Sid Animation Ideas

Sid Animation Ideas content writer, copy writer, graphic designer, video editor, novelist, crafter, digital painter Islam is our power.

17/05/2026

Strawberrita Build a Tine House Inside a Bell paper

23/11/2024

Mard vo h jo ezat kry.....

13/11/2024

تمہارے ساتھ ہوئی چند ملاقات بھی ناقابل فراموش ہیں مگر وہ پہلی ملاقات تو جیسے میرے ذہن پر نقش ہے۔ اس ملاقات کے حصار سے میں صدیاں بیت جانے کے بعد بھی نہیں نکل سکی۔

جب تم خاص مہمان کی طرح پروفیشنل انداز میں اس میٹنگ روم میں داخل ہوئے جہاں ہر کوئی تمہارے احترام میں کھڑا تھا مگر میں خود کی جگہ سے ہل بھی نہیں سکی۔ میری نظریں تم پر ٹھہر گئی تب ہی تم نے شاید میری نظروں کا ارتکاز محسوس کیا وہیں تمہارے لبوں پر مسکراہٹ بکھر گئی جس نے مجھے شرمندہ کیا مگر میں یقین سے کہہ سکتی ہوں ایسی شفاف اور خوبصورت مسکراہٹ میں نے کبھی نہیں دیکھی۔ میرا دل بے تحاشا دھڑکنے لگا۔

مگر میں نے خود پر قابو پا کر وہی پروفیشنل انداز اپنایا مجھے یاد ہے جاتے سمے وہ فائل تمہیں مجھے دینا تھا اور میرے ہاتھ اس وقت کانپ رہے تھے۔

پھر تم چلے گئے تو مجھے دنیا پھیکی لگنے لگی زندگی اچانک سے بے رنگ ہوگئی۔

اور ایک بار پھر سے تمہارا ٹکرانا وہ بلکل اتفاق تھا۔ وہ نظریں میں چاہ کر بھلا نہیں پاتی جب تم نے مجھے دیکھا اور تمہاری آنکھوں میں کئی رنگ آ کر گزر گئے۔

نجانے اس کے بعد بھی تمہارا مجھ سے مل جانا اتفاق تھا یا تمہاری کوشش مگر نظروں کے علاوہ تم نے مجھ سے کبھی بات نہیں کی اور مجھ میں بھی کبھی ہمت نہیں ہوئی۔ اس ایک طرفہ محبت کے ساتھ میں آگے بڑھتی گئی تمہارا اتفاق سے ملنا بھی ختم ہوگیا۔

اور آج کئی سال بعد تمہیں اپنی نظروں کے سامنے دیکھ کر میرا دل اول روز کی طرح دھڑکا۔ تم پہلے سے بھی زیادہ دلکش ہوچکے تھے اور شاید پہلے سے زیادہ ترقی بھی وہ تمہاری شان و شوکت کو دیکھ کر اندازہ ہوا۔

مگر اگلے لمحے مجھے اپنے دل کی دھڑکن بند ہوتی محسوس ہوئی۔ تمہارے ساتھ ہنستی مسکراتی خوبصورت لڑکی جس کے ساتھ تمہارا رشتہ تمہاری بے تکلفی سے سمجھ آرہا تھا۔ میں نے اپنے دل کو مسلا سانس لینے میں مشکل پیش آرہی تھی۔ اس سے پہلے کہ تم میری نظروں کا ارتکاز محسوس کر کے مجھے دیکھتے میں نے خود کو تمہاری نظروں سے چھپالیا اور اپنی یک طرفہ محبت کا ماتم مناتی تم سے دور ہوتی گئی۔

# فلزہ_ارشد✍️
(دو سال پرانی تحریر)

13/11/2024

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہپیارے فالورز سب کیسے ہیں؟ پیج کو ایکیٹو کیسے کیاجائے؟
12/11/2024

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
پیارے فالورز سب کیسے ہیں؟ پیج کو ایکیٹو کیسے کیاجائے؟

30/06/2023

ﻣﺸﮑﻠﯿﮟ ﺣﻞ ﮨﻮ ﺟﺎﯾﺎ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﯿﮟ ، ﺩﺭﺩ ﮐﻢ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ،ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺳﻦ ﻟﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ، ﺳﮑﻮﻥ ﺩﮮ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ، ﺭﻧﺠﺸﯿﮟ ﻣﭧ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ، ﺍﯾﮏ ﺧﺎﺹ ﻭﻗﺖ ﭘﺮ
ﺑﺲ ﺟﺐ ﻭﮦ ﺍﻟﻠﮧ ﭼﺎﮨﮯ .❤😌

اگر کوئی پوچھے کہ سکون کیاہے تو میں بس ایک نظر محمد حمزہ کودیکھتی ہوں۔میری زندگی,میری ہر خوشی کا سبب,میرا سکون
29/06/2023

اگر کوئی پوچھے کہ سکون کیاہے تو میں بس ایک نظر محمد حمزہ کودیکھتی ہوں۔
میری زندگی,میری ہر خوشی کا سبب,میرا سکون

29/06/2023

اور پھر یہاں سے صبر کا سفر شروع ہوا ۔😇🙂
۔۔
۔۔

‏میں ہمیشہ لوگوں کو کھونے سے ڈرتی تھی
یہی واحد ڈر تھا جو میرے اعصاب پہ اتنا حاوی تھا کہ بعض اوقات میں اپنے سے جڑے عزیز لوگوں کی وہ بات بھی برداشت کرجاتی تھی جو بالکل میرے مزاج کے خلاف ہو
اور پھر میں نے زندگی میں قیمتی لوگوں کو کھودیا۔
ہمیشگی کسی چیز کو حاصل نہیں۔۔۔ وقت، لوگ حالات سب بدل جاتے ہیں۔۔۔🙂
تبدیلی ایک فطری عمل ہے اور حالات خواہ کیسے ہی کیوں نہ ہوں
آپ ہمیشہ تنہاء ہی ہوتے ہیں اور رہیں گے۔۔۔🍁

29/06/2023

میں کافی دیر بیٹھی آنکھوں میں آنسوں لئے اِس آیت پر اُنگلی رکھے اِس کو محسوس کررہی تھی جیسے میرا رب مجھ سے بات کررہا ہو مجھے سمجھا رہا ہو ؛
( وَلَلْاٰخِرَةُ خَيْـرٌ لَّكَ مِنَ الْاُوْلٰى )

"تمہارا مستقبل تمہارے ماضی سے بہتر ہوگا ! ۔ "

Address

Khanewal

Telephone

+923410872305

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sid Animation Ideas posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sid Animation Ideas:

Share