Lodhi Canvas

Lodhi Canvas lodhi canvas Gray fabric and printed Waterproof Bag's ,Bed Sheets ,Dust Sheets Tents &Tarpaulins

اس جوان کی اس بات پہ غور کرو کہ اس ملک میں جرم کو جرم سمجھا ہی نہیں جا رہا اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ سارے کا سارے نظام ہی خ...
10/03/2025

اس جوان کی اس بات پہ غور کرو کہ اس ملک میں جرم کو جرم سمجھا ہی نہیں جا رہا اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ سارے کا سارے نظام ہی خراب ہے

O Allah, help the Muslims of Palestine in secret, just as you have helped the politicians of Pakistan in secret.
22/01/2024

O Allah, help the Muslims of Palestine in secret, just as you have helped the politicians of Pakistan in secret.

13/01/2024

‏لائیو سماعت میں عام آدمی کو سمجھ آگیا ہے ، چیف جسٹس صاحب سوال بھی خود کرتے تھے جواب بھی خود دیتے تھے: حامدمیر

‏🌺“ سرکارِ مدینہ “ 🌺مولانا ظفر احمد عثمانی ایسے دور میں ہندوستان سے حج کرنے کے لئے حجاز مقدس گئے تھے، جب لوگ بحری جہازوں...
11/09/2023

‏🌺“ سرکارِ مدینہ “ 🌺

مولانا ظفر احمد عثمانی ایسے دور میں ہندوستان سے حج کرنے کے لئے حجاز مقدس گئے تھے،
جب لوگ بحری جہازوں میں سفر کر کے حج کا فریضہ ادا کرنے جاتے تھے۔
واپسی پر انہوں نے یہ واقعہ قلمبند کیا ہے ۔

فرماتے ہیں کہ میں ساری عمر کسی محفل میں (ایسا) لاجواب نہیں ہوا، سوائے ایک موقع پر جب ہم حج کرنے (کے دوران) مدینہ طیبہ گئے تو اس وقت مسجد نبویۖ سے ملحقہ اپنا خیمہ لگایا اور وہاں رہائش رکھی اور ادھر سے ہی مسجد نبویۖ میں آ جاتے، چونکہ شدید گرمیوں کا موسم تھا۔ جب ہم تمام حاجی اکٹھے ہو کر شام کا کھانا کھاتے تو اس وقت وہاں سے گرم موسم کی وجہ سے تربوز خرید لیتے اور کھانے کے بعد اسے کھاتے اور اس کے چھلکے باہر پھینک دیتے۔اس دوران ہم نے کیا دیکھا کہ ایک سات آٹھ سالہ بچہ آتا اور چھلکوں کے ڈھیر میں سے چھلکے اٹھاتا، جو ہلکی سرخی مائل گری رہ جاتی، اسے کرید کرید کر کھا لیتا۔

جب یہ معمول دو روز تک دیکھا تو میں نے پیار سے اس بچے سے پوچھ لیا کہ بیٹے تم ایسا کیوں کرتے ہو ؟ تو بچے نے کہا میں ایک یتیم بچہ ہوں، میرے والد فوت ہو چکے ہیں۔ میری والدہ نے عقدثانی کر لیا ہے۔ گھر میں غربت اور فاقے ہیں، میں مدینے کا بچہ ہوں اور میزبان ہونے کی حیثیت سے مہمانوں سے مانگتے شرم آتی ہے۔ لہذا میں اس بچی کھچی گری سے پیٹ بھر لیتا ہوں ۔ مولانا لکھتے ہیں کہ مدینے کے بچے کی اس فہم و فراست نے ہمارے رونگٹے کھڑے کر دئیے۔ آنکھیں آنسووں سے بھیگ گئیں۔ بچے سے کہا کہ بیٹا اگر آپ مناسب سمجھو تو آپ ہمارے ساتھ آ کر کھانا کھا لیا کرو ۔ بچہ انکاری تھا، مگر ہمارے پیار بھرے بھر پور اصرار پر ہاں کر دی۔ مدینے کا یہ بچہ روز آ جاتا، ہمارے ساتھ کھانا کھاتا۔ آہستہ آہستہ شناسائی بڑھتی گئی۔ بچے سے انس ومحبت پروان چڑھا تو میں نے بچے کو پیشکش کر دی کہ بیٹا آپ میرے ساتھ ہندوستان آ جاؤ ۔ میں وہاں آپ کو درس میں رکھ کر پڑھاؤں گا ۔کالج اور یونیورسٹی کی سطح تک آپ کی تعلیم کا بندوبست کروں گا، تو بچے نے کہا کہ میں اپنی والدہ سے بات کر کے آپ کو آگاہ کروں گا۔ جب ہماری واپسی کا وقت آ گیا تو وہ بچہ اپنی والد ہ سے اجازت لے کر سامان سفر باندھ کر آ گیا۔ ہمیں بڑی خوشی ہوئی۔ بچے کو ساتھ لیا، بچہ قافلے کے ہمراہ چل رہا تھا تو دوران سفر میرے ساتھ محو گفتگو تھا۔

سوال کر رہا تھا کہ چاچاجی وہاں ہندوستان میں سکول اچھے ہیں؟ میں نے کہا کہ بیٹا بہت اچھے ہیں۔ وہاں مجھے اچھے کپڑے پہننے کو ملیں گے؟ میں نے کہا کہ ہاں بیٹا۔ اس نے پوچھا کہ مجھے وہاں فٹ بال کھیلنے کے گراؤنڈ میسر آئیں گے؟ جی ہاں بیٹا ہندوستان میں فٹ بال کھیلا جاتا ہے۔بچے نے کہا کہ مجھے وہاں طرح طرح کے معیاری کھانے اور اچھی رہائش ملے گی؟ میں نے کہا کہ کیوں نہیں بیٹا یہ سب سہولتیں آپ کو ملیں گی ۔اس دوران چلتے چلتے سامنے گنبد خضریٰ نظر آ گیا بچے کی نظر پڑی تو سوال کر دیا کہ چاچا جی یہ سامنے والا گنبد بھی وہاں ملے گا؟ میرے پاؤں سے زمین نکل گئی۔ بچے کے اس سوال نے مجھے لاجواب کر دیا اور میں نے تڑپ کر کہا کہ بیٹا اگر یہ گنبد وہاں مل جاتا تو مجھے یہاں آنے کی کیا ضرورت تھی؟

بچے نے میرا جواب سنا تو اپنا ہاتھ چھڑایا اور کہا:
"چاچا جی مفلسی، بےبسی اور یتیمی قبول ہے۔ مگر سرکارِ مدینہ کا دامن چھوڑ نا کسی صورت گوارا نہیں۔ میں مدینے کو نہیں چھوڑ سکتا۔"
علامہ صاحب لکھتے ہیں کہ بچہ ہمیں روتے ہوئے دم بخود چھوڑ کر بھاگا اور نظروں سے اوجھل ہو گیا۔ علامہ صاحب باقی مانندہ زندگی، یہ واقعہ لوگوں کو سنا سنا کر روتے رہے۔ 💐🌸🌺❤️🌾😢

‏لاہور کا ریلوے اسٹیشن1860 میں، جب نیا نیا تعمیر ہوا تھا تو کچھ اس طرح نظر آتا تھا.  1858 کی جنگ آزادی کے فوراً بعد تعمی...
11/09/2023

‏لاہور کا ریلوے اسٹیشن
1860 میں، جب نیا نیا تعمیر ہوا تھا تو کچھ اس طرح نظر آتا تھا. 1858 کی
جنگ آزادی کے فوراً بعد تعمیر ہونے والے اس اسٹیشن کو قلعے کی شکل میں بنایا گیا تھا. جس میں جگہ جگہ بندوقچیوں اور توپوں کے لئے مورچے بنائے گئے تھے. انگریزوں کو خطرہ تھا کہ کہیں لاہور میں بھی بغاوت نہ ہو جائے.
یہ اسٹیشن لاہور شہر کے باہر بنایا گیا تھا.

‏11 ستمبر بابائے قوم کی 75 ویں برسیاللہ پاک درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے آمینبابا جی ‼️ ...
11/09/2023

‏11 ستمبر بابائے قوم کی 75 ویں برسی

اللہ پاک درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے آمین
بابا جی ‼️ اب منانے کے لئے صرف آپکی
برسی ہی رہ گئی ہے ۰۰۰۰۰ ورنہ
یہ مردہ قوم تو آپکے معیّار پر پورا اُتر نہ سکی ۔
بہت شرمندہ ہیں 💔😢

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

Cotton web Roll is also available
20/02/2022

Cotton web Roll is also available

14/02/2022
30/01/2022

Address

Kasur
55050

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923119947000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lodhi Canvas posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Lodhi Canvas:

Share