14/03/2025
پاکستانلیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار
اعزاز سید Time14 مارچ ، 2025
Facebook
Twitter
Whatsapp
فوٹو: فائل
گزشتہ ماہ ہونے والے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کے مطابق ملزم کی شناخت عامر حسین کے نام سے ہوئی،جسے ضلع کُرم سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزم سادہ لوح شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجواتا تھا،ملزم ایف آئی اے کوہاٹ کو فروری 2025 کے کشتی حادثے میں مطلوب تھا۔
ترجمان کے مطابق ملزم عامر حسین نے متاثرہ شہری نصرت حسین کو یورپ بھجوانے کیلئے 37 لاکھ روپے بٹورے ، ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ شہریوں کولیبیا کے راستے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھی منیر حسین اور احمد اسلم، شاہ فیصل اور واجد علی یو اے ای، لیبیا اور اٹلی سے نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئیں
لیبیا حادثہ: کشتی میں سوار 63 پاکستانیوں میں سے37 محفوظ رہے، 16 لاشیں مل گئیں
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم عامر حسین نے کشتی