14/08/2026
السلام علیکم
چند ایک روز سے سوشل میڈیا پر افغان بارڈر متعلق بہت سی خبریں آ رہی ہیں اور اِسی طرح انباکس میں بھی کافی لوگ میسیج کر رہے تھے کہ اگر کوئی انفارمیشن ہے تو شیئر کریں۔
تا حال یہ تمام خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ جرگہ بیٹھنا یا بارڈر متعلق کوئی میٹنگ ہونا ایک روٹین کی چیز ہے اور یہ سب کچھ تب سے چل رہا ہے جب سے بارڈر بند ہوا تھا۔ اس سے کوئی گارنٹی نہیں دے سکتا کہ بارڈر کب کھلے گا یا کھلے گا بھی یا نہیں۔
حال کی گھڑی میں اگر بارڈر کھل بھی جاۓ تو ریٹ میں کوئی خاطر خواہ اضافے کا امکان نہیں ہے کیوں کے سٹور میں ابھی بہت زیادہ مال موجود ہے۔ بس اتنا فرق ضرور پڑ جائے گا کہ آلو پھینکا نہیں جائے گا سٹور سے نکال کر۔
اس لئے کسی بھی جھوٹی اور بے بنیاد خبر سے وقتی خوشی حاصل کر کہ اپنا مستقبل میں نقصان نہ کریں۔
اللّٰہ تعالیٰ آلو سے منسلک تمام لوگوں کی خیر کریں اور زمینداروں کے حال پہ خاص کرم کریں۔ آمین
شکریہ