرے دل کے ویرانے ہیں
دو جہانوں میں کہیں نہیں ہے
جو سکوں تیری بانہوں میں پایا ہے
میں رب کا شکر کرتی ہوں جس نے
مجھے تیرا, تجھے میرا بنایا ہے

مشعل فاروقی

26/12/2019
لشکر فرعون نہ پہلے رہا نہ اب رہے گاکیسے ننھے فرشتے ابدی نیند سلا دیئے اس نےکتنے معصوم بچے قتل کروا دیئے اس نےیہ سوچتا رہ...
15/12/2019

لشکر فرعون نہ پہلے رہا
نہ اب رہے گا
کیسے ننھے فرشتے ابدی نیند سلا دیئے اس نے
کتنے معصوم بچے قتل کروا دیئے اس نے
یہ سوچتا رہا موسٰی پیدا نہیں ہوگا
مجھ سے بڑا تو یہاں
کوئی خدا نہیں ہوگا
معصوموں کا خون رنگ لایا تھا
موسٰی کو رب نے فرعون کے محل میں پلوایا تھا
پھر اک وقت وہ آیا کہ
مؤرخ نے یہ لکھا تھا
فرعون بچوں سے ڈرتا تھا

آج کے فرعون تم بھی سنو
یہ بھی رائیگاں نہ جائیگا
یہ خون بہا رنگ لائے گا
قیامت خیز وہ منظر تیری
سرخ جبین کر جائیگا
فرعون کا جو ساتھی ہے
ذلت میں اٹھایا جائیگا
وہ منظر بھی کیا منظر ہوگا
جب خود منصف ہی معصوموں کا وکیل بن کر آئیگا
پھر وقت لوٹ کے آیا ہے
مؤرخ نے دہرایا ہے
فرعون بچوں سے ڈرتا تھا
فرعون بچوں سے ڈرتا ہے

مشعل فاروقی

یہ وہ درد ہے جو لفظوں میں سماتا نہیں بے چینی ایسی کہ ذرا چین آتا نہیں ہوتا ہے کبھی ایسا؟ کہیں دیکھا ہے کیا تم نے؟بچہ اسک...
15/12/2019

یہ وہ درد ہے جو لفظوں میں سماتا نہیں
بے چینی ایسی کہ ذرا چین آتا نہیں

ہوتا ہے کبھی ایسا؟ کہیں دیکھا ہے کیا تم نے؟
بچہ اسکول تو جاتا ہے , گھر آتا نہیں

کیا بے بسی ہے ,ماں روز سوچتی ہے
اب کیوں فرشتہ اجل بھی آتا نہیں

مانگا تھا اس نے ناشتہ نہ دے سکی تھی میں
ہائے...کیوں گیا وقت لوٹ کے آتا نہیں

  please   me   my   and     ♥♥♥ youtube.com/c/mishalftv
05/12/2019

please me my and ♥♥♥
youtube.com/c/mishalftv

Address

Karachi

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mene socha hai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share