26/04/2024
کراچی میں عیدالاضحٰی کے موقع پر مرکزی مویشی منڈی 10 مئی سے لگے گی۔
گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی قربانی کےجانوروں کی منڈی تیسرٹاؤن ناردرن بائی پاس پر لگائی جائےگی۔ منڈی کیلئے تیسر ٹاؤن ناردرن بائی پاس پر ایک ہزار ایکڑ رقبے کا انتخاب کر لیا گیا۔
مویشی منڈی میں سیکیورٹی کے موثر انتظامات کیےجائیں گے۔ مویشیوں کی صحت کی تصدیق کیلئے ویٹرنری ڈپارٹمنٹ کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔