Best urdu poetry

Best urdu poetry Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Best urdu poetry, Business service, Khanpur Saidan.

18/07/2026

اے ہمالہ! اے فصیلِ کشورِ ہندوستاں
چُومتا ہے تیری پیشانی کو جھُک کر آسماں
تجھ میں کُچھ پیدا نہیں دیرینہ روزی کے نشاں
تُو جواں ہے گردشِ شام و سحَر کے درمیاں
ایک جلوہ تھا کلیمِ طُورِ سینا کے لیے
تُو تجلّی ہے سراپا چشمِ بینا کے لیے

امتحانِ دیدۂ ظاہر میں کوہستاں ہے تُو
پاسباں اپنا ہے تو، دیوارِ ہندُستاں ہے تُو
مطلعِ اوّل فلک جس کا ہو وہ دِیواں ہے تُو
سُوئے خلوت گاہِ دل دامن کشِ انساں ہے تُو
برف نے باندھی ہے دستارِ فضیلت تیرے سر
خندہ زن ہے جو کُلاہِ مہرِ عالم تاب پر

تیری عمرِ رفتہ کی اک آن ہے عہدِ کُہن
وادیوں میں ہیں تری کالی گھٹائیں خیمہ زن
چوٹیاں تیری ثریّا سے ہیں سرگرمِ سخن
تُو زمیں پر اور پہنائے فلک تیرا وطن
چشمۂ دامن ترا آئینۂ سیّال ہے
دامنِ موجِ ہوا جس کے لیے رُومال ہے

ابر کے ہاتھوں میں رہوارِ ہوا کے واسطے
تازیانہ دے دیا برقِ سرِ کُہسار نے
اے ہمالہ کوئی بازی گاہ ہے تُو بھی، جسے
دستِ قُدرت نے بنایا ہے عناصِر کے لیے
ہائے کیا فرطِ طرب میں جھُومتا جاتا ہے ابر
فیلِ بے زنجیر کی صُورت اُڑا جاتا ہے ابر

جُنبشِ موجِ نسیمِ صبح گہوارہ بنی
جھُومتی ہے نشّۂ ہستی میں ہر گُل کی کلی
یوں زبانِ برگ سے گویا ہے اس کی خامشی
دستِ گُلچیں کی جھٹک مَیں نے نہیں دیکھی کبھی
کہہ رہی ہے میری خاموشی ہی افسانہ مرا
کُنجِ خلوت خانۂ قُدرت ہے کاشانہ مرا

آتی ہے ندّی فرازِ کوہ سے گاتی ہوئی
کوثر و تسنیم کی موجوں کو شرماتی ہوئی
آئنہ سا شاہدِ قُدرت کو دِکھلاتی ہوئی
سنگِ رہ سے گاہ بچتی گاہ ٹکراتی ہوئی
چھیڑتی جا اس عراقِ دل نشیں کے ساز کو
اے مُسافر دل سمجھتا ہے تری آواز کو

لیلیِ شب کھولتی ہے آ کے جب زُلفِ رسا
دامنِ دل کھینچتی ہے آبشاروں کی صدا
وہ خموشی شام کی جس پر تکلّم ہو فدا
وہ درختوں پر تفکّر کا سماں چھایا ہُوا
کانپتا پھرتا ہے کیا رنگِ شفَق کُہسار پر
خوشنما لگتا ہے یہ غازہ ترے رُخسار پر

اے ہمالہ! داستاں اُس وقت کی کوئی سُنا
مسکنِ آبائے انساں جب بنا دامن ترا
کچھ بتا اُس سیدھی سادی زندگی کا ماجرا
داغ جس پر غازۂ رنگِ تکلّف کا نہ تھا
ہاں دکھا دے اے تصوّر پھر وہ صبح و شام تُو
دوڑ پیچھے کی طرف اے گردشِ ایّام تُو

02/07/2026

یہ جو آپ دیکھ رہے ہو سن رہے ہو محسوس کر رہے یہ ساری شکلیں ہیں فارمز ہیں عشق حقیقی کی نہ کے آپ کے نفس کی ۔۔۔یہ ساری زندگی کی فارمز ہیں ۔۔۔وہ زندگی جو خدا سے آئی ہے ۔۔۔۔انسان نے غلطی کیس کی کہ اس کو اپنے نفس می شکلیں سمجھ لیا آپ اپنے نفس یا کسی دوسرے نفس کی کوئی فارم کوئی شکل نہیں ہو ۔۔۔۔۔۔اپ زندگی کی ان گنت شکلیں ہو آپ خدا کی ان گنت شکلیں ہو آپ عشق حقیقی کے ان گنت احساس ہو ۔۔۔لیکن یہ بات یقینی ہے کہ آپ اپنا دماغ یا نفس نہیں ہو ۔۔۔۔۔ زندگی کی ساری شکلیں،ہیئتیں سب عشق حقیقی کی شکلیں ہیں ۔۔۔۔زندگی کے سارے احساسات زندگی کے ہیں ۔عشق حقیقی کے ہیں آپ کے نفس کے نہیں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔غرض کائنات کی ہر چیز وہ چاہے جس شکل یا ہیئت میں ہو وہ نفس کی نہیں بلکہ اللہ کی ہے عشق حقیقی کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ #شکل #ہئیت #اللہ #عشق #صوفی #صوفیانہ

Address

Khanpur Saidan

Telephone

+923464575771

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Best urdu poetry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share